Kisi Nazar Ko Tera Intizar Aj Bhi Hai By Ann Fatima
Kisi Nazar Ko Tera Intizar Aj Bhi Hai By Ann Fatima
Genre : Police hero | Strong Heroin | Forced Marriage | Suspense | Revenge Base | Romantic
“بھائی جلدی چلائیں پلیز۔”
وہ لزرتے ہاتھ اپنے چہرے پہ پھیرتے ہکلاتے لہجے میں بولی۔پیچھے کھڑا زاویار اس کی حرکت پہ پیچ و تاب کھاتا رہ گیا۔
“بہت ماہان ہیں آپ۔”وہ اس کے سینے پہ انگلی رکھتے ہوئے بولی۔
“فرشتہ ہیں آپ۔”وہ اسے پیچھے کی جانب دھکیلتے غصے سے بولی۔معیز نے اپنی پیشانی مسلی۔
“حوریہ میری بات۔”
“کیا ہیں آپ۔آج مجھے بتا ہی دیں۔آپ کی پسند نا پسند کہاں ہیں۔آپ کی خود کی بھی کوئی پہچان ہے۔
”بولتے بولتے ناچاہتے ہوئے بھی اس کا لہجہ بھراگیا۔معیز نے پریشانی سے
اس کی جانب دیکھا۔اس سے پہلے کہ وہ اسے تھامتا وہ اس کے ہاتھ جھٹک گئی۔
“خود پہ ترس نہیں آتا آپکو معیز۔انسان ہیں آپ جس کی پسند ناپسند ہوتی ہے۔کبھی تو اپنے
حق کی بات کریں۔کبھی تو کسی پہ حق جتانا سیکھیں۔کوئی غلط بولتا ہے آپ کے متعلق تو بولتا رہے
آپ کو تو پرواہ ہی نہیں ہے۔فرشتہ جو ہیں آپ۔”کیسا پتھر دل انسان تھا اتنا سب ہوجانے کے
بعد بھی خاموش تھا۔وہ ابھی بھی بس سکتے کی کیفیت میں اس کی جانب دیکھ رہا تھا۔
“خیر میں بھی کس سے بات کررہی ہوں۔ابھی بھی جو گھبراہٹ جو بےچینی مجھے ہونی چاہیے تھی
دلہن ہونے کی حیثیت سے وہ آپ کو ہے کیوں معیز۔اپنا گھر چھوڑ کر میں یہاں آئی ہوں آپ نہیں۔
اگر میں صرف انکل کی بدولت اس گھر میں لائی گئی ہوں تو مجھے ابھی بتادیں میں صرف
ان سے ہی رابطہ رکھوں کیونکہ آپ تو کسی اور کی محبت میں مبتلا ہے اب تک۔اس گھر میں میرا
واسطہ آپ سے تھوڑی ہے۔ویسے بھی آپ نے یہ شادی انکل کی خوشی کیلیے ہی تو کی ہے۔”
وہ ایک بھیگی مگر کاٹ دار نگاہ اس پہ ڈالتے دوبارہ بیڈ کی جانب بڑھ گئی اور کمفرٹر سر تک
تان تک لیٹ گئی۔معیز نے سختی سے اپنی آنکھوں کو میچا تھا۔اگلے ہی لمحے وہ صوفے سے
اپنا تکیہ اٹھاتے وہ بیڈ کی جانب بڑھا اور دوسری جانب کروٹ بدل کر لیٹ گیا۔ذہن میں صرف
اسی کی باتیں گردش کررہی تھی۔اس نے ذرا سی گردن موڑتے اس کی جانب دیکھا لیکن اس
کی طرف حوریہ کی پشت تھی۔اس نے اپنی آنکھوں کو دباتے گہری سانس فضا کے سپرد کی تھی۔

Download Link
Direct Download
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕