Tu Poch Naw Haal Faqira Da By Areej Shah

پیچھے کسی کا سایہ محسوس ہوا کہ اس نے جیسے ہی پلٹ کر دیکھا اس کی چیچ نکلتے نکلتے رہ گئی

کیوں کہ اس کے نازک لبوں پر کسی کا بھاری ہاتھ آچکا تھا

چلانے کی غلطی غلطی سے بھی مت کرنا ۔۔۔جب تمہیں پتا ہے اس گھر میں ایک غنڈہ نما شخص رہتا ہے

جو شکل سے بھی غنڈا ہی لگتا ہے اور شراب کے نشے میں کچھ بھی کر سکتا ہے تو تمہیں آدھی

رات کو یہاں اس طرح سے بے فکری سے بنا دوپٹے کے تو ہرگز نہیں ہونا چاہیے

اس کے سراپے پر گہری نظر ڈالتا اسے گھورتے ہوئے بولا ارادہ یقیناً اسے ڈرانے کا تھا

عکانشہ کی آواز جیسے حلق میں ہی دب کر رہ گئی اس کے ہاتھ اٹھانے کے بعد بھی وہ ایک لفظ بھی نہ بھول پائی۔۔۔۔۔۔۔

اس وقت اسے اس شخص سے اتنا خوف آ رہا تھا کہ اس کی آواز تک نہیں نکل رہی تھی اگر چاہتی تو

چیچ کر سب کو بلا سکتی تھی لیکن وہ ایسا نہیں کر پا رہی تھی نہ جانےسامنے کھڑے اس شخص کی آنکھوں میں کیا تھا

عجیب سی وحشت۔۔۔۔ اسے لگا یہ شخص اسے ابھی زندہ نکل جائے گا وہ اتنی ڈرپوک

کبھی بھی نہیں تھی لیکن اس وقت ڈر کے مارے اس کا سارا وجود کانپ رہا تھا

اگر وہ اسے دیکھ کر تلخی  سے مسکراتا پیچھے کی طرف قدم نہ اٹھاتا تو یقیناً وہ بے ہوش ہوجاتی

وہ ایک گہری نظر اس پر ڈالتا پیچھے کی طرف جاتا چلا گیا ۔جبکہ عکانشہ کو سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے

Download Link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *