Aye Raaz E Dill By Ujala Naz

Download Link

’’ کیا بکواس ہے یہ ؟ یہ سب جھوٹ ہے۔۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔۔ میری بہن ہے یہ۔۔ سنا سب نے۔۔
بہن ہے وہ میری ’’ وہ جنونی انداز میں چیخ کر بولا تھا۔۔ اسکے دماغ میں ٹیس اٹھ رہی تھی۔۔
ایسا لگ رہا تھا جیسے ابھی دماغ پھٹ جائے گا۔۔
’’ پاپا ’’ الہام بھاگتی ہوئی پاپا کے پاس گئ تھی۔۔
’’ پاپا آپ میرا یقین کریں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔۔ یہ سب جھوٹ ہے پاپا۔۔۔ پلیز میرا یقین کریں ’
’ وہ پاپا کا بازوں تھامے روتے ہوئے کہہ رہی تھی۔۔ مگر پاپا سن کھڑے تھے۔۔ جیسے
انہیں اسکی کوئی آواز نہیں آرہی تھی۔۔ انہیں تو بس آس پاس کے لوگوں کی آواز آرہی تھی۔۔
’’ کتنی بے شرم لڑکی ہے یہ ۔۔۔
’’ بھائی بہن کے نام پر کیا کارنامے کرتی رہی ہے ۔۔۔
’’ توبہ توبہ ۔۔ بہن بھائی کے رشتے کا مزاق بنا کر رکھ دیا ۔۔۔
’’ ایسی اولاد سے تو اچھا ہے بندہ بے اولاد ہی رہے ۔۔۔
’’ میری بیٹی ہوتی تو دکھے مار کر گھر سے نکال دیتی میں ۔۔۔
’’ اور میں تو قتل کر دیتا اسے ۔۔
ہر طرف سے بس یہی آوازیں انکے کانوں تک آہی تھیں۔۔ اور الہام کی آواز کہیں دب گئ تھی۔۔
الہام شاید خود بھی کہیں دب چکی تھی ۔۔۔
’’ پاپا۔۔ میرا یقین کریں۔۔ پلیز ’’ الہام کہہ رہی تھی اور اسی پل عائشہ آگے بڑھی تھی۔۔
اسکا بازو پکڑ کر اسے اپنی طرف گمایا تھا۔۔ اور ایک تھپڑ تھا ۔۔ جو اسکے چہرے پر پڑا تھا ۔۔۔
الہام نے دیکھا تھا اور اسکی آنکھیں حیرت سے کھل گئ تھیں۔۔ مگر یہ حیرت نہ تو
ماما کو دیکھ کر ہوئی تھی۔۔ نہ ہی انکے تھپڑ پر ۔۔۔ بلکہ یہ حیرت تو ماما کے پیچھے
کھڑے اس انسان کو دیکھ کر ہوئی تھی۔۔۔ جس نے اسے عرش پر پہنچایا تھا۔۔ اور آج ۔۔
وہ اسے۔۔ اسی عرش سے زمین پر منہ کے بل گرتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔۔۔ اسے لگا ۔۔
آج اسکے پاس عزت نامی کوئی چیز نہیں رہی تھی۔۔ اسے لگا۔۔ وہ جیسے اپنے دل کے
سامنے بے عزت ہوئی تھی۔۔ اسے لگا ۔۔ وہ جیسے اپنے دل کی نظروں سے گر گئی تھی ۔۔
’’ شرم آنی چاہئے تمہیں یہ سب کرتے ہوئے ۔۔۔ بھائی بھائی کے کھیل کہ پیچھے
تم یہ کھیل کھیلتی رہی تھی۔۔ ایک بار بھی نہیں سوچا اپنے پاپا کی عزت کےبارے میں۔۔
ارے اگر اتنا ہی پسند تھا یہ۔۔ تو مجھے کہتی۔۔ میں خود تمہیں اس سے بیادیتئ۔۔
اس قسم کا گھٹیا کھیل کھیلنے کی کیا ضرورت تھی ؟ ’’ ماما اس پر برس پڑی تھیں
اور اس نے پاپا کی طرف دیکھا تھا۔۔ جو سر جھکائے کھڑے تھے۔۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *