Tere Gham Ko Jan Ki Talash Thi By Neelam Riasat Novel20467
Tere Gham Ko Jan Ki Talash Thi By Neelam Riasat
Social-Romantic | Emotional Tragedy | Heart-Touching Love Story | Pain & Sacrifice | Family Drama
Novel Code: Novel20467
میڈم میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانے کو تیار ہوں، میں چور نہیں ہوں ۔ ”
سرخ لپ اسٹک سے بجے ہونٹ طنزیہ ذرا سا پھیلے اور بڑی نزاکت سے ٹھوس لہجے میں جواب دیا گیا۔
سنولر کی ہر روز ہزاروں لاکھوں کیس ملک کی مختلف عدالتوں میں پیش کئے جاتے ہیں ہر آدمی حلف اٹھا کر بیان دیتا ہے قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتا ہے۔ کئی جھوٹی قسمیں کھا کر بھی کیس جیت جاتے ہیں اور کئی سچ بول کر بھی ہار جاتے ہیں۔
تم کس کو ثابت کرنا چاہتی ہو کہ تم چور نہیں ہو ؟؟ خود کو ؟؟ کیونکہ میں جانتی ہوں تم چور نہیں ہو۔ تمہارے کو لیگ جانتے ہیں۔ تم چور نہیں ہو۔ پھر حلف کس کے لیے اٹھانا چاہتی ہو؟؟؟“
اس کی آنکھیں بے یقینی سے پھیل گئیں۔ غم و غصے سے زبان گنگ رہ گئی۔
آپ میرے ساتھ یہ سب کیوں کر رہی ہیں ؟؟
پر تکلف اور عالی شان آفس میں باس کی کرسی پر براجمان پکی عمر کی عورت جو اپنے لباس اور رکھ رکھاؤ سے ہی کسی بڑے گھرانے کی معلوم ہوتی تھی۔ اس وقت آف وائٹ فارل سوٹ پہنے گلے میں بے بی پنک سکارف ڈالے بڑی تمکنت سے بیٹھی تھی۔
تمہیں ایک راز کی بات بتاؤں مجھے دو ٹکے کے بے حیثیت لوگ بہت ہی زیادہ برے لگتے ہیں ۔ اصول مند ترقی کے خواہاں، مائے فٹ۔
میں نے تمہیں ایک شاندار آفر کی تھی۔ دس لاکھ تم جیسی لڑکی کے لیے ایک بہت بڑی رقم ہے۔ تم نے تو آج تک اپنی زندگی میں اتنے سارے پیسے ایک ساتھ دیکھے بھی نہیں ہونگے ۔ مگر میرا اچھا پن دیکھو میں نے ایک چھوٹے سے معمولی کام کے لیے تمہیں اتنی خطیر رقم کی آفر کی ۔ مگر تم نے ناشکری کا مظاہرہ کیا ۔“
“؟؟ یہ آفر آپ اپنے آفس میں موجود کسی اور لڑکی کو بھی تو کر سکتی تھیں، جس کو پیسے کی ضرورت ہو میں ہی کیوں
کسی اور لڑکی کو آفر کرتی ، ضرور کرتی ۔ اگر کوئی اس قابل ہوتی تب۔ میری نظر میں اس وقت تم سے زیادہ پر اعتماد اور نڈرلڑکی اور کوئی نہیں ہے۔ جو کام میں تم سے لینا چاہتی ہوں ، وہ صرف تم ہی کرو گی ۔ سیدھے طریقے سے نہ سہی الٹے طریقے سے کروا لونگی ۔“ ”
اگر میں نے آپ کے الٹے طریقے کو ماننے سے بھی انکار کر دیا تو ؟؟
میڈم کی شاطر آنکھوں کی روشنی بڑھی۔
سوئیٹ ہارٹ ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ کیونکہ میرے پاس تمہارے خلاف گواہ ہیں ۔ جنہوں نے اپنی آنکھوں سے تمہیں میری غیر موجودگی میں میرے ٹیبل کی دراز سے دس لاکھ لیتے دیکھا ہے۔ ساتھ تمہارے بنک اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ ہے۔ جس کے مطابق اس وقت تمہارے اکاؤنٹ میں ساڑھے گیارہ لاکھ روپیہ موجود ہے۔ تمہارا بنک مینیجر گواہی دینے کو تیار ہے۔ دس لاکھ کی رقم تم نے اسی دن جمع کروائی تھی ۔ جس دن آفس کے
چشم دید گواہ نے تمہیں چوری کرتے دیکھا تھا۔ تمہارے ہاسٹل کی دو ایک لڑکیاں عدالت میں یہ بیان دیں گی کہ تمہیں پیسے سے عشق ہے۔ زندگی میں آگے بڑھنے کے بڑے بڑے خواب ہیں۔ جن کو پورا کرنے کے لیے تم کسی حد تک جا سکتی ہو۔
اگر تم ہاں میں جواب نہ دو گی تو میں اس وقت پولیس کو بلوا کر تمہیں پکڑ وارونگی۔ کیس عدالت میں چلے گا۔ مہنگا وکیل تمہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج کر ہی دم لے گا اور تب وہاں بیٹھ کر چکی پیستے ہوئے تم پچھتاؤ گی کہ اک ذرا سا کام ہی تو تھا۔ کاش کر دیا ہوتا۔
مگر ہو گا کیا؟
نہ جانے کتنے مہینے یا سال جیل میں گزار کر باہر آؤ گی۔ تمہارے نام کے ساتھ بد دیانتی کا دھبہ اتنا مضبوط لگ چکا ہوگا۔ کوئی پلیج بھی یہ داغ نہ دھو پائے گی۔ تمہارے سارے خواب تمہارا منہ چڑا رہے ہونگے ۔ ہو سکتا ہے، زندگی سے تنگ آکر تم خودکشی ہی کر لو ۔“
وہ یک تک سرد آنکھوں سے اپنی باس کی بے رحم نگاہوں میں دیکھے گئی ۔ جس نے اسکی آنے والی ساری زندگی کا نقشہ کھینچ کر اسکے سامنے رکھ دیا تھا۔ مزید کہہ رہی تھی۔
یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے۔ تم یہاں کھڑے کھڑے دس لاکھ کمالو۔ ساتھ ہی آفس میں پرموشن ، مارکیٹ میں اچھی وفادار دور کر ہونے کی شہرت ، تم میری کمپنی چھوڑ کر کہیں اور بھی جاؤ گی تو میرا ریفرنس لیٹر ساتھ جائے گا۔ تم میرے نام اور میرے بزنس سے بہت اچھی طرح واقف ہو، اس دا بیٹ۔
اب بتاؤ جیل یا ترقی ؟
وہ کھا جانے والی نظروں سے اپنی باس کو گھور رہی تھی۔
آج آپ زور آور ہیں ، مگر یاد رکھئے گا کہ ہار ماننے والوں میں سے میں بھی نہیں ہوں ۔ اک دن آپ کا وار ہی آپکے منہ پر نہ مارا تو سمجھ لینا زبان والی نہیں ہوں ۔باس اسکی بات پر ایسے جنسی جیسے بچے کے لطیفہ سنانے پر ہنسی ہو جس نے اور اس کے اندر اور بھی آگ بھر دی ” کمینی بڑھی”
اپنی رضا مندی دیگر باس کے کمرے سے کیا، آفس سے ہی نکل آئی۔
Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕