Teri Chahat ka Hissar By Ana Ilyas

Genre: Hidden Nikah Based |Childhood Nikkah |University Based |Romantic Urdu Novel

Click the link below to download the novel

Teri Chahat ka Hissar By Ana Ilyas

“ہر وقت غصہ اچھا نہيں ہوتاہاتھ آگے کريں” اسکی آنکھوں ميں ديکھتے ہوۓ وہ تشويش سے بولا۔

“نہيں کروں گی” اس نے بھی ضدی لہجے ميں کہا حالانکہ تکليف سے برا حال تھا۔

“آپکے خيال ميں ميں خود آپکا ہاتھ نہيں پکڑ سکتا تو نہايت غلط خيال ہے آپکا”

اس کی چيلنج کرتی نظروں ميں ديکھتے اس نے يمينہ کو جھٹکے سے خود سے لگاتے

بازوؤں کے گھيرے ميں ليا۔

وہ تو ششدر رہ گئ۔ اسکی اس حرکت پر وہ اتنی ساکت ہوئ کہ مزاہمت بھی نہ کر سکی

ودان نے آرام سے اسکا ہاتھ پکڑ کر آگے کيا۔

“چھوڑيں مجھے”ہوش آتے ہی وہ پھر سے ضدی لہجے ميں بولی۔

“چھوڑ دوں گا۔مجھے بھی ايسا کوئ شوق نہيں آپکے ساتھ رومانس کرنے کا مگر اس وقت

آپ ميری مہمان ہيں اور ميں نے چاہتا ہماری وجہ سے آپ کسی تکليف سے گزريں۔

اب چپ چاپ يہاں بيٹھ جائيں۔” اس نے يمينہ کا ہاتھ پکڑے نجانے اسے باور کروايا

يا خود کو۔ اسے کچن ميں موجود ٹيبل کے قريب رکھی چئير پر بٹھايا۔ خود

جلدی سے کچن کی ايک کيبنٹ سے ٹيٹول اور کاٹن نکالی اسکا زخم صاف کيا

پھر اٹھ کر کاٹن آئل ميں ڈپ کرکے پٹی لی اور اسکے ہاتھ پر باندھنے لگا۔

“کاش جتنی کئير يہ شو کر رہا ہے اسکے دل ميں بھی ميری اتنی ہی کئير ہوتی

مگر اس رشتے کے حوالے سے جو ہمارے درميان ہے” يمينہ نے اسے اپنے ہاتھ پر پٹی باندھتے ديکھ کر سوچا۔

پھر خود ہی اپنی سوچ پر لاحول پڑھی۔ “ميں کيا سوچے جارہی ہوں يہ تو ميرا دشمن اول ہے”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *