Basil By Huma Waqas
Genre : Secret Agent Based | Christian to Muslim Heroine | Family Drama | Super Star Hero | Step Brothers Rivalry | Romantic Urdu Novel |
” دیکھو یہ سب جو میں کر رہا ہوں اور جو کرنے جا رہا ہوں۔ یہ صرف اور صرف ناٹک ہے کیونکہ اپنا امیج بچانے کے لیے میں پوری دنیا کے سامنے تمہیں پرپوز کر چکا ہوں ۔ اس کے لیے اب مجھے اس رشتے کو پوری دنیا کے سامنے ختم کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے ۔ دیٹس اٹ ۔ ”
ہاتھ کو ہوا میں سیدھا تانے وہ اس پر رعب سے گرجا ۔ جویرہ نے نا سمجھی سے بھنویں اکٹھی کیں ۔ وہ کہنا کیا چاہ رہا تھا ۔ کس بات پر اتنا برہم تھا ۔
” تم مجھے لے کر کیا سوچتی ہو ۔ کیا چاہتی ہو مجھے اس سب میں اور تم میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ۔ اس لیے مجھے اور اس شادی کو لے کر اتنا سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں سمجھی ۔ ”
حقارت بھرا لہجہ ہی نہیں تھا اس کی آنکھوں میں بھی عجیب حقارت جیسے آثار تھے۔ جویریہ کو زمین میں گڑ جانے جیسے احساس نے آ گھیرا ۔ وہ جویرہ کے اتنے بڑے قدم سے گھبرا گیا تھا ۔ ایک ہی پل میں اسے سبرینا , رانیہ , رینا سب یاد آ گئی تھیں ۔
” میں نے کیا کیا ہے ؟ ”
گھٹی سی آواز میں اپنا قصور پوچھا ۔ وہ واقعی الجھ گئی تھی آخر دران کو کس بات کا غصہ تھا جس پر وہ یوں جلی کٹی سنا رہا تھا ۔
” تم میرے لیے مذہب تبدیل کرنے جا رہی ہو ۔ یہ بیوقوفی نہیں تو اور کیا ہے ؟ چند دن کے رشتے کو لے کر تم اتنا آگے کیوں بڑھ رہی ہو ؟ شادی میں کر رہا ہوں ۔ میں نے کب کہا تم سے کہ تم میرے لیے اور اس فیک شادی کے لیے مسلمان ہو جاؤ ؟ ”
دران کے لہجے میں درشتی اور برہمی اس کی آنکھیں نم کر گئی ۔ وہ جو یہاں کھڑا اسے ایک عام سی لالچی لڑکی سمجھ رہا تھا جو شائد اس کی دولت کو دیکھ کر ایک ناٹک کو سچ بنانے کے خواب دیکھنے لگی تھی ۔ ایک پل میں دران نے خود کو اس مقام سے گرایا تھا جو عزت کے نام پر وہ اسے دے چکی تھی ۔ دل پھٹنے جیسا احساس تھا ۔ کانوں سے دھواں نکلنے لگا ۔ گال تپنے لگے ۔
” آپ سے کس نے کہا میں آپ کے لیے مذہب تبدیل کرنے جا رہی ہوں؟ ”
آنسوؤں پر بندھ باندھتی روندھائی بھاری آواز تھی ۔
” لسٹ میں وہ قرآن پاک اور جائے نماز ۔۔۔ کیا ہے وہ سب پھر ؟ ”
دران نے تاہنوز ماتھے پر شکن ڈالے پوچھا ۔ جویریہ نے بمشکل آنکھوں کے کناروں سے ٹپک جانے والے آنسوؤں کو اندر انڈیلا ۔ گلے میں کانٹوں کی چبھن جیسا احساس ہوا ۔ چہرے پر پل بھر میں سختی عود آئی ۔
” وہ سب میری ضرورت کی چیزیں ہیں جن کا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ”
سپاٹ چہرے کے ساتھ اب کی بار اس نے لہجے میں سختی شامل کی ۔ وہ آخر خود کو سمجھتا کیا ہے اور مجھے کیا سمجھنے لگا ہے ۔ اس سے بے پناہ محبت کرنے کے باوجود آج تک اس نے کبھی اس کو لے کر کوئی خواب نہیں دیکھا تھا ۔ کیونکہ وہ جانتی تھی وہ ہر لحاظ سے اس کی دسترس اور اس کی اوقات سے کہیں اونچا ہے ۔
دران نے کچھ بولنے کے لب کھولے ۔ اس سے پہلے کہ وہ کوئی اور حقیر جملہ اس کی شان میں کہتا وہ سخت لہجے میں اس کی بات کاٹ چکی تھی ۔
” میں مسلمان ہوں ۔ میں آج سے چھ ماہ پہلے ہی اسلام قبول کر چکی تھی ۔ ”
دران جو کچھ بولنے ہی والا تھا اس کی بات پر وہیں رک گیا ۔ وہ ضبط سے سرخ ہوتے چہرے کے ساتھ کھڑی تھی ۔ آنکھوں میں لالی کے ساتھ نمی اتر رہی تھی ۔ ذلت کے احساس سے وجود کپکپا رہا تھا جس پر وہ بمشکل قابو پا رہی تھی ۔

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Achi story thi, acha pilot bnany ki koshsh ki gi ha story ki, lakin past ko thek sy explain ni kiy hua ha, scene b connected ni thy, ajeeb bikhry hoy sy scene lg rhy thy, don’t mind sis, it’s just my opinion….