Juda Na Hona By Sybil Ansari Novel20697
Juda Na Hona By Sybil Ansari
Office Base| Love Story| Social Romantic Urdu Novel | Complete Novel
چیک کر رہے تھے۔ اور جاثیہ کی آنکھوں سے آنسو بہتے جارہے تھے۔۔۔۔
وہ دونوں وہیں پاس کھڑے تھے۔ کہ ڈاکٹر نے نہال کی جیسٹ چیک کرنے کے لیے اس کی شرٹ کھولی اس پل زریان کی نگاہ اس ہے اٹھی۔ اس کے دل کے مقام پے نشان دیکھتا وہ بری طرح ٹھٹھکا۔ یہ برتھ مارک تھا۔ جو ان
کا خاندانی تھا۔ ایسا ہی برتھ مارک زریان کے دل کے مقام پے بھی تھا۔ وہ گہرے سانس بھرتا ڈاکٹر کو دیکھتے ایک دم پلٹ کے جاثیہ کو دیکھنے لگا۔ جاثیہ کو اس کی آنکھوں سے خوف محسوس ہوا۔ ” ڈونٹ وری۔۔ بچے کو فوڈ پوائزن ہو گیا ہے۔ ہم نے اُسے نجیکشن دے دیا ہے۔ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن ہو گئی تھی۔۔ اسے آئی وی فلوڈ لگ رہا ہے۔ چوبیس گھنٹے تک آبزرویشن میں رکھیں گے۔ تب تک آپ تسلی رکھیں۔۔۔۔ ڈاکٹر نے ان کو تسلی دیتے قدم آگے بڑھائے۔ تو جاشیہ نہال کے پاس جا کھڑی ہو ” میں۔” “ڈاکٹر صاحب۔۔” زریان نے انہیں روکا۔
” ڈاکٹر۔۔۔ کیا وہ مارک پیدائشی ہے؟ ” زریان کی آواز کانپتی ہوئی تھی۔۔۔ لیکن وہ اسے چھپا رہا تھا۔ ڈاکٹر نے بچے کی رپورٹ پر نظر دوڑاتے ہوئے اثبات میں سر ہلایا۔ ” جی۔۔ یوں بظاہر تو اس نشان سے کچھ بھی خرابی نہیں محسوس ہو رہی تو یہ ایک پیدائشی برتھ مارک ہے۔۔۔ اسے۔۔ ڈیپ اسکن نیوس کہتے ہیں۔ یہ غیر خطرناک ہوتا ہے مگر خاندانی ہو سکتا ہے۔ ” ان کی تفصیلی بات سنتے زریان کی سانس جیسے پھنس گئی۔ ” کیا یہ فیملی ہسٹری میں ہوتا ہے؟ ” وہ پورا یقین چاہ رہا تھا۔۔ ” ہاں۔۔۔ بعض خاندانوں میں ایک ہی جگہ پر ایسے نشان نسل در نسل منتقل ہوتے ہیں۔” ” اوہ۔۔۔” زریان کی آنکھوں میں اب طوفان تھا۔۔۔
” آپ کا بچہ ۔۔؟” زریان نے غصہ سے سرخ آنکھیں لیے اسے دیکھا۔ ” کہاں سے ملا آپ کو یہ بچہ۔۔ مس جاثیہ۔۔؟ ” وہ اس کی طرف قدم بڑھاتا بولا۔ جاثیہ گھبرا کے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہو۔ وہ اس وقت اس وارڈ میں وہ اکیلے تھے۔ ” مس جاثیہ ۔۔ مجھے صرف سچ سننا ہے بالکل بھی جھوٹ کی آمیزش نہ ہو۔” وہ سخت اور کھردرے لہجے میں بولا۔۔ آپ کو کیا لینا دینا؟؟؟ آپ کیوں پوچھ رہے ہیں؟۔۔۔۔ ” وہ گھبرا بھی تھی زندگی میں پہلی بار وہ گھبرائی تھی۔ ” مس جاثیہ ۔۔۔؟ جسٹ آنسر۔۔۔” وہ اس کے بہت ہی قریب آ چکا تھا۔ جاثیہ نے گہرا سانس بھرتے اسے دیکھا جو اس کے چہرے پے اپنی گرم سانسوں کی تپش چھوڑ رہا تھا۔ ” نہال۔۔ میرا بیٹا ہے۔۔ ” وہ مٹھیاں سختی سے بھینچ گیا اور اسے کسی بھوکے شیر کی طرح ہاتھ پکڑ کے اپنی جانب پوری قوت سے کھینچا۔۔۔۔۔۔

Download link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕