Sulagti Yadon Ke Hisar Mein By RJ

Rude Hero | Cousin Marriage | Forced Marriage | Romantic Novel 

”سس۔۔سوری سر۔۔۔۔سوسوری۔۔۔۔“ اسے بنا شرٹ کے مشتعل سا اپنی جانب پلٹتا دیکھ وہ معذرت کرتی سرعت سے اپنی آنکھوں پر بازو چڑھا گئی۔
”تم۔۔۔۔؟؟تم یہاں کیا کررہی ہو۔۔۔۔؟؟؟“ قدرے پھرتی سے بیڈ کی جانب لپک کر اپنی شرٹ اٹھاتا وہ دبے دبے غصے میں چلایا تھا۔
”و۔۔وہ ایکچولی سر۔۔۔م۔۔میں آپ سے خان پراجیکٹ کے متعلق کچھ مین پوائنٹس ڈسکس کرنا چاہ رہی تھی تو۔۔۔سوچا سٹاف کے سامنے پریزنٹیشن دینے سے پہلے ایک بار آپکے پاس۔۔۔“ بازو تلے ہنوز آنکھیں میچے وہ گھگھیائی تو سیکنڈوں میں شرٹ کے بٹن بند کرتا وہ اسکی توقعات جان کر بےاختیار اپنی بھنویں سکیڑ گیا۔
”پوائنٹس۔۔۔؟؟سریسلی۔۔۔۔؟؟؟صرف چند معمولی پوائنٹس ڈسکس کرنے کی خاطر تم بنا کسی پرمیشن کے سیدھا میرے بیڈروم میں ہی گھس آئی۔۔۔؟؟“ سارے لحاظ بلائے طاق رکھتا وہ انتہائی حقارت آمیز لہجے میں بول رہا تھا جب خفت سے مزید سرخ پڑتی وہ بےاختیار اپنا بازو آنکھوں سے پرے ہٹاگئی۔
مقابل سے اس قدر عزت افزائی کی اسے قطعی کوئی امید نہیں تھی سو آنکھوں میں تیزی سے نمی اترنے لگی۔
”ایم رئیلی سوری سر۔۔۔مجھے ہرگز یہ اندازہ نہیں تھا کہ آپ اس وقت یوں شرٹ لیس۔۔۔“ ایک نظر اسکے ڈھکے وجود پر ڈالتے ہوئے اسنے بھرائی آواز میں اپنی صفائی پیش کرنا چاہی تھی جب اسکے مقابل آکر رکتا وہ سختی سے اسے ٹوک گیا۔
”لیسن۔۔۔کام کرنے کی بھی کچھ لمٹس ہوتی ہیں جنھیں تم جانتے بوجھتے کراس کررہی ہو۔۔۔۔آفس ورک آفس تک ہی اچھا لگتا ہے۔۔۔باس کے فلیٹ یاں بیڈروم تک نہیں۔۔۔یو گیٹ دیٹ۔۔۔؟؟“ انگلی اٹھا کر اسے اسکی بےتکلفیوں کا احساس دلاتا وہ اپنے تلخ رویے پر ہرگز شرمندہ نظر نہیں آرہا تھا۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *