Dharti sy Ambar By Maha Amir

Sport Fiction Base | Suspense Base | Motivation Base | Complete Novel | Social Romantic Urdu Novel

؍​”کیوں کر رہی ہیں آپ یہ سب؟ مجھے بدنام کرنے کے لیے؟“ دائم کا لہجہ اس قدر سرد تھا کہ ایزل کے بدن میں جھرجھری دوڑ گئی۔
”یہی چاہتی ہیں نا کہ میری آپ کے ساتھ کوئی تصویر وائرل ہو جائے اور ایک اسکینڈل بن جائے؟“ایزل نے فوراً نفی میں سر ہلایا۔
”دائم، آپ غلط سوچ رہے ہیں۔ میں ایسا کیوں چاہوں گی؟ میں تو بس…“ ایزل نے دائم کی سرخ ہوتی آنکھیں دیکھیتے تھوک نگلا۔
”سچ یہ ہے دائم… میں آپ سے متاثر نہیں ہوں، میں آپ کی پروا کرتی ہوں۔ پتا نہیں کب، لیکن آپ میرے لیے بہت اہم ہو چکے ہیں۔“
​”او پلیز مس… جو بھی آپ کا نام ہے۔“اُس کی بے رخی پر ایزل کی آنکھیں چھلک پڑیں۔
​”ایزل… میرا نام ایزل ہے۔“
وہ جیسے خود کو یاد دلا رہی تھی کیونکہ سامنے کھڑا شخص تو پتھر کی دیوار تھا جس کے پار کوئی آواز٫کوئی لفظ نہیں جا تا تھا۔​”جو بھی ہے! نہ مجھے آپ کے نام میں دلچسپی ہے نہ آپ میں۔ اور یہ بات میں آپ کو پہلے ہی باور کرا چکا ہوں۔“ دائم کے خشک انداز پر ایزل کے آنسو گالوں پر بہہ نکلے۔
”کیوں دائم؟ آخر مجھ میں ایسی کیا کمی ہے؟ آپ مجھے ایک موقع تو دے سکتے ہیں۔“
​”کیا آپ کی کوئی عزتِ نفس نہیں ہے محترمہ؟“ دائم نے کہتے تلخی سے اُس کی بات کاٹی۔ ”ایک شخص آپ کو کتنی بار رد کرچکا ہے آپ پھر بھی اس کی راہوں میں بچھی جا رہی ہیں۔“دائم اتنے سخت الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہتا تھا، مگر وہ اس وقت کئی پریشانیوں میں گھرا ہوا تھا کہ آج اُس کے اندر کا آتش فشاں پھٹ پڑا اور اُس کی سلگتی لپٹوں کی زد میں سامنے کھڑی لڑکی آئی تھی۔
​”آپ ایک لمحے کو سب الٹا کر دیں۔ آپ کی جگہ میں ہوتا، میں آپ کو کالز کرتا، آپ کو سٹاک کرتا پھر؟ آپ اب تک مجھ پر ہراسمنٹ کا کیس کر چکی ہوتیں۔“دائم کی بات پر اُس نے شرمندگی سے نظریں جھکا لیں۔
ریت کے ذرات ایزل کے پیروں کے گرد اڑ رہے تھے، بالکل اُس کی بکھری ہوئی امیدوں کی طرح۔
”مجھے معاف کر دیں دائم… شاید میں جذبات میں اپنی حد سے آگے نکل گئی تھی مگر میں آپ سے محبت کر بیٹھی ہوں۔“ ایزل نے سسکتے ہوئے کہا۔​
”آپ پہلے اپنی عزت کرنا سیکھیں، پھر کسی اور کی محبت کی دعوے دار بنیے گا۔“ دائم نے اُس پر ایک آخری نگاہ ڈالے بغیر وہاں سے قدم بڑھا دیے، اور ایزل رضا اپنی دھندلائی ہوئی نگاہوں سے ایک بار پھر اُسے دور جاتا دیکھتی رہ گئی۔
*****

1st Link  ↓

Download Link

2nd Link  ↓

Download Link

3rd Link  ↓

Download Link

4th Link  ↓

Download Link

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Share this Novel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *