Mohabbat Ya Tery Rang By Shazia Rafique

Romantic Novel | Misunderstanding |  Cousin Marriage |  After Marriage | Complete Novel | Digest Base 

” طلال ارمضان! ایک منٹ دے سکتے ہیں؟؟ “

وہ اٹھنے لگا تو اس نے نرمی سے اس کے گھٹنے پہ ہاتھ رکھ کر کہا۔ نجانے کس قوت کے زیر اثر وہ سر ہلا گیا۔
” مجھے یہاں نہیں رہنا، یہ بات پہلے دن سے مجھے باور کرا دی تھی آپ نے۔ میں آپ کو پسند نہیں تھی۔

بابا کے کہنے پہ آپ نے مجھ سے شادی کی جسے آپ نبھانا نہیں چاہتے آپ، لیکن۔۔۔۔۔ “وہ رک کر اس کی آنکھوں میں دیکھنے لگی۔ پتا نہیں کیا تلاش کرنا چاہ رہی تھی ۔

وہ بے اختیار نظر پھیر گیا۔ لینہ ہلکے سے پھیکی ہنسی ہنس
دی۔
” لیکن مجھے یوں کیوں لگتا ہے کہ آپ جو مجھ سے نفرت شو کرتے ہیں۔

وہ صرف جھنجھلاہٹ ہے۔ ناپسندیدگی نہیں۔۔۔ “وہ ایک دم سناٹے میں آگیا۔
” ہوسکتا ہے میرا تجربہ غلط ہو۔ اصل میں جو ہمارا دل کسی کے لئے سوچتا ہے۔ شاید تخیل میں

مقابل کی سوچ کو بھی اسی انداز میں تراش لیتا ہے۔ ا,ینی وے، میں جانتی ہوں ، آپ کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔

میں نے آپ کو بہت ستایا۔ سوہا کے لئے میں نے غلط سوچ کر آپ کو بہت ہرٹ کیا۔

جس کی سزا مجھے ملی اور واقعی میں تھی بھی اس قابل جو چیز میری تھی ہی نہیں ۔

اس حق جتانا میرے لئے مناسب نہیں تھا۔” بیدردی سے وہ اپنے زخموں سے کھرنڈ نوچ رہی تھی۔۔۔
سوہا کا فون آیا تھا وہ بھی شاید میری غلط فہمی بھانپ گئی تھی۔ اس نے ہی مجھے بتایا تھا

کہ وہ انڈین نژاد آصف گورچانی سے نہ صرف منسوب بلیکہ ان دونوں کو ملانے میں بھی آپ کی ہی کوشش تھی ۔

آئی ایم سوری فاردیٹ ۔ مجھے آپ کے کریکٹر کو یوں پوائنٹ آؤٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ جو آپ نے کیا۔ شاید صحیح کیا ہے۔

میں آپ کی ہر خطا جو پہلے میں سمجھتی تھی مگر اب نہیں ، تو معاف کرتی ہوں ،

ہو سکے تو مجھے معاف کر دیجئے گا۔ میں دانستگی ، نادانستگی میں آپ کو بہت دکھ پہنچا چکی ہوں ۔ وہ اپنے ہاتھ ہٹا چکی تھی۔ اب سر جھکائے بیٹھی تھی

Download Link

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *