Jane Naw Tu By Ana Ilyas 

Genre:  Forced Marriage Base |Age Difference | Social Issue |  Rude Hero | Romantic Urdu Novel with Happy Ending

Click the link below to download the Novel

Jane Naw Tu By Ana Ilyas 

وہ لڑکی تمہارے گھر کی ماہرانی ہوگی مگر ايسے سبز قدم اور منحوس لڑکی کی ہم

کوئ عزت نہيں کرتے جو اپنے ماں باپ کو کھا چکی ہو۔ اب تمہاری ماں کو اور

نجانے کتنوں کو کھاۓ گی” بجاۓ زرک کی بات سننے کے وہ تو الٹا اس پر چڑھ دوڑے۔

زرک ان کی باتيں سن کر گنگ رہ گيا۔ اسے سمجھ نہ آئ کہ انکی ايسی فرسودہ اور گھٹيا سوچ کا کيا جواب دے۔

يا تو وہ بات پلٹنے کی کوشش ميں تھے يا پھر وہ اصل بات سے واقف نہيں تھے۔

“ميں اور ميری بيوی اس حويلی بلکہ ان سب حويليوں پر تھوکتے ہيں ہميں کوئ شوق نہيں

يہاں کے کسی بندے کے منہ لگنے کا مگر آپ کے بيٹے نے تين بيوياں ہونے کے باوجود

ميری بيوی کے ساتھ غلط نيت سے جو کچھ کرنے کی کوشش کی اس کو ميں ہر گز

چھوڑنے والا نہيں۔” زرک نے آگ برساتی نظروں سے شير دل کی جانب ديکھا۔

“تمہاری بيوی خود دوسروں کو اپنی جانب متوجہ۔۔۔” شير دل کی زہر اگلتی زبان سے

جو الفاظ نکلے وہ زرک کی برداشت سے باہر تھی۔

اس کا جملہ پورا ہونے سے پہلے ہی زرک کے زوردار تھپڑ نے اسکا منہ بند کر ديا۔

“زرک پاگل ہوگۓ ہو” تبريز خان غصے سے زرک کو روکنے کی غرض سے اسکی جانب بڑھے۔

“ہاں ۔۔۔۔اب اگر اس گھر ميں ميری بيوی کے بارے ميں کسی نے مغلظات بکيں تو ميں

اس سے بھی زيادہ پاگل پن کا مظاہرہ کروں گا۔ ميں يہ بھول جاؤں گا کہ سامنے والے

سے ميرا رشتہ کيا ہے۔۔۔ميں ابھی اور اسی وقت خنساء کو لے کر يہاں سے جا رہا ہوں مگ

ر اس درندے کو اس ايک ايک زخم کا حساب دينا ہوگا جو ميری بيوی کے جسم نہيں بلکہ

روح پر پڑا ہے۔ وہ تو شکر ہے کہ اللہ نے ميری عزت پر آنچ نہيں آنے دی مگر ميں پھر

بھی اس کو بخشنے والا نہيں ہوں۔ بہت جلد تمہيں سلاخوں کے پيچھے دھکيلوں گا۔

” شعلہ بار نظروں سے شير دل کو ديکھتے وہ دروازے کی جانب بڑھا۔

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *