Anmol Mohabbat by Biya Ahmed

Genre | Romantic Fiction, Social Drama, Emotional College & Family Romance |

NOVEL CODE : Novel20533

“کیا ہوا۔۔؟؟” اسے کچھ سمجھ نہیں آیا تھا۔۔
“کُت۔۔کُتے!!”۔۔ کپکپاتی آواز میں وہ بمشکل بولی تھی۔۔ عُمر کا دماغ بھک سے اُڑا تھا وہ اُسے آدھی رات کو اس القاب سے پکار رہی تھی، لیکن اچانک اُسے کتوں کے بھوکنے کی آواز قریب سے آئی تھی۔۔
چار پانچ کتوں کی ایک ساتھ بھوکنے اور غرّانے کی آواز رات کے اس پہر فضا میں خوف پیدا کررہی تھی۔۔
“کتے، کمرے میں، مجھے بچائیں۔ میں مر جاؤں گی”۔۔۔ وہ دہشت زدہ سی اُس کی قمیض سینے سے تھامے اُسی میں گھسے جارہی تھی۔۔
“ایک منٹ ریلیکس منہا۔۔!!”۔۔ عمر نے اُسے نرمی سے خود سے دور کرنا چاہا تھا۔۔ تبھی وہ مسٹر کُتے دوبارہ کورس میں بھوکنے لگے تھے۔۔ اس کے دور کرنے پر وہ اور اس سے چمٹ کر اُس کا ضبط آزما گئی تھی۔۔
“ایک منٹ یار مجھے دیکھنے تو دو۔۔!!”۔۔ اب کے تھوڑا جھنجھلاتے ہوئے اُس نے اُسے بازو سے پکڑ کر خود سے دور کرنے کی کوشش کی تھی۔۔
“مطلب وہ یہاں ہمارے کمرے میں ہیں”۔۔ وہ اُس کے سینے پر اپنی پیشانی ٹکاتی آنکھیں بند کر گئی تھی۔۔ حالت یہ تھی کہ ایک ہاتھ اُس کی قمیض کے کالر کو سختی سے تھامے ہوئے تھا۔۔
“یا اللہ!!!”۔۔۔ اُس نے اوپر دیکھ کر دل ہی دل میں دُہائی دی تھی۔۔ اب اُس سے کچھ کہنا بیکار تھا۔۔
“منہا وہ باہر ہیں یہاں روم میں کیسے آسکتے ہیں بھلا۔۔؟” وہ اُس کے کان میں سرگوشی کرتا بولا۔۔ ساتھ ساتھ کمرے میں طائرانہ نگاہ دوڑائی تھی۔۔
“اُف یہ لڑکی تو مجھے بھی پاگل کردے گی”۔۔ اُس نے خود کو ملامت کی تھی، دوسری طرف ہنوز خاموشی تھی۔۔
“منہا۔۔؟؟”۔۔ اب کے اُس کے کندھے کو ہلا کر تھوڑا زور سے پکارا۔۔ وہ زندگی کی سب سے بڑی آزمائش سے گزر رہا تھا۔۔
“میں یہیں سوؤں گی”۔۔ وہ اُس کے کالر کو مضبوطی سے تھام کر بولی۔۔ وہ ہل کر رہ گیا تھا۔۔
“بیوقوف لڑکی”۔۔ وہ جھٹکے سے اس کا ہاتھ اپنے کالر پر سے ہٹانے کو تھا کہ اب کے کتوں نے غرانے کے ساتھ سلامی دی تھی۔۔
“پلیزززز”۔۔ وہ بھرائی ہوئی آواز میں بولی تھی۔۔ عمر کو اس پر رحم آیا اور خود پر ترس تھا۔۔ اُس نے ہار مان کر گہری سانس بھری تھی۔۔
“اللہ کسی کو اتنی معصوم بیوی نہ دے”۔۔ وہ دل ہی دل میں بول کر آنکھوں پر بازو رکھ دیا، دوسرے بازو پر وہ محترمہ محوئے استراحت تھیں۔۔ اس کی طرف دیکھنے سے مکمل گریز کرتا وہ آنکھیں بند کر گیا۔۔
•••••••••••••••

Download Link

 

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *