Forced marriage | Hero Police Officer based | Romantic urdu novel
انتہائی احتیاط سے دروازہ کھولتے ہوئے دراب نے ایک نظر بیڈ کی طرف دیکھا جہاں اس کی “بلیک کیٹ” لیٹی ہوئی تھی.
کمرے میں ملگجی سی روشنی تھی اس لیے اسے اندازہ نہیں ہو رہا تھا کہ وہ ابھی تک جاگ رہی ہے یا نہیں …… ؟
میرے خیال سے سو گئی ہے ورنہ ابھی تک اٹھ کر چیخ رہی ہوتی _____ دراب نے خودکلامی کرتے ہوئے آہستہ سے پاؤں کی مدد سے دروازہ بند کیا مگر شومئی قسمت ہاتھ کی انگلی بیچ میں آ گئی.
بہت ضبط کے باوجود بھی ایک دلخراش چیخ اس کے منہ سے نکلی.
روشنی نے ایک بار سر اٹھا کر دروازے کی طرف دیکھا اور سر نفی میں ہلایا جبکہ دراب نے شرمندہ سی مسکراہٹ ساتھ اسے ہاتھ ہلاتے ہوئے اپنا بریف کیس اور کوٹ قریبی صوفے پر رکھا.
اگر تم جاگ ہی گئی ہو تو مجھے کھانا ہی گرم کر دو _____ دراب اب صوفے پر بیٹھا موزے اتار رہا تھا.
کیوں _____ وجہ ____ کوئی خاص تکلیف …….. ؟؟؟
روشنی کے جواب پر ایک لمحے کے لیے دراب کے ہاتھ رکے مگر پھر وہ دوبارہ اپنے کام میں مگن ہو گیا.
روز تو نہیں کہتا آج کہہ دیا تھا تو دل ہی رکھ لیتی ____ داراب اب اپنی شرٹ کے بازو فولڈ کرتا روشنی کے سر پر موجود تھا.
اس گھر میں جو سرکار نے تمہیں اتنے نوکر دیے ہیں ان کا یہی مقصد ہے کہ وہ تمہاری خدمت کریں.
روشنی کے جواب پر دراب نے اس کی طرف افسوس سے دیکھا
مطلب تمہاری طرف سے صاف ” نہ” ہے ______؟؟؟ دراب کا لہجہ تھکا ہوا تھا.
لگتا ہے تمہاری حرکتوں کی وجہ سے تمہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے.
اگر واقعی ہی ایسا ہے تو پھر بھی میں اتنی سردی میں تمہارے لیے کچن میں نہیں جا سکتی.
کیوں کہ میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ تمہیں کوکنگ آتی یے آخر اتنا عرصہ ہوٹل میں کام کیا ہے.
اسی لیے مجھے کزن میرج سے چڑ تھی _____ روشنی کے جواب پر دراب کہتا ہوا واش روم کی طرف مڑ گیا.
اور مجھے پورے کے پورے کزن سے ہی _____ روشنی کا سکون قابل دید تھا
اگر مجھے اس معصوم کا خیال نہ ہوتا تو بتاتا تمہیں ______ دراب نے روشنی کے پاس لیٹے ہوئے اپنے چند ماہ کے بچے کی طرف دیکھ کر کہا
بے فکر رہو یہ بھی تمہارا ہی بچہ ہے اتنی جلدی اٹھنے والا نہیں ____ تم شاید بھول رہے ہو کہ تمہیں گاؤں میں صبح چچی کیسے اٹھاتی تھیں……….. ؟؟؟ روشنی نے قدرے تیز آواز میں جواب دیا.
بلیک کیٹ مت بھولو میں تمہارا شوہر ہوں. دراب نے یاد دلایا.
بھورے بلے ______ مجھے اس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ یاد ہے کہو تو دہرا دوں؟؟؟
روشنی کی چمکتی آنکھوں کو دیکھ کر دراب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی.
ازکی نے صرف دوستوں کے کہنے پر حمدان سہگل کو چھیڑنے کے لیے بیوی کی فکر نہ ہونے کا شکوہ کیا تھا، مگر اسے کیا خبر تھی کہ ایس پی حمدان اس بات کو دل پر لے بیٹھے گا۔ رات کے اندھیرے میں اچانک اپنے کمرے میں حمدان کو دیکھ کر ازکی کے اوسان خطا ہو گئے، جبکہ وہ اپنی بیوی کو منانے کے لیے اتنی دور آنے پر بھی بالکل شرمندہ نہیں تھا۔ ازکی نے اسے گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تو حمدان نے الٹا اس کے چاروں بھائیوں کو بلا کر لانے کا چیلنج دے دیا۔ اب ایک طرف ازکی کے غصے کی انتہا تھی اور دوسری طرف حمدان کی بےفکری، جس نے اس مذاق کو حقیقت میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
یہ کہانی محبت، دھوکے اور جدائی کے بعد ہونے والی ایک ایسی ملاقات کے گرد گھومتی ہے جو ارمغان کی پوری زندگی بدل دیتی ہے۔ آرزو اور ارمغان نے خاندان کی مخالفت کے باوجود شادی کی، مگر ارمغان کی ماں نے سازش کرکے آرزو کو جعلی طلاق کے کاغذات دے دیے، جس کے بعد وہ دل شکستہ ہو کر شاہ مینشن چھوڑ گئی۔ ارمغان کو حقیقت سے بے خبر رکھ کر نتائشہ سے شادی کروا دی گئی، لیکن برسوں بعد ہسپتال میں اچانک آرزو کی آواز سن کر اس کے قدم وہیں رک گئے۔ آرزو کی پکار نے اس کے دل میں دفن تمام جذبات دوبارہ زندہ کر دیے اور وہ نتائشہ کو وہیں چھوڑ کر لیبر روم کی طرف بھاگ گیا۔ جب سالوں بعد دونوں ایک دوسرے کے سامنے آئے تو ان کے درمیان موجود خاموشی میں بے شمار سوالات چھپے ہوئے تھے، جبکہ ایک ننھے وجود کی آمد نے ان کی کہانی کو ایک نئے اور حیران کن موڑ پر لا کھڑا کیا۔
یہ کہانی رب پر یقین، صبر اور دعا کی طاقت کو خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے، جہاں مشکل حالات میں بھی اللہ سے مدد مانگنے اور اس پر بھروسہ رکھنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ بچپن کے نکاح، عمر کے فرق اور خاندانی رشتوں کے درمیان پروان چڑھنے والی محبت کو جذباتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ کہانی میں ایک فوجی کی جانب سے وطن کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگانے، فرض نبھانے اور قربانی دینے کے جذبے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا، ہمدردی، وفاداری اور اعتماد قائم رکھنا، جبکہ میاں بیوی کے درمیان بے لوث محبت اور مضبوط رشتے کو خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔
ظاہری شکل و صورت سے بڑھ کر انسان کے دل اور کردار کو اہمیت دینے کی خوبصورت کہانی۔ زیرک خان کی تنہائی، لوگوں کی نفرت اور اس کے منفرد حلیے کی وجہ سے برداشت کیے گئے طعنوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ مہر گل کا اسے دوسروں سے مختلف نہیں بلکہ ایک عام انسان سمجھنا اس کی زندگی میں امید کی پہلی کرن بنتا ہے۔ یہ کہانی قبولیت، انسانیت اور بے غرض محبت کا پیغام دیتی ہے، جہاں ایک شخص کی محبت اور سمجھ برسوں کی تنہائی کو ختم کرنے کا سبب بنتی ہے۔
ایک معصوم اور محنتی لڑکی کی جذباتی زندگی کی کہانی، جہاں ایک معمولی سی غلطی اسے لوگوں کی سخت باتوں کا سامنا کرواتی ہے۔ ایک اجنبی کا اس کی عزت کے لیے کھڑا ہونا اس کی زندگی میں ایک خوبصورت تبدیلی کی شروعات بنتا ہے۔ ستارہ کی سادگی، خاموش آنسو اور اظمیر کی بے لوث حفاظت دل کو چھو لینے والے جذبات پیدا کرتی ہے۔ آہستہ آہستہ بڑھتی ہوئی قربت، اعتماد اور خاموش محبت کہانی کو مزید خوبصورت بناتی ہے، جہاں ایک ٹوٹے ہوئے دل کو سہارا ملتا ہے اور خوشی ایک ایسے شخص کے روپ میں سامنے آتی ہے جس کا ستارہ نے شاید کبھی انتظار بھی نہیں کیا تھا۔
ایک ایسی محبت کی کہانی جہاں رشتہ محبت سے نہیں بلکہ تلخی اور غلط فہمیوں سے شروع ہوتا ہے۔ سخت مزاج شوہر، چھپی ہوئی شادی اور یونیورسٹی میں بے عزتی کے درمیان ایک معصوم لڑکی کی جذباتی آزمائش دکھائی گئی ہے۔ مسلسل ذہنی دباؤ اور بے آرامی کے باعث ہونے والا صدمہ کہانی کو ایک انتہائی دردناک موڑ دیتا ہے۔ ماہم کی ٹوٹی ہوئی امیدیں، حمدان کا غصہ اور بعد میں اپنی غلطیوں کا احساس اس داستان کو مزید جذباتی بناتا ہے۔ محبت، پچھتاوے، قربانی اور خود احتسابی کے ساتھ یہ کہانی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ کیا ٹوٹا ہوا رشتہ دوبارہ محبت میں بدل سکتا ہے؟
محبت میں ملنے والی بے وفائی اور دل توڑ دینے والا صدمہ، اولاد کی خواہش میں رشتوں کی قربانی، ایک عورت کی عزت اور خودداری کی جنگ، شوہر کی دوسری شادی اور سسرال کے دباؤ کی تلخ حقیقت، تنہائی میں ماں بننے والی سونیا کی درد بھری زندگی، محبت کے نام پر کیے گئے وعدوں کا ٹوٹ جانا، جدائی کے بعد اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے کی جدوجہد، اور ایسے فیصلے جو رشتوں کی پوری دنیا بدل کر رکھ دیتے ہیں۔
محبت، جذبات اور رشتوں کی خوبصورت کہانی
غلط فہمیوں اور جذباتی کشمکش کی عکاسی
محبت میں قربانی اور وفاداری کا امتحان
ہیرو کی محبت، حسد اور پوزیسیو نیس
خاندانی دباؤ اور رشتوں کے پیچیدہ مسائل
خود احتسابی اور حقیقت کو سمجھنے کا سفر
سچی محبت کی طاقت اور رشتوں کی اہمیت
اعتبار، محبت اور دھوکے کی تلخ حقیقت
حبا حسیب کی جذباتی اور روحانی آزمائش
حرام تعلق کے انجام اور خود احتسابی کا پیغام
محبت کے نام پر ہونے والی تذلیل اور دھوکے کی عکاسی
ایمان، ندامت اور صحیح راستے کی طرف واپسی
ایک ایسا سفر جو محبت سے شروع ہو کر حقیقت اور خود شناسی تک پہنچتا ہے
پانچ سال کی جدائی کے بعد دوبارہ ملنے والے دو ایسے دل، جن کے درمیان محبت بھی ہے اور دشمنی بھی۔
خاندانوں کی دشمنی، بدلے کی آگ اور ایک ایسا رشتہ جو نفرت کے باوجود دل سے ختم نہیں ہو پاتا۔
کیا حداد کی نفرت کے پیچھے چھپی محبت عترت کو کبھی نظر آ سکے گی؟
شادی کے بعد دشمنوں کی سازشیں بھی ان کی محبت میں کوئی دراڑ نہیں ڈال پاتیں۔
ہر مشکل اور ہر سازش کے باوجود دونوں کا رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتا جاتا ہے۔
Hello Novelistian Team,
My name is ___. I am an aspiring writer and I would like to write and publish my novel on the Novelistian app.
Could you please guide me about the submission process for new writers? I would also like to know about requirements, contracts, and royalty details.
Thank you,