Ishq Mein Marjawan By Hifza Javed
Genre : forced marriage | second marriage | age difference base
Download Link
” سردار آپ نے ہمیں یاد کیا ہے. “
” ہارون ہم تم سے ملاقات چاہتے تھے بہت عرصے سے. ہم جانتے ہیں تمہاری سردارنی نے
تمہیں بہت تنگ کیا ہے ان چار سالوں میں. تمہاری ہمت کی بھی ہم دعوت دیتے ہیں
کہ تم نے ان کی ہر جلی کٹی بات برداشت کی ہے. “
” سردار آپ کیسی باتیں کرتی ہیں ہمارے لیے وہ معتبر ہیں. وہ ہماری ملکہ ہیں
اور اپنی ملکہ کی حفاظت کرنا ہم اچھے سے جانتے ہیں ۔”
” ہارون ہم تو اس بات سے پریشان ہیں کہ جب وہ ہماری دنیا میں آئیں گی
تو یہاں پر آکر کیسے اپنے آپ کو ایڈجسٹ کریں گی۔”
ہارون اسی کرسی کے سامنے ہی اپنے ہاتھ بندھے نظریں جھکائے کھڑا تھا۔
” سردار وہ سیکھ جائیں گی یہاں کے اصول. بس کچھ ہی فرق ہے ان کی اور ہماری دنیا میں. “
” ہارون ہم نہیں چاہتے جب وہ ہمارے پاس آئیں تو وہ اپنی دنیا کو یاد کریں۔
ہم جانتے ہیں جب کسی کی دنیا ختم ہوتی ہے تو اسے کتنا دکھ ہوتا ہے۔”
” سردار ہمیں یقین ہے کہ آپ کی محبت کے آگے وہ اپنی
دنیا کو چھوڑ دیں گی. سردار آپ انہیں کب ہمارے لوگوں میں لا رہے ہیں. “
” بہت جلد اب ہم سے انتظار نہیں ہوتا 21 سال کا وعدہ پورا ہو چکا ہے. اب ہماری
تنہا زندگی میں ہمیں ہماری شہزادی چاہیں۔ بہت جلد یہ محل شادیانوں سے گونجے گا.
اس محل میں دوبارہ سے ننھے بچوں کی آوازیں آئیں گی. یہ محل اپنی ملکہ کے قدموں سے
روشن ہوگا. ہماری تاریخ زندگی میں نیلا پھول ہیں وہ . ہماری نیلی شہزادی۔”
________________________________