Aan by Meerab Hayat

” میں نظریں نہیں چرا رہی نمرہ ۔ ۔ میں تو حیران ہوں کہ سب جانتے بوجھتے بھی تم اپنی دنیا

آخرت کیوں خراب کر رہی ہو۔ ۔ ۔ ہاں زندگی صرف ایک بار ملتی ہے ۔ ۔ اس زندگی کا مقصد لڑکوں کے

ساتھ باتیں کر کے ٹائم پاس کرنا بلکل نہیں ہے ۔ ۔ ۔ ایک بار ملی نعمت کی اس قدر بے قدری ۔ ۔ ۔ ؟

افسوس ہوتا ہے مجھے تم پر ۔ ۔ ۔ !” کہتے ہوئے رابی کی آنکھوں میں نمی سی چمکنے لگی ۔

حمیری ان دونوں کے درمیان بے بس سی کھڑی تھی ۔ ۔ رابی کا ہر ہر لفظ سچ تھا جو نمرہ اسوقت

سمجھنے کے موڈ میں نظر نہیں آرہی تھی ۔ ” تم مجھے بھاشن مت دو رابی پلیز ” ۔ نمرہ چڑ گئی

مجھے میری زندگی انجوائے کرنے دو۔ حمیری اس کو سمجھا تو پلیز ۔ یہ کیوں ہر بار میرا موڈ خراب

کرتی ہے ۔ ۔ ۔ !” گود میں رکھی بکس ہاتھوں میں لیتے ہوئے نمرہ نے شدید ناراضگی سے کہا۔ رابی

نے جلدی سے اسکا ہاتھ تھام کر اسے وہاں سے اٹھنے سے روکا۔ ” تم غلط سمجھ رہی ہو نمرہ ۔

میں صرف چاہتی ہو کہ تم اپنے ماں باپ کی عزت کا پاس رکھو۔ انھوں نے تمہیں موبائل دیا ہے

تو یوں اسکا غلط استعمال مت کرو پلیز ۔ ۔ انکا اعتبار مت توڑو ۔ ” رابی نے نرم لہجے میں التجا کی تھی۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *