Kirdaar By Nabila Aziz

Genre : Age Difference Base  | Caring Hero | Haveli Base | Romantic Novel

Download Link

“مہرماہ بی بی۔”اس نے ملگجے سے اندھیرے میں بھی اسے پہچان لیا تھا۔
“کیسی طبیعت ہے تمہاری۔میں تمہاری طبیعت ہی پوچھنے آئی تھی۔”

مہرماہ نے خود ہی ہاتھ بڑھا کر سائیڈ ٹیبل پہ رکھا چھوٹا سا لیمپ چلادیا تھا۔
“میری طبیعت مگر اس وقت۔”اس نے وال کلاک کی سمت دیکھا رات کا ایک بجا تھا۔
“جب فرصت ملے گی جب ہی پوچھوں گی نا۔”اس نے بےنیازی ظاہر کی۔
“لیکن مہرماہ بی بی آپ کا اس وقت میرے بیڈ روم میں آنا مناسب نہیں پلیز آپ خود سمجھنے

کی کوشش کریں۔”داد بخش کی بخار سے سرخ آنکھوں میں لال ڈورے تیر رہے تھے

اور کچی نیند ہلکورے لے رہی تھی۔داد بخش بمشکل اپنے اعصاب ٹھکانے لاپایا تھا۔
“ہر وقت مناسب اور غیر مناسب کے چکروں میں مت پڑا کرو۔کبھی کسی کے احساسات اور

جذبات بھی سمجھ لیا کرو۔”مہرماہ کو اس کی پریشانی اور فکر پہ غصہ آیا تھا

۔داد بخش نے کمبل ہٹا کر پاؤں زمین پہ اتارے تھے۔
“اب تم اٹھ کیوں رہے ہو۔”
“میرے سر پہ بدنامی کھڑی ہے اور میں سویا رہوں۔”
“واٹ اب میں تمہارے لیے بدنامی ہوگئی ہو۔”وہ تلملا کر بولی۔
“جہاں کوئی مضبوط رشتہ نہ ہو وہاں بدنامی ہی ہوتی ہے۔میرے اور آپ کے

درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے۔”اس نے سلیپر پہنے اور کھڑا ہوگیا تھا۔
“کہاں جارہے ہو۔”مہرماہ چبا کر بولی۔اسے غصہ آرہا تھا۔
“کمرے سے باہر۔”
“تم کہی نہیں جاؤ گے باہر بہت ٹھنڈ ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *