Reesan Heartbeat By Yaman Eva
Reesan Heartbeat By Yaman Eva
Genre : Fantasy Based Novels
Download Link
”تمہاری حیرت بتاتی ہے کہ ریسان نے تم سے اپنا چہرہ نہیں چھپایا، کتنی عجیب بات ہے ناں؟
ہزاروں سالہ زندگی میں اسے میرے علاوہ کبھی کسی نے نہیں دیکھا اور
اس نے تمہیں اپنا آپ دکھا دیا۔۔“ میا کی حیران آنکھوں اور تاثرات پر وہ طنزیہ مسکرائی تھی۔
”تم کون ہو۔۔۔؟ “ میا نے حیرت سے سوال دہرایا۔
”میں ویویان ہوں۔۔ اور تم پریشئیس بلڈ ہو۔۔ ریسان اور میری موت کی واحد اکلوتی وجہ۔۔
“ وہ بول رہی تھی اور میا کا خوف سے جسم کانپتا جا رہا تھا اس کے لہجے میں
ریسان سے کہیں زیادہ سختی اور تپش تھی اور انداز ازحد طنزیہ تھا۔
”کیا تم ریسان کی۔۔ “ دشمن ہوں۔۔“ میا کے سوال کو درمیان سے اچک کر وہ لڑکی بولی تھی۔
میا بے اختیار دو قدم پیچھے ہوئی۔
”ایک ایسی دشمن جس کی طاقت ریسان جیسی ہی ہے لیکن بس دماغ ریسان جیسا نہیں۔۔۔
مگر اس کی تمہیں زندہ رکھنے والی حرکت نے مجھے بتا دیا وہ ایک
نہایت بےوقوف لارڈ ہے۔۔“ وہ لڑکی تمسخر سے ہنسی اور میا کے قریب آئی۔
”ایک انسان جو اس کی موت بن سکتا ہے اسے زندہ رکھا۔۔ اس کا مطلب تم اس کے لیے خاص ہو۔۔
اور اس کی واحد کمزوری ہو۔۔ جانتی ہو وہ سیاہ گلابوں کی زمین۔۔ جہاں ریسان کی
اداسی پر سیاہ پھول کھلتے ہیں۔۔ کیا جانتی ہو اس جگہ کا نام کیا ہے؟“
وہ لڑکی ویویان میا کو دیکھ کر بولی۔
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕