Mausam e ghame jana na ho Hani Tabassum Novel20813

Romantic Novel | Family Drama | Emotional Fiction | Complete Urdu Novel

Short Description

موسمِ غمِ جاناں نہ ہو ہانی تبسم کا ایک انتہائی جذباتی اردو ناول ہے جس میں محبت، دھوکا، ٹوٹے خواب، خاندانی عزت، رشتوں کی آزمائش اور تقدیر کے غیر متوقع فیصلوں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

Mausam-e-Gham-e-Jana Na Ho by Hani Tabassum Complete Urdu Novel

کبھی ایک فون کال پوری زندگی کے خواب بدل دیتی ہے۔

حوریہ کا نکاح دو سال قبل اس کے تایا زاد عادل سے ہوا تھا جو نکاح کے بعد امریکہ چلا گیا تھا۔ اب صرف دس دن بعد شادی تھی اور پھر یہ دس دن بھی پلک جھپکتے گزر گئے اور حوریہ کو مایوں بٹھایا گیا، جب وہ سہیلیوں کے گھیرے میں پیلا جوڑا پہنے اور ڈھیروں ڈھیر پھولوں کے گجرے کلائیوں اور بالوں میں سجائے بیٹھی تھی، نوریہ اندر آئی، اس کے ہاتھ میں موبائل تھا۔ “آپی پلیز! ذرا میری بات سنیں۔” وہ اسے لیے دوسرے کمرے میں آ گئی اور اسے موبائل پکڑایا۔ “عادل بھائی آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔” استفہامیہ نظروں کے جواب میں اس نے کہا تو حوریہ کا دل دھڑک اٹھا، رخسار جل اٹھے تھے۔ اس کا پیارا سا روپ دیکھ کر مسکراتے ہوئے نوریہ باہر چلی گئی تو اس نے موبائل کان سے لگا لیا۔ “ہیلو!” وہ بہت دھیمی آواز میں بولی تو دوسری طرف سے کافی دیر بعد آواز آئی۔ “ہیلو حوریہ، میں عادل بول رہا ہوں۔” وہ چپ رہی۔ “تم سن رہی ہو ناں؟” وہ کافی عجلت میں لگ رہا تھا۔ “ہاں، سن رہی ہوں۔” “حوریہ، میں نہیں آ سکتا یار۔” وہ بولا تو حوریہ دھیرے سے ہنسی۔ “کہاں نہیں آ سکتے؟” “پاکستان۔” اس نے جیسے کوئی بم پھوڑا تھا۔ حوریہ نے موبائل کان سے ہٹایا اور اسے دیکھا، پھر کان سے لگا لیا۔ “آپ کیا کہہ رہے ہیں، میری کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔” وہ رک رک کر بولی۔ “حوریہ، میں تم سے شادی نہیں کر سکتا۔ میں یہ بات اپنے والدین کو سمجھا سمجھا کر تھک گیا ہوں لیکن ان پر اثر ہی نہیں، پلیز تم میری مدد کرو۔” وہ ملتجیانہ انداز میں بولا تو حوریہ کو لگا جیسے زمین آسمان اپنی جگہ چھوڑ رہے ہیں۔ اس نے گھومتے ہوئے سر کو تھام لیا اور بولی: “آپ اپنی بات کی وضاحت کریں گے؟ آپ کی مکمل رضامندی سے ہمارا نکاح ہوا تھا، اب کیا تکلیف ہے؟” وہ سنبھل چکی تھی۔ “حوریہ، اوہ ایک حماقت تھی میری۔” “آپ کو اب خیال آیا کہ وہ آپ کی حماقت تھی اور مجھ سے یہ امید لگا لی کہ میں آپ کی مدد کروں گی؟” اس کی بات کاٹ کر وہ کھولتے ہوئے بولی۔ “میری بات سمجھنے کی کوشش کرو، میں نے بہت سوچا لیکن میرا تمہارا کوئی جوڑ نہیں۔ تم ایک تو مشرقی لڑکی ہو اور میں ایک آزاد خیال بندہ اور پھر میں نے یہاں ایک امریکن لڑکی سے شادی کر لی ہے۔” “یہ بات آپ پہلے بھی جانتے تھے کہ میں ایک مشرقی لڑکی ہوں، پھر بھی مجھے پسند کیا اور نکاح کا ڈھونگ رچا لیا اور وہاں کسی گوری کی زلفوں کے اسیر ہو گئے تو اب یاد آ رہا ہے۔ عادل سعید صاحب! آپ نے مجھے کھلونا سمجھ رکھا تھا۔ آپ کو اپنی عزت کا کوئی خیال نہیں ہے، اپنے ماں باپ کی عزت کا ہی خیال رکھا ہوتا۔” غصے کی شدت سے وہ نجانے کیا کیا بول گئی۔ “تمہیں تو میرا شکر گزار ہونا چاہیے کہ میں بروقت بتا رہا ہوں، کیا یہ ٹھیک ہوتا کہ میں تم سے شادی کر لیتا اور ساری زندگی تم انتظار کی آگ میں جلتی رہتیں؟” وہ بہت بے رحم ہو رہا تھا۔ حوریہ رونے لگی تھی۔ “ہاں، آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے ساری زندگی کے انتظار سے بچا لیا اور مجھے، میرے ماں باپ کو ساری زندگی کے لیے ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا۔ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے بتا دیا بروقت، جبکہ میں شگون کا جوڑا پہنے بیٹھی ہوں۔ کتنے ٹائم پہ آپ کو یاد آیا ناں کہ آپ نے مجھے انتظار کی آگ سے بچانا ہے۔ میں کس کس بات کا شکریہ ادا کروں۔” دل جیسے پانی بن کر بہنے لگا تھا اور وہ اس پانی میں ڈوبنے لگی تھی۔ “تم چچا جان کو سمجھاؤ کہ اس شادی کے نقصانات کتنے ہیں۔” “یہ کام آپ خود کریں کیونکہ آپ کے کسی قول پہ اعتبار نہیں۔ ہاں، ایک دفعہ پھر آپ کا بہت شکریہ عادل صاحب کہ آپ نے مجھ پہ یہ اتنا بڑا احسان کیا۔” اس نے موبائل آف کیا اور وہیں بیٹھ کر رونے لگی۔ دوبارہ موبائل کی گھنٹی بج اٹھی۔ اس نے نمبر دیکھا اور اسے آن کیا۔ دوسری طرف عادل تھا۔ “دیکھو، میں تمہیں جلد ہی طلاق کے کاغذات پہنچا دوں گا۔ تم بہت اچھی ہو، میں نہیں چاہتا کہ تمہاری زندگی ضائع ہو۔” وہ نجانے اور کیا کہہ رہا تھا۔

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link

Complete Summary

موسمِ غمِ جاناں نہ ہو ہانی تبسم کا ایک دل کو چھو لینے والا رومانوی اور خاندانی اردو ناول ہے جو اعتماد، محبت، دھوکے اور زندگی کے غیر متوقع موڑوں کی کہانی بیان کرتا ہے۔

کہانی حوریہ کے گرد گھومتی ہے، جس کا نکاح دو سال پہلے اپنے تایا زاد عادل سے ہو چکا ہوتا ہے۔ شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، گھر خوشیوں سے آباد ہے اور حوریہ اپنی نئی زندگی کے حسین خواب سجا رہی ہوتی ہے۔ مگر شادی سے صرف چند دن پہلے ایک فون کال اس کی پوری دنیا بدل دیتی ہے۔

عادل امریکہ سے یہ اطلاع دیتا ہے کہ وہ پاکستان واپس نہیں آئے گا کیونکہ وہ وہاں ایک امریکی لڑکی سے شادی کر چکا ہے اور اب حوریہ سے رشتہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ یہ خبر نہ صرف حوریہ کے خواب چکنا چور کر دیتی ہے بلکہ دونوں خاندانوں کی عزت اور خوشیوں کو بھی گہرے صدمے میں مبتلا کر دیتی ہے۔

اچانک ہونے والی اس بے وفائی کے بعد حوریہ کو اپنی ٹوٹی ہوئی زندگی، معاشرتی دباؤ، خاندان کی عزت اور اپنے مستقبل کے درمیان ایک مشکل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ ہر موڑ پر وہ نئے امتحانات، جذباتی اذیتوں اور قسمت کے فیصلوں کا سامنا کرتی ہے۔

ناول میں صرف محبت کی کہانی نہیں بلکہ عورت کی خودداری، برداشت، خاندانی اقدار، اعتماد کی اہمیت اور تقدیر کے بدلتے رنگوں کو بھی نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ہر کردار اپنی خامیوں اور خوبیوں کے ساتھ قاری کو حقیقت کے قریب محسوس ہوتا ہے۔

موسمِ غمِ جاناں نہ ہو ایک ایسی متاثر کن داستان ہے جو یہ احساس دلاتی ہے کہ بعض اوقات زندگی کے سب سے بڑے دھوکے ہی انسان کو نئی طاقت، نئی شناخت اور بہتر مستقبل کی طرف لے جاتے ہیں۔

Mausam-e-Gham-e-Jana Na Ho, Mausam-e-Gham-e-Jana Na Ho Novel, Hani Tabassum, Complete Urdu Novel, Romantic Urdu Novel, Emotional Novel, Family Drama, Pakistani Novel, Novelistan

#MausamEGhamEJanaNaHo #HaniTabassum #UrduNovel #RomanticNovel #FamilyDrama #EmotionalNovel #CompleteUrduNovel #Novelistan

FAQ

Mausam-e-Gham-e-Jana Na Ho kis type ka novel hai?

یہ ایک جذباتی، رومانوی اور خاندانی اردو ناول ہے۔

Is novel ki writer kaun hain?

اس ناول کی مصنفہ ہانی تبسم ہیں۔

Novel ka central theme kya hai?

محبت، دھوکا، خاندانی عزت، خودداری، قربانی اور نئی شروعات۔

Kya is novel mein family drama hai?

جی ہاں، ناول میں خاندانی تعلقات، سماجی دباؤ اور جذباتی کشمکش کو نمایاں کیا گیا ہے۔

Kya yeh complete Urdu novel hai?

جی ہاں، موسمِ غمِ جاناں نہ ہو ایک مکمل اردو ناول ہے۔

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Share this Novel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *