Sulphite By Noor Rajput
Genre : Singer Hero | Innocent Heroin | Motivational Novel | Islamic Base | Friendship Base | Hidden Nikkah | Happy Ending
Download Link
وہ میری ہے! میں اسکی زندگی میں آنے والا پہلا مرد ہوں۔۔“
وہ دونوں کافی عرصے بعد مقابل آئے تھے۔۔ ہسپتال کی راہداری میں کھڑے وہ دونوں گلاس ونڈو کے
اس پار نظر آتے وجود کو دیکھ رہے تھے جسے بیڈ کے ساتھ باندھا گیا تھا۔۔
وہ دونوں وہی تھے سیاہ اور سفید۔۔۔ جن سے بندھا وہ وجود نفرت کرتا تھا۔
”وہ تمہاری کبھی نہیں ہو سکتی۔۔ کسی بھی قیمت پر نہیں۔۔“ سفید نے
سیاہ کی بات سن کر جواب دیا۔ لہجہ اٹل تھا۔ اسکی بات پر سیاہ مسکرادیا۔
”وہ سیاہ ہوچکی ہے۔۔ وہ میری ہوچکی ہے۔۔۔ میں اسے اپناؤں یا نہ اپناؤں وہ
میری ہی رہے گی۔۔“ کتنا یقین تھا سیاہ کو خود پر۔
”تم کچھ بھی کرلو وہ تمہیں کبھی نہیں مل سکتی۔۔“ سفید نے پھر اسکے یقین کی
دھجیاں اڑائیں۔ سیاہ نے ضبط سے جبڑے بھینچے۔
”کیوں۔۔۔ کیوں نہیں ہو سکتی؟؟“
”شی از مائی وائف!!“ سفید نے گویا دھماکہ کیا اور سیاہ نے اسے گردن موڑ کر اسے یوں
دیکھا جیسے اس نے کوئی انہونی بات کردی ہو۔ وہ پھٹی پھٹی نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا
جسکا چہرہ جذبات سے عاری تھا۔
”اُم حانم ایسے ہی نہیں مل جاتی۔۔ ام حانم کے لیے روحان جبیل بننا پڑتا ہے!“ سفید نے
سینے پر بندھے ہاتھ اب پینٹ کی جیبوں میں ڈالے اور پلٹ کر سیاہ کو دیکھا جو اسے
ہی دیکھ رہا تھا۔ دونوں کی نظریں پل بھر کو ٹکرائیں۔
”وہ اب تک تمہارے پاس اس لیے تھی کہ میں نے ایسا چاہا تھا۔۔ اب میں نہیں چاہتا کہ
تم میری بیوی کے آس پاس بھی نظر آؤ!!“ اسکی آنکھوں میں، اسکے لہجے میں
کیا کچھ نہیں تھا۔۔ سیاہ کو اپنا وجود بھسم ہوتا نظر آیا۔
”مسٹر جبیل آئیے ہمیں آپ سے کچھ ضروری بات کرنی ہے۔۔“ اس سے پہلے کہ سیاہ کوئی
جواب دیتا اچانک وہاں ایک ڈاکٹر آئی اور سفید اسے وہیں چھوڑ کر چلا گیا۔۔ سیاہ نے بےیقینی سے گلاس ونڈو کے پار دیکھا۔
”اگر میں کبھی تمہیں کسی پاگل خانے میں قید نظر آئی تو اسکی وجہ تم ہوگے!“ اسکی سماعت سے
چند الفاظ ٹکرائے اور اپنا وجود ریت کی طرح اڑتا محسوس ہوا۔
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕