Main Khawab Ke Safar Mein Hoon by Amna Riaz

Forced Marriage  | Digest Novel | Social Romantic Novel

“کیا ضرورت تھی تمہیں ساڑھی پہننے کی ۔تم اور کوئی ڈعیس بھی
پہن سکتی تھی اور یہ میک اپ۔۔”صنعاء نے حیرت سے سر اٹھا کر
اپنے سامنے کھڑے عمر مرتضی کو دیکھا۔اس نے جو ابھی کہا تھا
آنکھیں اس کے برعکس کہ رہی تھی۔۔
“تم کون ہوتے ہو میری ڈریسنگ پہ اعتراض کرنے والے۔تمہیں کوئی
حق نہیں پہنچتا مجھے روکنے کا۔”
“محترمہ ہمیں ہی تو حق ہے آپ کو روکنے کا۔آپ کو ٹوکنے کا۔۔
آپ کو دیکھنے کا۔۔آپ کو سراہنے کا۔۔اور آپ کو چاہنے کا۔۔”
لہجہ اور انداز ایک دم ہی بدلا تھا۔لیکن صنعاءپر الٹا اثر کیا۔
“دیکھیے مسٹر عمر مرتضی۔”وہ انگلی اٹھا کر کچھ کہنا چاہتی تھی۔۔
“فرمائیے مسز عمر مرتضی۔”
عمر نے اس کی اٹھی ہوئی انگلی کو جکڑتے ہوئے متبسم لہجے میں دریافت
کیا۔صنعاء تو جیسے انگاروں کی زد میں آگئی۔اسے اس دھوکے باز
شخص کے دورخے پن سے نفرت ہورہی تھی۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *