Snow White By Noor E Arooj
Genre : Story of three couples |Hidden nikkah based |Extreme love based | Funny novel | Happy ending
Download Link
ہر کسی کا بس صرف مجھ معصوم پر ہی چلتا ہے، آخر اتنے حسین و خوبرو نوجوان کے ساتھ
اس قسم کا سلوک زیب دیتا ہے؟ نہیں لاکھوں لڑکیوں کا خواب “دی احسن شاہ”
کو ان پالتو جانوروں کی بےبی سٹنگ کرنی پڑ رہی ہے” احسن چھوٹے چھوٹے
خرگوش کے بچوں کا ڈربہ صاف کرتے بڑبڑا رہا تھا
وہ ایسے بات کر رہا تھا جیسے ناجانے کتنا بڑا ستم ہوا ہو اس پر مگر افسوس وہ
کچھ کر نہیں سکتا تھا کیونکہ یہ جانور اس کے باپ کے پالتو تھے ، پالتو بھی کیا
ان کے لیے ان کی اولاد سے بڑھ کر تھے، وہ اکثر کہتا تھا کے اگر فہیم شاہ کو ان میں
سے اور ان جانوروں میں سے کسی ایک کو چننا پڑا تو وہ بےجھجھک ان جانوروں کو چنیں گے
“چچچچچ “دی احسن شاہ” بہت برا لگ رہا ہے ناں؟ مگر ایسا تو نہیں کرتے ناں
بھائیوں کی دیکھ بھال کرنے سے کوئی چھوٹا تھوڑی ہو جاتا ” حمزہ کی تمسخر بھری آواز پر احسن دانت پیس کر رہ گیا
“ہاں بھائی، اچھے سے صاف کرو، ورنہ کہیں ایسا ناں ہو بابا تمہارے حصے
کی پراپرٹی ان کے نام کر دیں، اور تم کنگلے ہوکر سڑک پر آجاو” حسن نے بھی کچھ دیر پہلے والی ذلالت کا بدلہ لیا تھا
“جتنا بولنا ہے ناں بول لو، سب کا وقت آتا ہے، میرا بھی آئے گا”
احسن منہ پر ہاتھ پھیرتے بولا، وہ لان میں تھا جبکہ وہ دونوں بالکنی سے جھانکتے اسے چڑا رہے تھے
“جانے دو جانے دو، تھوڑی ہوا آنے دو، پہلے زرا اچھے سے ان کی صفائی ہونے دو،
پھر بولنا” حمزہ اس کی حقلت دیکھتا شرارت سے بولا جو گرد اور بدبو کی وجہ سے
ایک ہاتھ سے ناک تھامت دوسرے ہاتھ سے صفائی کر رہا تھا
“بڑے بھیا، کسی بھی مدد کی ضرورت ہو، تو مجھے بتانے۔۔ کی ہرگز ضرورت نہیں ہے،
یہ کام تم پر ہی سوٹ کر رہا ہے” آج تو معصوم سے حسن کی زبان بھی فرفر چل رہی تھی
تینو اتنا میں پیار کراں
تیرا گند بھی صاف کراں
تو میرا ہے پیارا سا بھائی
تینوں نہلاواں تے پیار کراں
حمزہ اس کے ہاتھ میں خرگوش کا بچہ دیکھتے اونچی آواز میں گنگنانے لگا،
احسن نے ایک نظر ہاتھ میں تھامے اپنے بھائی کو دیکھا پھر اپنی سوچ پر
لاحول ولاقوۃ پڑھتے جلدی سے اسے نیچے چھوڑا، جھاڑو پکڑ کر سیڑھیوں کی طرف بڑھا
جس پر حمزہ اور حسن سب کچھ بھولتے وہاں سے غائب ہوئے تھے