Nida e Dil by Nayab Jilani

 2nd marriage based | Caring hero | cousin marriage based  | Nayab Jillani | Rude heroine

“کسی کے کمرے میں بغیر اجازت نہیں آنا چاہیے۔۔”
“میں کسی کے کمرے میں نہیں۔ایمان کے کمرے میں آیا ہوں۔۔اپنی بیوی کے کمرے میں۔۔
“حاشر نے لاپرواہی سے کہتے ہوئے صوفے سے ٹیک لگالی۔۔
“میں آپ کی لگتی کیا ہوں۔”ایمان کی بھنویں تن گئیں۔
“یہ تم بابا سے پوچھنا کہ کیا لگتی ہو میری۔۔ویسے ساڑھے تین مہینے سے کس حیثیت سے رہ رہی ہو میرے ساتھ۔۔”
“میں آپ کو اپنا شوہر تسلیم نہیں کرتی۔۔”
“مگر میں تمہیں اپنی بیوی سمجھتا ہوں۔عملی طور پہ مظاہرہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ
میں تمہیں وقت دینا چاہتا تھا۔۔تاکہ تم اس جذباتی دھچکے سے سنبھل جاؤ۔۔تمہیں تو میرا احسان مند ہونا چاہیے۔۔”
“مجھے اس رشتے سے نہ کوئی دلچسپی ہے اور نہ کوئی چاہ۔۔آپ اپنا من پسند لائف پارٹنر
چن لیں۔۔کسی بھی لڑکی سے شادی کرلیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔۔”
وہ سنجیدگی سے بولی۔حاشر نے ستائشی انداز میں اسکی جانب دیکھا۔
“ایمان رشتے ناتے کچے دھاگے نہیں ہوتے۔جنہیں پل میں توڑ لیا جائے یا جوڑ لیا جائے۔۔
تم نہیں جانتی اس نکاح کے بعد مجھے کس کس کی کیا کیا باتیں سننا پڑی ہیں۔
اور مزید میں کسی کو خود پہ انگلی اٹھانے کا موقع نہیں دینا چاہتا۔۔”
“ہاں تو اسی لیے میں آپ کو دوسری شادی کی بخوشی اجازت دیتی ہوں۔۔
تاکہ آپ سے منسلک لوگ خوش ہوسکیں۔۔”ایمان نے غصیلے لہجے میں کہا۔۔
“مجھے تمہاری اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔سمجھی۔۔”اس کا اطمینان قابلِ رشک تھا۔۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *