Ishq Moj-e-Chanab Ki Soorat By Iffat Sehar Pasha Novel20910
Ishq Moj-e-Chanab Ki Soorat By Iffat Sehar Pasha Novel20910
Forced Marriage | After Marriage Romance | Misunderstanding | Emotional Romance | Family Drama | Social Romantic | Husband Wife Romance | One Sided Love | Jealousy | Happy Ending

رومیل کے کمرے میں بٹھانے کے بعد کوئی بھی وہاں نہیں آیا۔ پھپھو بھی نہیں۔ اسے اس بے قدری سے رونا آ رہا تھا کہ وہ رو بھی پڑی۔ یہ اس کی بدقسمتی ہی تھی کہ ماں کے زبردستی بھیجنے پر رومیل اندر داخل ہوا تو وہ گھٹنوں میں منہ چھپائے رو رہی تھی۔ وہ تو پہلے ہی زہر خند ہو رہا تھا اس منظر نے تو اندر تک تباہی مچادی خود پر قابو پانے میں اسے کس قدر دشواری پیش آئی یہ وہی جانتا تھا۔ وہ پلٹا اور کمرے سے باہر نکل گیا۔ ”تم پھر سے باہر کیسے؟“ بھابی سنی کے لیے فیڈر بنا رہی تھیں اس کچن کے دروازے میں اسے کھادہ دیکھ کر حیران ہوئیں۔ ”وہ۔۔۔۔ میں آپ کے کمرے میں جا رہا ہوں آپ چاہیں تو میرے کمرے میں چلی جائیں۔“ وہ چہرے پر سرخی لیے بول کہہ رہا تھا کہیں وہ حیران ہوئیں کہ منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔ پھر جلدی سے فیڈر بند کرتی اس کے پیچھے لپکیں۔ دل میں خوشی کی لہر سی اٹھی تھی۔ ”رومیل پاگل ہو گئے ہو کیا؟“ وہ مصنوعی غصے سے بولیں وہ جوتوں کے تسمے کھولتا ٹھنک گیا۔ ”پاگل کر دیا گیا ہے مجھے۔“ وہ تلخی آمیز غصے سے بولا۔ ان کے دل میں تجسس پیدا ہو رہا تھا کہ اس کے پیچھے پاگل ہونے والا اسے پا کر بھی پاگل کیوں ہے؟ ”بھابی پلیز نو مور کوئسچن اگر مہمان گھر میں نہ ہوتے تو کسی بھی کمرے میں سو جاتا۔ آپ کی مہربانی ہو گی جو اتنی سی تکلیف برداشت کر لیں گی تو۔“ وہ سنجیدگی سے بولا۔ تو وہ شانے اچکا کر آگے بڑھیں اور سنی کو اٹھا کر شانے پر ڈالا اس کا بستر گھسیٹنا پھر جاتے ہوئے مڑ کر بولیں۔ ”صبح امی کے سامنے مجھے پیش نہ کرنا۔ میں تو تمہاری وجہ سے اس ناپسندیدہ کام کو کر رہی ہوں۔“ ’گڈ نائٹ۔“ وہ بے زار کن انداز میں بولا اور بستر پر دراز ہو گیا۔ وہ دل ہی دل میں ہنستی ہوئی اس کے کمرے کی طرف بڑھیں۔ وہ اندر داخل ہوئیں کھٹاک سے دروازہ بند کیا تو اس کا دل اندر ہی اندر کانپ کر رہ گیا وہ یونہی گھٹنوں میں منہ چھپائے بیٹھی رہی۔ انہوں نے سنی کو بستر پر لٹا دیا۔ ”چچ چچ۔۔۔۔ کتنا تھک گئی ہو گی نا مگر یہاں کسے پرواہ ہے جس کو آنا تھا وہ آنا ہی نہیں چاہ رہا۔“ وہ بظاہر افسردگی سے بولیں مگر ہنسی ایک ایک لفظ سے پھوٹی پڑ رہی تھی۔ وہ ہڑبڑا کر سیدھی ہوئی وہ اس آواز کی منتظر تو نہیں تھی۔ ”کتنا افسوس ہو رہا ہے مجھے ایک کو تم چاہتی تھیں وہ تمہیں چھوڑ کر بھاگ گیا اور جو تمہیں چاہتا تھا اس کی تم نے قدر ہی نہیں کی سو اب وہ سود سمیت لوٹا رہا ہے۔“ وہ سفید پڑتی رنگت سمیت ان کی باتیں سن رہی تھی جو اسے ابھار ہی تھیں۔ ”بے کار ہی تمہارے والد صاحب نے تردد کیا۔ ویسے زندگی خراب ہو رہی تھی تو اور بات تھی۔ اب یوں تو۔“ وہ بڑی مکارانہ ہمدردی جتا رہی تھیں۔ وہ ایک ٹک انہیں دیکھ رہی تھی۔ وہ بستر پر لیٹ گئیں اور فیڈر سوئے ہوئے سنی کے منہ میں ٹھونس دیا۔ ”معاف کرنا یہاں ہونا تو رومیل کو چاہیے تھا مگر وہ تمہاری شکل بھی دیکھنا نہیں چاہتا اس لیے وہ میرے کمرے میں سو رہا ہے مجھے اس نے زبردستی بھیجا ہے اور یہ شکل والی بات میں اپنے پاس سے نہیں کہہ رہی یہ تو تم اس کے طرزِ عمل سے سمجھ گئی ہو گی۔“ وہ بڑے آرام سے بولیں اور مزے سے اس کا کمبل اٹھا کر اوڑھ لیا اور وہ۔۔۔۔ وہ کن عذابوں میں گھر گئی تھی یہ کوئی اس کے دل سے پوچھتا جو ڈوب ڈوب کر ابھر رہا تھا۔ میں نے کہا تھا نہ دیدہ کہ میں قصور وار نہ ہوتے ہوئے بھی مصلوب کی جاؤں گی۔ اس نے جلتی آنکھوں کو بند کیا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ میرا تم لوگوں پر احسان ہے اگر تمہاری ماں کی حالت میرے سامنے نہ ہوتی تو میں اپنی ماں کی بات کبھی نہ مانتا یہ تم اپنے دل پر لکھ لو اور انتظار کرو سمعان علی کا جسے تم چاہتی ہو اس کے لوٹ آنے کا انتظار کرو۔“ ”رومیل پلیز۔“ وہ ضبط کرتے کرتے بھی بول اٹھی۔ ”میں نے کبھی سمعان علی کو نہیں چاہا تھا وہ صرف ابو کی ضد تھا اور بس۔“ وہ ناچاہتے ہوئے بھی صفائی پیش کر گئی۔ ”او شٹ اپ۔“ وہ بے زار کن انداز میں بولا۔ ”شکر کرو کہ رات میں نے تمہیں اس کی یاد میں روتے دیکھ کر قتل نہیں کر ڈالا۔“ وہ اس قدر سفاکی سے بولا کہ اس کے بدن میں جھرجھری سی دوڑ اٹھی۔ ”میں کسی کے لیے نہیں رو رہی تھی۔“ وہ چیخی۔ ”چھپاؤ تو تم اس سے جسے علم نہ ہو تم خود میرے سامنے اقرار کر چکی ہو اسے چاہنے کا۔“ وہ سختی سے بولا۔۔۔
نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے
1st Link
Download link
2nd Link
Download Link
3rd Link
Download Link
4th Link
Download Link
Skip to PDF contentIshq Moj-e-Chanab Ki Soorat By Iffat Sehar Pasha, Ishq Moj-e-Chanab Ki Soorat Novel, Iffat Sehar Pasha Novels, Urdu Novel, Urdu Romantic Novel, Forced Marriage Novel, After Marriage Novel, Emotional Romance, Family Drama, Husband Wife Romance, Misunderstanding Story, One Sided Love, Jealousy Based Novel, Social Romantic Novel, Pakistani Urdu Novel, Complete Urdu Novel, Read Online, Urdu Fiction, Love Story, Novelistan
#IshqMojEChanabKiSoorat #IffatSeharPasha #UrduNovel #UrduRomanticNovel #ForcedMarriage #AfterMarriage #FamilyDrama #EmotionalRomance #Misunderstanding #HusbandWifeRomance #LoveStory #PakistaniNovels #UrduFiction #ReadOnline #Novelistan
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕