Mohabbat Fateh Thehri By Ayesha Asghar Novel20064
Mohabbat Fateh Thehri By Ayesha Asghar
cousin Base | Secret Agent | Childhood Love | Bold and blunt heroin | Tragedy | Patriotism | Past Mystery |Murder Action | | Family Politics
”کیا کہنا چاہتے ہو؟“۔فاطمہ نے اسے اپنے قدموں کے پاس سر جھکائے بیٹھے دیکھا۔
اور پھر اپنے برابر میں خالی جگہ کو۔اور اس کے بعد اس کے مسلسل حرکت کرتے انگوٹھے کو۔وہ الجھ سی گئی۔
”کچھ نہیں۔کمرے میں جائیں۔رات گہری ہورہی ہے“۔بات سمیٹتے ہوئے وہ کھڑا ہوا۔ساتھ اُسے بھی کیا۔
”میں یہیں رہنا چاہتی ہوں“۔رخ موڑ کر وہ دور آسمان میں چمکتے ستارے کو دیکھنے لگی۔
”رات سے زیادہ گہرے تو تم ہو“۔وہ دل میں ہی کہ سکی۔
”میں آپ کو اتنی رات کو یہاں اکیلے بیٹھنے نہیں دے سکتا۔میرے ساتھ آپ یقیناً بیٹھنا نہیں چاہیں گی۔
جس دن آپ راضی ہونگی،اس دن میں آپ کے ساتھ فجر تک یہاں بیٹھوں گا۔لیکن ابھی آپ جائیں“
۔۔اس کا چہرہ آسمان کی جانب تھا۔ورنہ وہ اس کی آنکھوں میں موجود نرم تاثر کو دیکھ کر ضرور پگھل جاتی۔
”تم اتنے تمیز سے بات کیسے کرتے ہو؟“۔۔اس کی بات کا اثر زائل کرنے کے لیے
وہ ذہن میں کلبلاتا سوال فوراً کر ڈالی۔وہ ہنس دیا۔بےساختہ سی ہنسی تھی۔گردن پیچھے کی
جانب پھینکے آسمان پر نظریں جمائے وہ ہنس رہا تھا۔فاطمہ اسے دیکھتی گئی،اتنی خوبصورت ہنسی۔
وہ اتنا اچھا لگتا تھا،پھر ایسی کیا مجبوری تھی کہ وہ گینگسٹر تھا؟برے کام کرتا تھا؟۔ہنسی روکتا
وہ اس کی جانب چہرہ کیا۔اسی تیزی سے فاطمہ کمال نے اس کے چہرے سے نظریں ہٹاتے سامنے کی تھی۔
”مانتا ہوں گینگسٹر ہوں،لیکن کیا گینگسٹر تمیز دار نہیں ہوسکتے؟“۔۔مسکراتے ہوئے
وہ الٹا اس سے پوچھ رہا تھا۔اس کے چہرے پر پھیلے تبسم کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا تھا
وہ خاصہ لطف محسوس کیا ہے،فاطمہ کے سوال پر۔
”عجیب ہو تم“۔وہ بڑبڑائی۔
رات کے اس گہرے لمحے میں چاند کی روشنی اور ہوا کی نرم سرگوشیاں جیسے
ان دونوں کے درمیان خاموشی کا پل باندھ رہی تھیں۔ فاز نے آسمان کی طرف دیکھا،
جہاں ستارے ان کے دکھوں کے گواہ بنے تھے۔

Download Link
Direct Download
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕