Gumnaam By Ujala Naz

Genre : suspense , thriller , crime , Romance , life , love and reality

Download Link

تم پاگل ہو ۔۔  اس ملک کا سب سے ٹاپ کلاس کا پینٹر تمہیں پینٹنگ کرنا سکھائے گا ؟

سیریسلی لیانہ ؟ وہ کوئ عام سا پینٹر یا ٹیچر نہیں ہے”

” جانتی ہوں ۔۔” لیانہ اب مسکراتے ہوئی کھڑی ہوئ ۔۔ رخ اب کھڑکی کی جانب تھا ۔۔

” وہ عام نہیں ہے ۔۔ اس کے رنگ بہت گہرے ہیں ۔۔ اسکے انداز اوروں سے بہت مختلف ہیں ۔۔

اسکے الفاظ دل پر اثر کرتے ہیں ۔۔ وہ واقعی عام نہیں ہے ۔۔ اسی لئے تو مجھے پسند ہے۔۔”

جانے کن خیالوں میں گم اس نے کہا ۔۔ اور اسکے اس انداز پر سمرین کچھ سنجیدہ ہوئ ۔۔

” وہ تمہاری دسترس میں نہیں ہے لیانہ ۔۔ تم میں اور اس میں بہت فرق ہے ۔۔ وہ آسمان ہے اور تم زمین ۔۔

” یہ محبت کس کام کی ؟” اسکے سوال پر لیانہ نے پلٹ کر اسکی جانب دیکھا ۔۔ مسکراہٹ گہری ہوئ ۔۔

” محبت کام ہی کی تو نہیں ہوتی۔۔ یہ تو ناکارہ ہوتی ہے ۔۔ اوریہ ناکارہ محبت ، انسا ن کو کسی کام کا نہیں رہنے دیتی ۔۔

مجھے اس ناکارگی سے عشق ہے”

اور لیانہ کے جواب پر سمرین نے افسوس سے سر ہلایا ۔۔

” تم واقعی ناکارہ ہوچکی ہو لڑکی ۔۔ وہ کبھی نہیں مانے گا بلکہ صاف انکار کر دیگا “

میں جانتی ہوں انکار کر دے گا”  “

“جانتی ہو تو قدم ہی کیوں بڑھا رہی ہو ؟”

“قدم نہیں بڑھاؤنگی تو انکار یا اقرار تک کیسے پہنچونگی ؟ پہنچونگی نہیں تو ہمیشہ یہی کھڑی رہ جاؤنگی ۔۔

محبت میں قدم بڑھا کر سوال کرنا بہت ضروری ہوتا ہے سمرین ۔۔

یہ بہادری پیدا کرنی پڑتی ہے ۔۔ سوال کرنا پڑتا ہے تاکہ اسکے منہ سے

اقرار یا انکار سن لیا جائے ۔۔ جواب جو بھی ہو ۔۔ دل میں پھر پوری زندگی کے لئے

کوئ کسک نہیں رہتی ۔۔ دل میں کوئ کاش نہیں رہتا کہ کاش ! میں نے ایک بار سوال تو کیا ہوتا ؟

اس لئے مجھےسوال کرنے دو ۔۔ یہ بہت ضروری ہے”

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *