Jurm e tamana by Huma Waqas

Genre: Rude Hero | Kidnapping/Gangster  | Suspensel Adventure | Two Wife  |  Forced Marriage | Love۔ Marriage

“ اب اگر آپ لوگ رافع کو گاڑی اور گھر  دیتے ہیں تو ٹھیک ہے

ورنہ ہم معذرت خواہاں ہیں ۔ ہم شام کو بارات نہیں لائیں گے ۔ “

میں تیزی سے آگے بڑھا اور اگر علی مجھے تھام نہ لیتا تو شاید میں رفیق احمد کا گریبان دبوچ لیتا ۔

“ یہ کیا بکواس ہے ۔ آپ ہماری عزت کے ساتھ ایسے نہیں کھیل سکتے ہیں ۔ “

میں دانت پیستے ہوئے غرایا ۔ میرے دماغ کی نسیں اور دل ابا کی

حالت دیکھ کر پھٹنے کو تھا جو کسی مجرم کی طرح سر گرائے بیٹھے تھے ۔

“  بیٹے جی یہ بکواس نہیں ہے ۔ ہمیں بھی اپنے بیٹے کا مستقبل دیکھنا ہے ۔آخر کو  اکلوتا بیٹا ہے ہمارا ۔ “

“ تو یہ سب پہلے سوچنے کی باتیں تھیں نہ ۔ ہمیں پتا ہوتا کہ آپ لوگ اتنے لالچی ہیں کبھی یہاں رشتہ نہ کرتے ۔ “

میں کرب سے چیخا  اور بار بار ابا کی طرف دیکھ رہا تھا ۔

“ اسے لالچ نہیں حکمت عملی کہتے ہیں  ۔ سب کو حق ہے وہ اپنی بہتری کے لئے سوچیں  ۔

پہلے اس کا دوسرا رشتہ آ جاتا تو پہلے بتا دیتے ۔ ”  رفیق احمد نے ڈھیٹائی سے جواز پیش کیا  ۔

اس سے پہلے کہ میں  جواب میں کچھ بولتا عقب سے آتی آیت کی آواز نے سب منجمند کر دیا ۔

“  کیا کیا چاہیے آپکو بتائیے ۔ ہم سب دیں گے ۔ “

سب نے چونک کر آیت کی طرف دیکھا تھا ۔ وہ سپاٹ چہرہ لئے چوکھٹ پر کھڑی تھی ۔

“ آیت بیٹے ۔۔”

عابد چچا نے کچھ بولنے کی کوشش کی تو اس نے ہاتھ کے اشارے سے

انہیں چپ رہنے کے لئے کہا اور خود آگے بڑھ کر آئی اور میرے برابر کھڑی ہو گئی  ۔

“ ہم آپ کے بیٹے کو گاڑی بھی گفٹ کریں گے اور  اقرا کو جہیز

میں گھر بھی دیں گے لیکن دونوں چیزیں اقرا کی ملکیت ہوں گی ۔ “

وہ پر اعتماد لہجے میں بات کر رہی تھی اور ہم سب منہ کھولے اسے دیکھ رہے تھے ۔

“ ٹھیک ہے مجھے منظور ہے ۔ “

Download Link

Direct Download

Skip to PDF content

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *