Dil Wahi pe hai Tehra hua by Hayat Khan

Genre: Politician hero | Journalist Heroine | Romantic Love Story | Age Difference Based | Love at first Sight | Happy Endning Based Romantic Novel

Click the Below Link to download Novel

Dil wahi pe hai tehra hua by Hayat Khan

“یہ عورت سیاست کرنے آئ ہے یا جنگ کرنے۔” مخالف پارٹی کا ایک نمائندہ انٹرویو میں عیان کو لے کر تپا ہوا تھا۔

“آپ کہنا چاہتے ہیں، انکے داؤ سیاست والے نہیں بلکہ جنگ والے ہیں۔” اینکر نے سوال اٹھایا تھا۔

“بالکل ایسا ہی ہے۔ یہ تو کوئ خونخوار شیرنی لگتی ہے جس کا کچھ پتا نہیں چلتا کب پنجہ مار دے۔

داؤد اورکزئ تو سلجھے ہوۓ انسان ہیں ان سے بات کر کے احساس ہوتا تھا کہ واقعی کسی سلجھے ہوۓ،

اور پڑھے لکھے انسان سے بات کر رہے ہیں جبکہ یہ عورت تو ایسے بات کرتی ہے جیسے دھمکا رہی ہو

کہ تم کوئ ایک بات ایسی ویسی کرو، میں تمہاری نسلوں کو رونے پر مجبور کردوں گی۔” نمائندہ ذرا سیدھا ہو کر بیٹھا۔

اینکر اسکے بیان پر ہنسی چھپاتا سر جھکا گیا۔ عیان کے خونخوار تیوروں سے کون ناواقف تھا بھلا۔

“آپ اورکزئ صاحب کے پارٹی ارکان سے چاہیں تو پوچھ لیں۔ وہ بھی یہی کہیں گے کہ جب یہ محترمہ بولتی ہیں

تو ایسا لگتا ہے دھاڑ رہی ہیں۔” “مگر ہم نے تو انہیں ذیادہ بولتے نہیں سنا ہے۔ وہ جلسوں وغیرہ میں بھی کم کم ہی بولتی ہیں۔”

اینکر سامنے پڑے کاغذات دیکھتے سوال کرنے لگا۔
“آپ انکے بولنے کو چھوڑیں صرف انکے انداز ملاحظہ کریں
تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ وہ کس قدر خطرناک پرسنیلٹی ہیں۔ جہاں کوئ بات انکی مرضی کی نہیں ہوتی ہے
وہ اپنے چہرے کے تاثرات ایسے بنا لیتی ہیں کہ سامنے بیٹھے بندے کا سانس سوکھ جاۓ۔ انکی آنکھوں کے تاثرات ایسے ہوتے ہیں
کہ زبان کو زحمت دینے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے ان کو۔” سرخ ہوا وہ بندہ عیان سے خوب ہی عاجز محسوس ہوتا تھا۔
“پھر تو اورکزئ صاحب پر بھی رحم کھانا چاہیے۔ ایسی دبنگ خاتون کو چوبیسوں گھنٹے جھیلتے ہیں۔

” اینکر کے انداز میں دلچسپی تھی۔ پروگرام کی ریٹنگ آسمان سے باتیں کر رہی تھی۔

“اورکزئ صاحب کے بارے میں تو کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں ہم۔ ہاں مگر مخالف پارٹی ہونے کے باوجود

ہم دل سے دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی واپس آ کر اپنی سیٹ سنبھالیں۔ کہ ہم تو اس عورت کو مزید برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔”

عیان ٹی وی کے سامنے بالکل خاموش بیٹھی تھی۔ چہرے پر اس وقت واقعی ایسے تاثرات تھے جیسے اس نمائندے کو کچا چبانے کا ارادہ رکھتی ہو۔

6 thoughts on “Dil Wahi pe hai Tehra hua by Hayat Khan

  1. Dpo Noorain says:

    Nice

  2. This story was too good..as it was suggested in the reel😊very heart melting, greenest flag hero n heroine….very well written…with out any mistakes….as I am not fluent in reading urdu…I find little hard reading it…but this was cleanly written with proper space given….👏❤
    I would love to read more works of this author….
    Some one please let me know other works of this writer, where I would get it….I couldn’t find any other book of hers in this website….
    Thank you,fictionstudio for the link and recommendations

  3. Abcdefghi_klmnopqr_tuvwxy_ee says:

    Very well written with good plot and characters enjoyed reading it…..would love to read more works of this author..where can I find it?

  4. BASH says:

    No matter if some one searches for his essential thing,
    therefore he/she needs to be available that in detail, therefore that thing is maintained over here.

  5. BASH says:

    Appreciating the time and energy you put into your website and detailed information you offer.
    It’s nice to come across a blog every once in a while that isn’t the same
    out of date rehashed material. Fantastic read!
    I’ve saved your site and I’m adding your RSS feeds to my Google account.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *