Kali By Huma Waqas
کالی ایک دل کو چھو لینے والی کہانی ہے جسے ہما وقاص نے لکھا ہے۔
یہ ایک لڑکی کی کہانی کے بارے میں بتاتا ہے
جو ایک ایسے لڑکے سے محبت کرتی ہے جو ایک برا شخص ہے
”شاہد ۔۔۔۔ شاہد۔۔۔۔۔ کلی اندر ہے چھوٹے والی کلی وہ دوکان کے اندر وہ دوکاندار ۔۔۔۔۔“
نازلین کا سانس اٹک گیا تیزی سے اڑ کر گٸ شٹر میں گھسی پھر پھٹی آنکھوں سے واپس آٸ ۔
”شاہد ابلیس اس دوکاندار کے سر پر بیٹھا ہے ۔ ہنس رہا ہے لگاتار ہنس رہا
گردن اکڑی ہوٸ ہے کلی کا منہ اس کے ہی دوپٹے سے باندھ رکھا ہے “
نازلین کی آواز کانپ رہی تھی ۔ پر شاہد کی حالت اس سے بھی پریشان حال تھی ۔
”نازلین ادھر والی کلی کے سینے پر بیٹھا ہے ابلیس قہقے لگا رہا ہے
اینٹوں پر دھرے حجاب پر کچھ رنگین کپڑے بھی پڑے ہیں “
شاہد کا سر جھک گیا ۔ پر نازلین تڑپ کر مکان کی طرف بڑھی ۔
پھر اسی تیزی سے ہواٸیاں اڑاۓ چہرہ لیے آٸ ۔
”شاہد بچا لے نہ دونوں کو شاہد بچا لے خدا کا واسطہ ۔۔۔ “
نازلین زارو قطار رونے لگی کبھی اڑ کر دوکان کے بند شٹر میں گھس جاتی
اور کبھی مکان میں شاہد کا بھی یہی حال تھا ۔
”شاہد مسل رہا کلی کو وہ ننھی بلک رہی ہے شاہد ابلیس قہقے لگا رہا ہے میں کیا کروں
پاس جانے لگی تو دھاڑ پڑا مجھ پر جا یہاں سے جا اس وقت کوٸ نہیں بچا سکتا جنت کو