Raah e Yaar Teri Musafatein by Umme Abbas Novel20643
Raah e Yaar Teri Musafatein by Umme Abbas
Teacher student love | Hero affair | Rude hero | Sudden Nikah | Forced Marriage | Suspense | Misunderstanding | Cousin marriage
“ہانی ؟”۔ اسکی آواز میں بے یقینی تھی۔
” ماہی مامو سے کہیں مجھے آکر لے جائیں۔ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے ۔۔۔۔۔ مجھے ۔۔۔۔۔۔ مجھے طلہ کے ساتھ نہیں آنا چاہئے تھا”۔ بھرائی آواز میں وہ سرعت سے بولتی چلی گئی تھی جیسے ایک پل کی بھی دیری کی تو اسکے مامو کو آنے میں مزید دیر ہو جائے گی۔
دوسری طرف بلکل خموشی چھائی ہوئی تھی۔
ماہی ؟ ۔۔۔۔ آپ سن رہی ہیں میری بات ؟ ” ۔ اسکی بھیگی ہوئی آواز میں بے کلی حد سے سوا تھی۔
طہ کو پتہ ہے تمہاری اس کال کا؟”۔ اس غیر متوقع سوال پر وہ تھم سی گئی تھی۔
“نہیں۔۔۔ انہوں نے مجھے منع کیا ہے۔ میں گھر میں کسی سے رابطہ نہیں کر سکتی ورنہ وہ مجھے چھوڑ دیں گے۔ لیکن میں آپ سے کہہ رہی ہوں نا مجھے ۔۔۔۔ مجھے خود بھی ان کے ساتھ نہیں رہنا۔ مجھے آپ سب کے پاس واپس آنا ہے۔ آپ۔۔۔ آپ میری مامو سے بات کروادیں۔ مجھے پتہ ہے وہ۔۔۔ وہ مجھ سے ناراض ہوں گے۔ میں نے انکی بات نہیں مانی تھی مگر میں معافی مانگوں گی تو جلدی سے مان جائیں گے۔ پلیز ماہی میری بات کروادیں”۔ مسلسل بہتی آنکھوں سے گال پر لڑھکتے آنسوؤں کو دوسرے ہاتھ سے صاف کرتی جارہی تھی۔ آواز کی لڑکھڑاہٹ پر چاہ کر بھی وہ قابو پانے میں ناکام ہو رہی تھی۔ بے بسی کی انتہا تھی جو اس کو اپنے شکنجے میں لئے ہوئے تھی۔ اسکے ذہن و دل
پر بس ایک ہی دھن سوار تھی اسے بس واپس جانا تھا۔
“میری بات سنو ہانی “۔ اسکی آواز پر وہ سانس تک ساکن کر گئی تھی۔
گریہ نہیں چاہتا تو فلحال کسی سے بھی رابطہ مت کرو۔ جذباتی ہو کر مت سوچو۔ اگر اس نے تمہیں چھوڑ دیا تو کیا کرو گی تم ؟ ۔ بد نامی کا ایک اور ٹیکہ اپنے ماتھے پر سجالینا گوارہ کر لو گی تم ؟۔ ہو سکتا ہے تمہیں ابھی میری بات سمجھ نہ لگے مگر یہی صحیح ہو گا۔

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕