Likha Tha Jo Naseebon Mein by Umme Abbas Novel20531
Likha Tha Jo Naseebon Mein by Umme Abbas
Two wife base | Romance | Social Issues | Emotional & Relationship-Based Fiction
NOVEL CODE : Novel20531
اور وہ شادی پر کیسی لگ رہی تھی ؟ کتنا کہا میں نے ایک تصویر ہی بھیج دیں مجھے دیکھنا ہے وہ کیسی لگ رہی تھی مگر آپ بھلا کب مانتے ہیں میری بات۔ ویسے تو مجھے پتہ ہے جتنی وہ پیاری ہے ماشاء اللہ لگ تو بڑی خوب صورت رہی ہو گی خیر آپ کے موبائل میں سب گھر والوں کی پکس تو ہوں گی ہی ۔۔۔۔۔” وہ اپنی ہی دھن میں بولے جارہی
تھی اور ضامن بے بسی بھرے غصے سے اس کا چہرہ دیکھ رہا تھا۔ اس کے لئے یہ مقام افسوس تھا یا خوشی وہ سمجھ نہیں پار ہا تھا۔ اسکی بیوی کس قدر خوشی خوشی اسکی نئی نویلی دوسری بیوی کے بارے میں نہ صرف پوچھ رہی تھی بلکہ اسے دیکھنے کی بھی خواہش مند تھی۔
فار گاڈ سیک سحر کیا ہم کوئی اور بات نہیں کر سکتے یار ۔ ” وہ زیادہ دیر اس جتنے سکون کا مظاہرہ نہیں کر سکا تھا۔ اسکی چلتی زبان کو بھی بریک لگی تھی۔
کیا ہو گیا ہے اتنے ہائپر کیوں ہو رہے ہیں ضامن ؟” وہ بے یقینی سے اسے دیکھ رہی تھی۔ ضامن نے آنکھیں نیچ کر ایک گہر اسانس خارج کیا ۔
میں پہلے ہی ڈسٹرب ہوں سحر ۔ پلیز تم مزید مت کرو۔ کہیں نہ کہیں میں تم دونوں کے ساتھ نا انصافی کر گیا ہوں۔ اس سے تو اچھا تھا میں گھر والوں کو تمہارے بارے میں بتا کر انکار کر دیتاز یادہ سے زیادہ کیا ہوتا۔ وہ سب ناراض ہوتے مجھ سے تعلق واسطہ ختم
کر دیتے مگر یہ سب وقتی ہوتا۔ کبھی نہ کبھی تو معاف کر ہی دیتے۔ لیکن یہ جو میں کر چکا ہوں ناں اس کے لئے میں خود کو معاف نہیں کر پارہا کسی اور سے معافی کی امید کیا رکھوں۔ اسکا ہاتھ چھوڑتے اس نے دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر پھیرے تھے۔

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕