Darmaan e Dill by warisha Afridi Novel20600
Darmaan e Dill by warisha Afridi
Lovers to enemies | suspense | Emotional Drama |Childhood Traumas | healing | Family Conflict |Murder Mystery
وہ اس طرف بیٹھی تھی جہاں سے سورج کی نرم کرنیں اُس کے چہرے اور آنکھوں پر پڑ رہی تھیں۔ صالح چند لمحے اُسے دیکھتا رہا، پھر ہلکا سا مسکرایا۔ گال پر موجود گڑھا لمحے بھر کو نمایاں ہوا۔
” ڈیرہ مننہ۔” ( بہت شکریہ تمہارا۔) اس کے پاس الفاظ نہیں تھے، یا شاید وہ بس اُسے اس طرح بولتے ہوئے دیکھنا چاہتا تھا۔
“کوئی بات نہیں، مجھے ہی آپ کو کمفرٹ کرنا ہے۔” وہ اس کی طرف دیکھتی دھیمی آواز میں بولی۔ وہ کچھ نہ بولا، بس اسے دیکھنے میں محو رہا۔
“کیا دیکھ رہے ہیں؟” وہ بمشکل اُس کی طرف نظریں اُٹھا کر پوچھنے لگی۔
“تمہاری آنکھیں۔” آواز آہستہ تھی مگر جذبات سے بھری ہوئی۔
“میری آنکھیں؟ کیا؟” آنکھوں میں ناسمجھی لیے اس نے پوچھا
“سبز رنگ سکون کی علامت ہے اور تمہاری آنکھیں اس وقت مجھے وہی سکون دے رہی ہیں۔
چند لمحے وہ بے یقینی سے اسے دیکھتی رہی، پھر چہرہ جھکا کر مسکراہٹ دبانے لگی۔ دوبارہ نظریں اُٹھا کر اُسے دیکھا تو وہ اب بھی اُسے ہی دیکھ رہا تھا۔ اس کا چہرا گلابی پڑ گیا۔۔ ہاتھ اٹھا کر اس نے صالح کا چہرا دوسری جانب موڑ دیا، جس پر وہ خفیف سے ناراض لہجے میں بولا، “تھوڑی دیر دیکھنے دو یار۔”
زارا کے زور زور سے کندھا ہلانے پر وہ خیالوں سے جاگی۔
“کیا ہوا سپوگمی؟ تم رو کیوں رہی ہو؟تمہیں میری بات بری لگی؟ آئی ایم سوری یار۔۔ میں نے تو بس تمہاری آنکھوں کی تعریف کی تھی۔” زارا پریشانی سے اسے دیکھ کر بولی۔
“کچھ نہیں۔ پلیز، مجھے اکیلا چھوڑ دو۔ تم نے کچھ نہیں کیا۔ بس مجھے اکیلا چھوڑ دو۔ مجھے سونا ہے۔” ماضی کی یادوں میں کھوئی، اسے اندازہ نہیں ہوا کہ وہ کب سے رو رہی ہے، مگر وہ ہچکیوں سے رو رہی تھی ۔ اس کا دل بری طرح دکھ رہا تھا۔ وہ اپنے بیڈ پر لیٹ کر کمبل اوڑھ چکی تھی۔ بازو آنکھوں پر رکھ لیے۔
زارا کچھ دیر اسے حیرت سے دیکھتی رہی پھر خاموشی سے اپنے بیڈ پر جا کر لیٹ گئی۔ کچھ دیر بعد اس نے ایک بار پھر سپوگمی پر نظر ڈالی۔ وہ بہ ظاہر سکون سے لیٹی تھی مگر چہرے پر آنسوؤں کی نمی اب بھی موجود تھی۔

Download link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕