After Marriage, Age Difference, Christian to muslim heroine, Class conflict, complete novel, Contemporary Fiction, Contract marriage, Family Conflict, Family Drama, Family Rivelary Based, Family Story, Forced Marriage Based, Hidden Nikah Based, Innocent Heroin, Inspirational Fiction, islamic Based, life struggles, Love Story Based, Love Triangle, motivational base, Past Story Based, Religion base, Revenge Based, Revenge Based Novels, Romantic Fiction, Romantic Urdu Novel, Social issues Based, Social Romantic Novel, Uncategorized
William Wali Episode 03 Part 01 by Noor Rajput ولـیـــم ولـــی
William Wali Episode 03 Part 01
Writer Noor Rajput
”تم مسلم ہو اور میں کرسچن۔ مجھے نہیں لگتا ہم اِس ملک میں مذہبی آزادی کے بنا شادی کر پائیں گے۔۔۔“
فجر خاموش رہی کہہ تو وہ ٹھیک رہا تھا۔ وہ اب سامنے دیکھنے لگی۔ اُسکے بس میں ہوتا تو وہ فوراً یہ شادی کرلیتی۔ اُسے فرق نہیں پڑتا تھا ولیم کون تھا؟ فی الوقت وہ اُس کے لیے ایک ذریعہ تھا۔ ایک ہتھیار اپنوں سے بدلے لینے کے لیے اور بس۔۔۔اِس سے آگے کچھ بھی نہیں۔
”لیکن اگر تم چاہو تو ایک طریقہ ہے۔۔“
وہ اُس کی جانب مڑا۔ کتھئی آنکھیں فجر کی آنکھوں سے ٹکرا گئیں۔ تمام رنگوں سے واقف ولیم جوزف اس پل سمجھ نہیں پایا کہ فجر کی آنکھوں کا رنگ کیا تھا۔ جیسے سارے رنگ ملا کر کوئی ایک رنگ بنادیا گیا ہو۔ سارے جذبے ملا کر کوئی ایک تاثر بنا دیا گیا ہو۔ جیسے سارے تارے توڑ کر اُسکی آنکھوں میں بھر دیے گئے ہوں اور جیسے سارا درد دھان کردیا گیا ہو جیسے سارے سمندر ان آنکھوں میں جمع ہو گئے ہوں کچھ ایسی ہی اُسکی آنکھیں تھی۔
”میں مسلم ہوجاؤں یا تم کرسچن ہوجاؤ۔۔۔“
عام سا جملہ تھا عام سی بات۔ ولیم جوزف نے فجر معراج کی آنکھوں کی پتلیوں کو پھیلتے دیکھا تھا پر وہ سمجھ نہ پایا وہ کیوں پھیلی تھیں۔ حیرت سے یا خوف سے؟؟ وہ خاموشی رخ پھیر گئی۔ یہ کرنے کی فی الوقت ہمت نہیں تھی۔۔۔۔یعنی کچھ اور حل نکالنا تھا۔ پھر کچھ خیال آنے پر وہ دوبارہ اُسکی جانب مڑی۔
”کیا تم میرے لیے یہ کر سکتے ہو؟“ چہرے پر معصومیت اور آنکھوں میں آس سجا کر پوچھا گیا۔
”کیا۔۔۔؟؟“ ولیم نے کیپ والا سر اونچا کیا۔
”تم میرے لیے مسلمان ہوسکتے ہو؟؟“ دھڑکتے دل کے ساتھ پوچھا گیا۔ وہ اُسکی بات سن کر سوچ میں پڑ گیا۔ وہ اچھا کرسچن تھا پر کیا فرق پڑتا تھا اگر وہ ذرا سا ڈرامہ کرلیتا؟؟
اُسے ایک تیر سے دو شکار کرنے تھے اور اِس سے بہتر موقع کیا ہوسکتا تھا۔۔؟؟ وہ کئی ثانیے اسے دیکھتا رہا۔ خاموشی سے اور پھر فون نکالتے بولا۔
“Okay I will…”
Episode 03 Part 01 Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕