Wo Ik Choti Si Shararat Complete PDF Novel20598
Wo Ik Choti Si Shararat Complete PDF Novel
Forced Marriage Base | Most Emotional Love Story | Love Triangle | Complete You tube Novel
مجھے یہ نکاح منظور نہیں ہے۔۔۔۔ مسز خانی ایک دم گھبرا گئیں۔۔۔ ” بیٹی میری بات سنو۔۔۔ “
” فہام نے کوئی شادی نہیں کر رکھی۔۔۔۔” دلہن کی والدہ جو اب تک خاموش بیٹھی تھیں اچانک اٹھی ان کا چہرہ غصے سے تمتما رہا تھا
” ہمیں آپ سے امید نہیں تھی مسز خانی۔۔۔۔۔
اتنا بڑا جھوٹ آپ لوگوں نے بولا کوئی خوف خدا ہے آپ لوگوں میں۔۔۔۔” یہ الفاظ سن کر خانی بیگم کا رنگ اڑ گیا
ان کے ہونٹ کانپنے لگے وہ کچھ کہنا چاہ رہی تھی لیکن الفاظ گلے میں پھنس گئے ” میں آپ کو کیسی یقین دلاؤں۔۔۔۔
” خانی بیگم بے بسی سے انہیں دیکھنے لگی اتنے میں دلہن زور سے چیخی “
آپ کو یقین دلانے کی ضرورت بھی نہیں ہے آنٹی کیونکہ یقین تو خود ہی حال میں چل کر آئی ہوئی ہے۔۔۔۔”
اس نے کومل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انتہائی نفرت سے کہا سب کی نظریں پھر کومل کی طرف گھوم گئیں
کومل نے محسوس کیا جیسے سیکڑوں آنکھیں اسے چھید رہی ہیں اس کے پاؤں زمین میں گڑ گئے وہ ہلنا چاہ رہی تھی
لیکن جسم ساتھ نہیں دے رہا تھا فہام حیدر نے انتہائی تیش بھری جلتی نگاہ سے کومل کی طرف دیکھا تو کومل ایک دم سے سٹپٹا گئی
فہام نے ایک دم خود کو سنبھالنے کی کوشش کی ” دیکھیں یہ سب جھوٹ ہے
میں نے کوئی شادی نہیں کی آپ اس لڑکی سے پوچھ لیجئے۔۔۔۔”
لیکن دلہن نے فوراً اپنا ہاتھ اٹھا کر کچھ بھی سننے سے انکار کر دیا اس نے اپنے آنسو پونچھے اور اسٹیج کی سیری پر قدم رکھتے ہی
اپنی ماں کی طرف دیکھ کر بولی ” چلیں امی۔۔۔۔ میں یہاں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکنا چاہتی۔۔۔۔”
اس نے اپنے پاؤں زور سے زمین پر پٹکے اور بنا کچھ کہے اسٹیج کی سیڑھیوں کی جام بڑھی اس کے پیچھے پیچھے
اس کے والدین اور بھائی بھی سیڑھیاں اترنے لگے کومل نے دلہن کو جب اسٹیج سے اترتے دیکھا تو بھونچکا رہ گئی۔۔۔۔۔۔ “
یہ دلہن اکیلے کدھر جا رہی ہے؟؟؟ ان کے ہاں بارات شاید ایسے ہی رخصت ہوتی ہے۔۔۔”
یہ سوچ کر وہ کوک کے ہلکے ہلکے سپ لینے لگی وہ اسٹیج سے کافی فاصلے پر بیٹھی تھی
اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آنا فانہ کیا بھگدر مچ گئی ہے۔۔۔۔ البتہ اسے ایک دبنگ سی عورت کافی پریشان دکھائی دے رہی تھی
اللہ جانے کیا معاملہ ہے؟؟؟ ” ہائے بیچاری۔۔۔” خانی بیگم کے پاس سے گزرتی ہوئی ایک عورت کے
منہ سے نکلا تو پھر سب اس خاتون کو دیکھنے لگے جو سر پکڑے وہیں کرسی پر بیٹھیں تھیں ان کے چہرے پر شرمندگی تھی
ان کے بیٹے کی شادی ان کی آنکھوں کے سامنے ٹوٹ گئی ان کی ملازمہ نے فوراً انہیں سہارا دینے کی کوشش کی۔۔۔۔۔۔

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕