- Age Difference
- Army Based
- Cheat Based
- Class conflict
- Cousin Marriage Based
- Crime Thriller
- Digest Novel
- Drugs Based
- Family Rivelary Based
- Fantasy Novels
- Forced Marriage Based
- Friendship Based
- Gaddi Nasheen
- Gangster Based
- hacking
- Halala Based
- Haveli based novels
- Hidden Nikah Based
- Inspirational Fiction
- Jageer Dar Based
- Journalist Based
- Khoon Baha Based
- Khubsurat Muhabbat ki Kahani
- kidnapping Based
- Love Story Based
- Love Triangle
- Murder Mystery
- Mystery
- Past Story Based
- Politician Based
- Revenge Based
- Revenge Based Novels
- Robotics Fiction
- Romantic Fiction
- Romantic Urdu Novel
- Rude Hero Based
- Rural to Urban Transformation
- scam
- Science Fiction Based
- Second Marriage Based
- Social Engineering
- Social issues Based
- Step Brothers Rivelry
- Suspense Thriller
- Under Cover Agent
- University life
- Village Based
- Women’s Empowerment
Hum Seh Chuke Jaana By Amna Mehmood
Forced marriage | Hero Police Officer based | Romantic urdu novel
انتہائی احتیاط سے دروازہ کھولتے ہوئے دراب نے ایک نظر بیڈ کی طرف دیکھا جہاں اس کی “بلیک کیٹ” لیٹی ہوئی تھی.
کمرے میں ملگجی سی روشنی تھی اس لیے اسے اندازہ نہیں ہو رہا تھا کہ وہ ابھی تک جاگ رہی ہے یا نہیں …… ؟
میرے خیال سے سو گئی ہے ورنہ ابھی تک اٹھ کر چیخ رہی ہوتی _____ دراب نے خودکلامی کرتے ہوئے آہستہ سے پاؤں کی مدد سے دروازہ بند کیا مگر شومئی قسمت ہاتھ کی انگلی بیچ میں آ گئی.
بہت ضبط کے باوجود بھی ایک دلخراش چیخ اس کے منہ سے نکلی.
روشنی نے ایک بار سر اٹھا کر دروازے کی طرف دیکھا اور سر نفی میں ہلایا جبکہ دراب نے شرمندہ سی مسکراہٹ ساتھ اسے ہاتھ ہلاتے ہوئے اپنا بریف کیس اور کوٹ قریبی صوفے پر رکھا.
اگر تم جاگ ہی گئی ہو تو مجھے کھانا ہی گرم کر دو _____ دراب اب صوفے پر بیٹھا موزے اتار رہا تھا.
کیوں _____ وجہ ____ کوئی خاص تکلیف …….. ؟؟؟
روشنی کے جواب پر ایک لمحے کے لیے دراب کے ہاتھ رکے مگر پھر وہ دوبارہ اپنے کام میں مگن ہو گیا.
روز تو نہیں کہتا آج کہہ دیا تھا تو دل ہی رکھ لیتی ____ داراب اب اپنی شرٹ کے بازو فولڈ کرتا روشنی کے سر پر موجود تھا.
اس گھر میں جو سرکار نے تمہیں اتنے نوکر دیے ہیں ان کا یہی مقصد ہے کہ وہ تمہاری خدمت کریں.
روشنی کے جواب پر دراب نے اس کی طرف افسوس سے دیکھا
مطلب تمہاری طرف سے صاف ” نہ” ہے ______؟؟؟ دراب کا لہجہ تھکا ہوا تھا.
لگتا ہے تمہاری حرکتوں کی وجہ سے تمہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے.
اگر واقعی ہی ایسا ہے تو پھر بھی میں اتنی سردی میں تمہارے لیے کچن میں نہیں جا سکتی.
کیوں کہ میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ تمہیں کوکنگ آتی یے آخر اتنا عرصہ ہوٹل میں کام کیا ہے.
اسی لیے مجھے کزن میرج سے چڑ تھی _____ روشنی کے جواب پر دراب کہتا ہوا واش روم کی طرف مڑ گیا.
اور مجھے پورے کے پورے کزن سے ہی _____ روشنی کا سکون قابل دید تھا
اگر مجھے اس معصوم کا خیال نہ ہوتا تو بتاتا تمہیں ______ دراب نے روشنی کے پاس لیٹے ہوئے اپنے چند ماہ کے بچے کی طرف دیکھ کر کہا
بے فکر رہو یہ بھی تمہارا ہی بچہ ہے اتنی جلدی اٹھنے والا نہیں ____ تم شاید بھول رہے ہو کہ تمہیں گاؤں میں صبح چچی کیسے اٹھاتی تھیں……….. ؟؟؟ روشنی نے قدرے تیز آواز میں جواب دیا.
بلیک کیٹ مت بھولو میں تمہارا شوہر ہوں. دراب نے یاد دلایا.
بھورے بلے ______ مجھے اس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ یاد ہے کہو تو دہرا دوں؟؟؟
روشنی کی چمکتی آنکھوں کو دیکھ کر دراب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی.
“فزکس والے تو یہ بات جانتے ہی نہیں
گریوٹی سے زیادہ کشش ہے تیری آنکھوں میں”
ڈھیٹ کزن _____ دراب کہتا ہوا واش روم میں پلٹ گیا.
