Muhabat Jese Bakash De Zindgani By Noor E Arooj (Season 1)
Genre : Army Base | Multiply Couple | Childhood Nikkah | Doctor Heroin | Innocent Heroin | Romantic Novel
Download Link
ایکس کیوز می۔۔۔۔۔۔ اوئے بات تو سنو۔۔۔۔۔ ہاں تم تم سے ہی بات کر رہی ہوں
رونی آج کافی دنوں بعد زاور قریشی کی حویلی آیا تھا کیونکہ زاور قریشی
کسی کام کے سلسلے میں شہر سے باہر گیا ہوا تھا۔۔۔۔۔ان دنوں لیلا نے رونی کے
عکس کو جھٹلانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ بار بار اس کی آنکھوں کے
سامنے آجاتا اسی لیے اس نے آج اس سے مل کر بات کرنے کا سوچا
رونی لان سے گیٹ کی طرف جا رہا تھا جب لیلا نے اسے آواز دی اس نے پہلے
تو اپنا وہم سمجھا لیکن جب دوبارہ آواز آئی تو اس نے مٹر کر دیکھا وہ اس کے پیچھے ہی آ رہی تھی
آپ نے میرے کو کچھ کہا؟؟؟؟
تمہارے علاوہ یہاں کوئی ہے؟؟؟ نہیں نہ۔۔۔ تو تمہیں ہی بلایا ہے۔۔۔۔
وہ بھی زاور قریشی کی بہن تھی نک چڑھی اور مغرور
کیا نام ہے تمہارا؟؟؟؟ پہلے تو تمہیں کبھی نہیں دیکھا
اپن رونی ہے زاور صاب کا بوڈی گارڈ کچھ ہی ٹائم پہلے اپن نے نوکری شروع کیا ہے۔۔۔
ولید اس وقت پوری طرح رونی کے کردار میں ڈھلا ہوا تھا
اوہ تو تمہارا نام رونی ہے۔۔۔ میں لیلا ہوں زاور قریشی کی بہن
لیلا نے اس کے سامنے ہاتھ کیا تھا وہ بچپن سے باہر کے ممالک
میں پلی بڑھی تھی تو یہ اس کے لیے کوئی بڑی بات نہیں تھی
اپن لڑکیوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔۔۔ اگر آپکو کوئی کام ہے وہ بتاو نہیں
تو اپن جاراہے۔۔۔۔ بہت کام ہے اپنے کو۔۔۔
رونی نے بے زار لہجے میں کہا یہ بلا پتا نہیں کہاں سے آگئی تھی
نہیں۔۔۔ نہیں۔۔ کوئی کام نہیں ہے جاو تم
ٹھیک ہے۔۔۔
ہے تو بوڈی گارڈ مگر نخرہ ایسا ہے جیسے کہیں کا نواب ہو مگر میں بھی لیلا ہوں
میرے آگے بڑے بڑوں نے ہتھیار ڈالے ہیں تم کیا چیز ہو مسٹر رونی۔۔۔۔۔
رونی اسکی اجازت ملتے ہی گیٹ کی طرف بڑھ گیا لیلا اس کے جانے کے بعد
ایک ادا سے اپنے بال جھٹکے ہوئے بولی۔۔۔ مگر اسے یہ نہیں پتا تھا کے
ولید(رونی ) کے دل پر پہلے سے ہی کسے اور کا نام نقش ہے اور
جس دل میں پہلے ہی کوئی ہو وہاں کسی تیسرے کی گنجائش نہیں ہوتی