Dhanak Novel by Rabia Khan

Genre :  Love After Arrange Marriage, Love Fights, Comedy, Loyalty, highlights Domestic Issues, Family Novel,

Download Link

مجھے آپ پسند نہیں ہیں لالہ رُخ۔ کسی اور کو پسند کرتا ہوں میں۔ زندگی گزارنے کے
خواب تک اسکے ساتھ سجاۓ تھے میں نے۔ اب جسم آپکے ساتھ اور روح سے
وابستہ رشتہ کسی اور کے ساتھ رکھ کر میں آپکو اور خود کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتا۔
میں آپکو اور خود کو کسی بھی قسم کی شرمندگی سے بچا رہا ہوں۔ کیا آپ اس شرمندگی
سے بچنا نہیں چاہتیں۔۔؟ اگر نہیں بچنا چاہتیں تو مجھے آگاہ کردیجیے گا۔ آپکے سارے شکوے دور کردونگا میں۔۔”
اسکی بات کا مطلب سمجھ کر رُخ کی نگاہیں پتھرا گئ تھیں۔ ایک ہی لمحے میں
اس نے اسے لفظوں سے کھوکھلا کردیا تھا۔ وہ چاہ کر بھی اس قدر واضح بات پر ناسمجھی کا
تاثر نہیں دے سکتی تھی۔ اسے زندگی میں پہلی بار، بات کرتے ہوۓ دشواری ہوئ تھی۔
“کس قدر گھٹیا ہیں آپ ارسل۔۔!”
بے بسی سے یہی نکلا تھا اس کے منہ سے۔ ارسل مسکرایا۔ پھر اسکے سامنے ہلکا سا جھکا۔
بھوری آنکھیں اپنی تمام تر خوبصورتی کے ساتھ جگمگا رہی تھیں۔
“یہ گھٹیا پن نہیں ہے لالہ رُخ۔ یہ میرے عمل کی وضاحت ہے۔ جسے سننے کی آپکی دیرینہ
خواہش میں پوری کرچکا ہوں۔ اب آپکا کوئ اور سوال ہے یا میں جاؤں۔۔؟”
سفید کرتا شلوار میں اس اونچے سے بندے نے بڑے ٹھنڈے انداز میں استفسار کیا تھا۔
وہ اس کے اس قدر اعصابی تغیرات پر دنگ رہ گئ تھی۔ بابا نے بجا فرمایا تھا۔ دنیا
فرقان لالہ اور اسفند لالہ کے گرد نہیں گھومتی تھی۔
“نفرت کرتا ہوں میں آپ سے۔۔”

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *