Raah E Dill Ka Makeen By Dua
Genre : Second Marriage | Hero Police | Rude Heroin |Kidnapping Base | Forced Marriage | Revenge Base
Download Link
میں نایاب ہوں۔۔۔۔غلط تم نایاب نہیں ہو تم ہوہی نہیں سکتی نایاب تم سحاب ہو میری سحاب۔۔۔۔
علی نے اسے دونوں بازووں سے پکڑتے ہوئے جھنجھوڑتے ہوئے کہا۔۔۔۔
کیا کہہ رہے ہیں آپ میں نایاب ہوں سحاب میری بڑی بہن تھی۔۔۔
ایک۔ایک منٹ آپ سحاب کو کیسے جانتے ہیں وہ وحشت زدہ سی ہوتی اسکے حصار سے نکلی۔۔۔
کون ہے آپ۔۔ اب کے نایاب کو کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا۔۔۔علی نے کمرے کی لائٹ آن کی۔۔۔
کون ہیں آ۔۔۔الفاظ نایاب کے منہ میں ہی رہ گئے جب علی نے اپنا رخ موڑا۔۔۔۔
آپ۔۔وہ اسے دیکھ کر سکتے میں آگئی۔۔۔
ہاں میں تراب علی۔۔سحاب رانا کا شوہر اور اسکی بچیوں کا باپ۔۔۔۔
تراب کے اطمینان میں زرا برابر بھی فرق نا آیا۔۔۔
جبکہ وہ اپنے بہنوئی کو اپنے شوہر کے روپ میں دیکھ کر بے
یقین سی بیڈ پر گرنے سے انداز میں بیٹھی۔۔۔
اتنا بڑا دھوکا وہ بھی میرے ساتھ کیوں کیا ایسا کیا میری بہن کو مار کر
آپ کو چین نہیں ملا تھا جو اب مجھے برباد کرنے چلے ہیں۔۔۔
وہ پھوٹ پھوٹ کر رودی۔۔۔
کیوں نا روتی اپنی حرماں نصیبی پر جسے سب سے بڑا اپنا دشمن مانتی تھی
وہ ہی اسکے جسم و جان کا مالک بن بیٹھا تھا۔۔۔
تم غلط سمجھ۔رہی ہو کہ میں نے تمہیں ٹریپ کیا ہے بلکہ تم سے۔نکاح کرکے
میں نے تمہیں کسی بہت بڑی سازش کا حصہ بننے سے روک لیا ہے۔۔
تراب اسکے قدموں میں بیٹھتا اسکے دونوں ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں پکڑتے ہوئے بولا۔۔
جھوٹ سب جھوٹ سچ کہہ رہے تھے بابا مجھے اکیلے پاکستان آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔۔۔۔
مجھے لوگوں کی پرکھ نہیں ہے۔۔پہلے بھی میری معصوم بہن کو کسی نے اپنی باتوں
میں بہلا پھسلا لیا تھا۔کہیں اب کوئی میرے ساتھ بھی ویسا نا کریں لیکن وہ یہ
نا جانتے تھے کہ دونوں ہی بار انکی بیٹیوں کے ساتھ کچھ غلط کرنے والا ایک ہی شخص ہوگا۔۔۔
وہ اسکے ہاتھوں کو جھٹکتے ہوئے بولی۔۔۔
تم ایک بار تحمل سے میری پوری بات تو سن لو۔۔۔۔
تراب اب کی بار تھوڑا سخت لہجے میں بولا تھا اور
یہ سختی اسکے لہجے میں رانا عمر کا نام لینے سے آئی تھی۔۔