Muhabat ki Chaon By Ana Ilyas
Genre: Army Based | Secret Agent Based | | Kidnapping Based | Romantic Urdu Novel with Happy Ending
Click the link below to download the Novel
Muhabat Ki Chaon By Ana Ilyas
“فون کيوں بند کيا آپ نے” زراد کی سنجيدہ آواز اسکے کانوں سے ٹکرائ۔
“مجھے لگا ميں آپکا ٹائم ويسٹ کررہی ہوں” اس نے جھجھکتے ہوۓ کہا۔
“ميں نے ايسا کچھ کہا آپکو” اس نے الٹا سوال کيا۔
“نہيں”
“تو پھر۔ فہما جو لوگ رشتوں ميں خود سے مفروضے گڑھ ليتے ہيں نا
وہ ہميشہ نقصان اٹھاتے ہيں۔آپ نے کبھی بھی مجھے ڈسٹرب نہيں کيا۔
اگر آپکا ساتھ ميرے لئيے ناگوار ہوتا تو ميں کبھی بھی آپ سے نکاح نہ کرتا۔
اللہ اور اسکے رسول کو گواہ بنا کر يہ ذمہ داری ميں نے اٹھائ ہے آپکو پتہ ہے
بغير کسی وجہ کے اپنی بيوی کو چھوڑ دينے کا کتنا گناہ ہے۔ آپکے خيال ميں يہاں
سے نکالنے کے بعد ميں آپکو چھوڑ دوں گا تو انتہائ غلط خيال ہے آپکا۔
آپ ميری منکوحہ ہيں انشااللہ بيوی بھی آپ ہی بنيں گی۔ ہر طرح کے خدشے
کو اپنے دل سے نکال ديں۔”اسکی پريشان حالت اور خدشوں نے زراد کو
باور کروايا کہ اسے اس رشتے اور اپنے ساتھ کا يقين دلانا اب
ضروری ہوچکا ہے۔ لہذا بہت سليقے سے اس نے فہما کے خدشوں کا جواب ديا۔
“ميرا نہيں خيال کے اس سے زیادہ واضح فی الحال مجھے کچھ کہنے کی
ضرورت ہے۔ يہ نکاح ميری اپنی ايما پر ہوا تھا اور ميں نے ہی بھابھی کو کہا تھا
وہ سب سچوئشن کريٹ کرنے کے لئيے۔ اور ايسا کيوں کہا تھا وہ ميں آپکو کبھی روبرو بتاؤں گا۔
” زراد نے مبہم الفاظ ميں فہما کو احساس دلايا کہ انکا رشتہ صرف احسان ميں لپٹا ہوا نہيں ہے۔