- Age Difference
- Army Based
- Cheat Based
- Class conflict
- Cousin Marriage Based
- Crime Thriller
- Digest Novel
- Drugs Based
- Family Rivelary Based
- Fantasy Novels
- Forced Marriage Based
- Friendship Based
- Gaddi Nasheen
- Gangster Based
- hacking
- Halala Based
- Haveli based novels
- Hidden Nikah Based
- Inspirational Fiction
- Jageer Dar Based
- Journalist Based
- Khoon Baha Based
- Khubsurat Muhabbat ki Kahani
- kidnapping Based
- Love Story Based
- Love Triangle
- Murder Mystery
- Mystery
- Past Story Based
- Politician Based
- Revenge Based
- Revenge Based Novels
- Robotics Fiction
- Romantic Fiction
- Romantic Urdu Novel
- Rude Hero Based
- Rural to Urban Transformation
- scam
- Science Fiction Based
- Second Marriage Based
- Social Engineering
- Social issues Based
- Step Brothers Rivelry
- Suspense Thriller
- Under Cover Agent
- University life
- Village Based
- Women’s Empowerment
Eshq khod sazaast by Muntaha Arain
Suspense and love based | I Rude cousin hero based
پلوشے تمہارے آنسو اتنے سستے ہیں جوکسی کے لئے یوں
بہے چلے جارہے ہیں؟”۔ایک شام پلوشے کو روتا دیکھ اُس نے پوچھا تھا۔
”وہ کسی نہیں ہے۔ وہ میری محبت تھا جس سے میں نے بے لوث محبت کی تھی”۔
”اگر اتنی محبت تم نے اللہ سے کی ہوتی تو تم آج یوں ٹوٹی ہوئی نہ ہوتی، اس طرح آنسو نہ بہا رہی ہوتی،
یوں در در نہ پھر رہی ہوتی۔بلکہ ایک خوشگوار اور مطمئن زندگی گزار رہی ہوتی۔ یہ محبت،
جذبات سب دنیاوی چیزیں ہیں۔ اصل محبت تو رب سے ہوتی ہے۔ جس طرح ہم انسانوں سے
محبت کی بھیک مانگتے ہیں،ایسے ہمیں اللہ سے محبت کی بھیک نہیں مانگنی پڑتی۔وہ رب تو
ہر حال میں اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے۔انسانوں کی طرح دھوکا نہیں دیتا، کسی بھی بات پے
چھوڑ نہیں دیتا، ہم سے تنگ نہیں ہوتا۔ جتنی بار بھی ہم اس کے در پے جائیں وہ خوش ہوتا ہے۔
ہمارے لاتعداد گناہ، نافرمانیاں اور ہزاروں عیبوں کے باوجود ہمیں عطا کرتا ہے،
ہم سے محبت کرتا ہے۔جو شخص اللہ کی محبت پا لیتا ہے وہ شخص بہت خوش نصیب ہوتا ہے”۔
پلوشے نے روتی آنکھوں سے اس کی طرف دیکھا۔وہ بات جاری رکھے ہوئے تھی۔
”پلوشے ہمارا رب تو انتظار میں ہوتا ہے۔کب اس کا بندہ اس کی طرف لوٹ آئے۔اس سے مانگے اور
وہ اُسے عطا کرئے۔ اللہ تمہارے لوٹنے کا انتظار کر رہا ہے۔ابھی بھی وقت ہے اس کی طرف لوٹ جاو۔
اس سے توبہ کرو۔اپنے گناہوں کی معافی مانگو، اس سے مدد مانگو۔وہ رب رحمان ہے
۔وہ رب رحیم ہے۔ وہ تمہاری مدد ضرور کرئے گا”۔
پُرنور چہرے والی لڑکی کی باتوں میں بہت اثر تھا۔ پلوشے نے
اس روز کے بعد سے رب کو رب سے مانگنا شروع کر دیا تھا۔