Tag Archives: Property Based Urdu Novel
Dil Ka Makeen Novel21059 — Novelistan
نورالعین کروڑوں کی جائیداد کی مالک تھی، مگر اپنے ہی گھر میں اس کی حیثیت ملازماؤں سے بھی بدتر تھی۔ اس کا شوہر شادی کی پہلی رات اسے چھوڑ کر چلا گیا تھا اور ساس اس سے ہر طرح کے کام کرواتی تھی۔ ایک دن وہ بھوکے پیٹ تپتی دھوپ میں کپڑے دھو رہی تھی کہ اس کا شوہر ایک دوسری لڑکی کے ساتھ گھر میں داخل ہوا۔ نورالعین کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، مگر اس مرتبہ اس نے خاموش رہنے کے بجائے اپنے حقوق کے لیے قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ کچھ دیر بعد ایک وکیل نے گھر والوں کو دو گھنٹے میں گھر خالی کرنے کی تنبیہ کی۔ سب نے حیرت سے وکیل کے پیچھے کھڑی نورالعین کو دیکھا۔