Ishq Mein Haari By Ana Ilyas

Genre: Second Marriage Based | Office Based | Forced Marriage |Status Difference |Romantic Urdu Novel

Click the link below to download the novel

Ishq Mein Haari by Ana Ilyas

“رئيد بھائ۔۔ پتہ نہيں تم جيسی بے حس سے کيوں محبت کربيٹھے” مشال نے ايک بار پھر

اسے غصے سے گھورا۔

“تم ان حالات سے نہيں گزری ہو جن سے ميں گزری ہوں۔ ايک بالکل انجان شخص سے

تمہارا کسی مجبور حالات ميں نکاح کرديا جاۓ تو مجھے بتاؤ کيا تم اس نکاح کی خوبصورتی کو

محسوس کرپاؤ گی” مطيبہ صوفے سے اٹھ کر اسکے سامنے بيڈ پر بيٹھتے ہوۓ بولی۔

“ہاں اگر مجھے سمجھ آرہا ہو کہ وہ شخص مجھ سے محبت کرنے لگا ہے تو

ميں ضرور اسکے ساتھ زندگی گزارنے پر تيار ہوجاؤں گی” مشال نے اپنا نقطہ نظر بتايا۔

“تم صرف جذباتی ہو کر ايسا کہہ رہی ہو۔ يقين کرو۔۔ غربت۔۔ مجبوری۔۔ کلاس ڈيفرنس۔۔

شخصيتوں کا فرق يہ وہ سب وجوہات ہيں جو مجھے دن رات ناگ کی طرح ڈستی ہيں

۔ اور ميں۔۔ ميں ان سے عليحدگی کے لئے تيار ہوگئ۔۔۔

اور پھر انکی بيوی۔۔ سب سے بڑی وجہ۔۔ کيا اس لڑکی کے ساتھ زيادتی نہيں ہورہی۔

مجھے يقين ہے اسے رئيد اور ميرے نکاح کا پتہ ہی نہيں ہوگا۔”

مطيبہ پرت در پرت اسکے سامنے کھل رہی تھی۔

“مجھے تو حيرت اس بات پر ہے کہ تم ميں سے کسی نے مجھے نہيں بتايا کہ

رئيد پہلے سے شادی شدہ ہيں۔ اف مجھے اتنی شرمندگی محسوس ہوتی ہے

کہ ميں کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والی تھی۔ کسی کی محبت کا بٹوارہ کرنے والی تھی”

مطيبہ کے چہرے سے اسکے اندرونی خلفشار کا بہت اچھے سے اندازہ ہورہا تھا۔

“ايسا کچھ نہيں ہے مطيبہ تم غلط سمجھ رہی ہو رئيد بھائ کو اور۔۔۔”

“پليز مشال وہ تمہارے کزن ہيں۔ اور تم انکے بے حد کلوز ہو۔۔ يقينا انکی حمايت ہی کروگی۔

خير مجھے تم ہاسٹل چھوڑ دو بس۔۔ يہ آخری احسان ہوگا تمہارا مجھ پر”

اپنا بيگ اٹھاتے وہ اسے کچھ بھی اور کہنے کا موقع ديتی چل پڑی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *