Roshni Si Charsoo Hai Novel by Nayab Jeelani Novel20814
Roshni Si Charsoo Hai Novel by Nayab Jeelani Novel20814
Emotional Romance | Marriage & Divorce | Arranged Marriage | Forced Marriage | Husband & Wife Relationship | Emotional Family Drama | Misunderstandings | Pakistani Urdu Novel | Complete Novel
Short Description
روشنی سی چارسو ہے نایاب جیلانی کا ایک دل کو چھو لینے والا اردو ناول ہے جس میں محبت، انا، غلط فہمیاں، مجبوری کی شادی، اعتماد، خودداری اور رشتوں کی آزمائش کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
A powerful Urdu novel about love, forced marriage, misunderstandings, self-respect, sacrifice and emotional healing.

Roshni Si Charsoo Hai Novel کبھی ایک فیصلہ پوری زندگی کی سمت بدل دیتا ہے۔
طلاق؟ تمہیں طلاق چاہیے؟ موتیے اور ایئر فریشنر کی خوشبو سے مہکتے اس کمرے میں اچانک یوں لگا تھا کسی نے گیس کے چولہے کا برنر کھول دیا ہو۔ وہ اچھل کر دور ہٹا، گویا کسی انگارے کو ہاتھ لگا لیا تھا۔ اس کے چہرے پر حیرت، دکھ، صدمے اور بے یقینی کے کئی رنگ ایک ساتھ جھلکنے لگے تھے۔ سومیہ کو ایک پل کے لیے افسوس سا ہونے لگا۔ جمال کے چہرے پر سائے لہرا رہے تھے، گرمی کی شام کے بھیاانک سائے۔ “ہاں،” سومیہ نے سر جھکائے لرزتی آواز میں اپنا مطالبہ دہرا دیا۔ “تمہیں، یعنی سومیہ مراد کو نکاح کے محض چھ سات گھنٹے بعد اپنے شوہر سے طلاق چاہیے؟” وہ شاید اب تک حیرت اور بے یقینی کے جھٹکوں سے سنبھل چکا تھا، تبھی سومیہ کے بجھے ہوئے سراپے کو ایک نظر دیکھ کر سمجھتے ہوئے لہجے میں بولا۔ “ہاں،” وہ بھی خود کو مضبوط ظاہر کرنے کے چکر میں بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کرنے لگی تھی۔ “کیوں؟ وجہ پوچھ سکتا ہوں؟” جمال نے اپنی اکھڑی ہوئی سانسوں کو ہموار کرنے کی کوشش کی تھی۔ وہ ضبط کے کڑے مراحل سے گزر رہا تھا۔ اس کے لہجے کی روانی اور چہرے کے تاثرات سے کچھ بھی اندازہ لگانا ممکن نہیں تھا۔ کچھ لمحے پہلے جذبوں اور تمناؤں کی تکمیل کے احساس سے یہ چہرہ دہک کر لو دے رہا تھا، مگر اب یوں لگتا تھا سامنے بیٹھا جمال مرسلین برف کی دیوار بن گیا ہے۔ سرد، بے حد سرد اور ہر احساس سے عاری۔ وجہ؟ سومیہ دھک سے رہ گئی تھی۔ یہ تو اس نے سوچا ہی نہیں تھا کہ کوئی وجہ بھی بتانا ہوگی۔ اسے جو کچھ کہا گیا تھا، وہ سب تو اس نے کہہ دیا تھا اور وجہ بھی اسے ذہن نشین کروائی گئی تھی۔ سو کچھ تامل کے بعد وہ دھیرے سے بولی: “ناپسندیدگی۔۔۔ اس شادی میں میری پسندیدگی شامل نہیں تھی۔” “کیا تمہیں نکاح سے پہلے خبر نہیں تھی؟ کیا عالمِ بے ہوشی میں دستخط کیے تھے؟” وہ یکدم زہر خند ہوا۔ “انکار کر دیتیں؟ کوئی زبردستی تھوڑی تھی۔” جمال کا رواں رواں سلگ اٹھا۔ “انکار؟” سومیہ نے پھر سے سوچنے میں کچھ وقت لیا تھا۔ “میرا انکار مجھے زمانے کی نظر سے گرا دیتا؟” “اتنی بھولی تو نہیں ہو، جس قدر بھولپن خود پر طاری کر رکھا ہے۔ اس چالبازی اور دھوکہ دہی کا حساب الگ سے لوں گا۔ ابھی تو مجھے صرف اپنی ناپسندیدگی کی وجہ بتاؤ۔” وہ تنفر سے اسے دیکھتا، غراتے ہوئے بولا۔ “یا تم کسی اور کو پسند کرتی ہو؟” سومیہ کی طویل خاموشی سے اکتا کر جمال نے پوچھا۔ “جی۔” سومیہ نے اثبات میں سر ہلا کر جمال کے بدترین خدشات کی تصدیق کر دی تھی اور اس وقت وہ جمال کو اس قدر زہر لگ رہی تھی کہ اس کا دل چاہ رہا تھا اس سجی سجائی مورت کو اٹھا کر باہر پھینک دے۔ ابھی تیکھے لفظ اس کے منہ پر مارے، مگر بہت سوچ و بچار کے بعد یہ غیر مناسب حل اس نے اطمینان سے ایک طرف رکھ دیے تھے۔ “مجھے دھتکارنے والی، ریجیکٹ کرنے والی سومیہ مراد بھی با مراد کبھی نہیں ہوگی۔ ہرگز نہیں۔ کم از کم میری زندگی میں تو نہیں۔” اس نے آخری سلگتی نظر سومیہ کے کپکپاتے وجود پر ڈالی
نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی
1st Link
Download link
2nd Link
Download Link
3rd Link
Download Link
4th Link
Download Link
Complete Summary
روشنی سی چارسو ہے نایاب جیلانی کا ایک منفرد رومانوی اور خاندانی اردو ناول ہے جو محبت، انا، قربانی، غلط فہمیوں اور تقدیر کے غیر متوقع فیصلوں کی کہانی بیان کرتا ہے۔
ناول کی کہانی سومیہ مراد اور جمال مرسلین کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں کا نکاح خاندانی رضامندی سے ہوتا ہے، مگر شادی کی پہلی ہی رات سومیہ جمال سے طلاق کا مطالبہ کر دیتی ہے۔ اس اچانک فیصلے سے جمال کی دنیا یکسر بدل جاتی ہے اور اس کے تمام خواب ایک لمحے میں بکھر جاتے ہیں۔
سومیہ اپنی ناپسندیدگی اور ماضی کی وابستگی کو بنیاد بنا کر اس رشتے سے آزادی چاہتی ہے، جبکہ جمال اس فیصلے کے پیچھے چھپی اصل حقیقت جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ جذبات، انا، غلط فیصلے اور خاموشیوں کے درمیان دونوں کی زندگیاں ایسے امتحانات سے گزرتی ہیں جہاں ہر موڑ ایک نئی آزمائش بن جاتا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ کئی راز سامنے آتے ہیں، رشتوں کی حقیقت بدلتی ہے اور کردار اپنے اپنے فیصلوں کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ محبت اور نفرت کی کشمکش، خودداری اور معافی کے درمیان یہ کہانی قاری کو مسلسل اپنے ساتھ باندھے رکھتی ہے۔
روشنی سی چارسو ہے صرف ایک محبت کی کہانی نہیں بلکہ اعتماد، عزتِ نفس، خاندانی تعلقات، صبر اور تقدیر کے بدلتے رنگوں کی ایک متاثر کن داستان ہے، جو یہ پیغام دیتی ہے کہ بعض اوقات جلد بازی میں کیے گئے فیصلے پوری زندگی بدل دیتے ہیں۔
Roshni Si Charsoo Hai by Nayab Jeelani, Nayab Jeelani Novels, Complete Urdu Novel, Romantic Urdu Novel, Emotional Urdu Novel, Forced Marriage Novel, Pakistani Urdu Novel
#RoshniSiCharsooHai #NayabJeelani #UrduNovel #RomanticNovel #FamilyDrama #EmotionalNovel #CompleteUrduNovel #Novelistan
A powerful Urdu novel about love, forced marriage, misunderstandings, self-respect, sacrifice and emotional healing.
FAQ
Roshni Si Charsoo Hai kis type ka novel hai?
یہ ایک رومانوی، جذباتی اور خاندانی اردو ناول ہے۔
Is novel ki writer kaun hain?
اس ناول کی مصنفہ نایاب جیلانی ہیں۔
Novel ka central theme kya hai?
محبت، غلط فہمیاں، مجبوری کی شادی، خودداری، اعتماد اور تقدیر۔
Kya is novel mein family drama hai?
جی ہاں، ناول میں خاندانی تعلقات، جذباتی کشمکش اور سماجی مسائل کو نمایاں کیا گیا ہے۔
Kya yeh complete Urdu novel hai?
جی ہاں، روشنی سی چارسو ہے ایک مکمل اردو ناول ہے۔
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕