Bas Ik Teri Chah Hai by Mehwish Iftikhar 

Strong Heroine | Caring Hero |Social Romantic Novel | Complete Novel

“میں بھابی ہوں آپ کی۔۔”لفظ بھابی پر اس نے خاصا زور دیا تو ایک طنزیہ مسکراہٹ زرحان کے لبوں پر پھیل گئی۔
“ہونہہ بھابی! میں نے آج تک اپنے بھائی کو دل سے بھائی نہیں مانا تو تمہیں کیسے بھابی مان لوں۔تمہیں اگر اس رشتے کو منوانا ہے تو پہلے میرا حساب برابر کرو۔ جو تمہاری طرف نکلتا ہے۔۔”
وه آپ سے تم پر آتے ہوئے دھیرے دھیرے چلتا ہوا اس کے مقابل آ کھڑا ہوا تو سوہا بھی آج حساب برابر کرنے کی ٹھان ہی لی۔اور بڑے بےخوفی سے اس کی آنکھوں میں دیکھتی طنزیہ پوچھنے لگی۔

“حساب؟ کس حساب کی بات کر رہے ہو تم؟ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے تم جیسے فلرٹی انسان کے ساتھ تو میرا کبھی کوئی تعلق ہی نہیں رہا۔۔پھر حساب کتاب کہاں سے آگیا۔”
“صحیح کہا،تمہارے نزدیک تو تمہارا مجھ سے کوئی تعلق رہا ہی نہیں۔لیکن میرے نزدیک میرا کبھی تم سے تعلق ٹوٹا ہی نہیں۔یاد ہے ایک بار میں نے تم سے پہلے بھی کہا تھا۔آج پھر کہہ رہا ہوں،تم مجھے چاہتی ہو یا نہیں۔مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں۔غرض ہے تو صرف اس بات سے ہے کہ میں تمہیں چاہتا تھا،چاہتا ہوں چاہتا رہوں گا۔۔۔”

“تو پھر اب تک تم یہ بھی سمجھ چکے ہوگے کہ تمہارے چاہنے یا نہ چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔اور میرے اللہ کو یہ منظور نہیں تھا کہ تم میرے شریک سفر بنتے۔کیونکہ اللہ کا وعدہ ہے مومنہ کیلئے مومن اور عیب دار کیلئے عیب دار۔۔۔”

سوہا کے پرسکون انداز میں کئے طنز نے روحان کے غصے کو جیسے بھڑکا کر رکھ دیا تھا۔پلک جهپکتے اس نے غراتے ہوئے آگے ہوکر سوہا کی کلائی تھام لی اور جھٹکے سے اس کا بازو مڑوڑ کر کمر کے پیچھے اس طرح لگایا کہ تکلیف کے مارے اس کی چیخ نکل گئی۔

“جی تو چاہتا ہے اپنے عیب دار ہونے کی ایک جھلک تمہیں دکھا ہی دوں۔تاکہ دوبارہ تم اتنے فخر سے خود کو مومنہ اور مجھے عیب دار نہ کہہ سکو۔۔۔”

“زرحان چھوڑو میرا بازو۔وحشی انسان۔۔۔”

سوہا خوف و تکلیف سے چلائی تو ایک جھٹکے سے روحان نے اس کا بازو چھوڑ دیا۔جھٹکا اتنا شدید تھا کہ سوہا منہ کے بل گرتے گرتے بچی۔

“جنگلی شخص! تم میرے تو کیا کسی بھی لڑکی کے قابل نہیں ہو،تم کیا سمجھتے ہو تم مجھے ڈراؤ گے اور میں ڈر جاؤں گی،میں آج ہی سنان اور ممی کو ساری بات بتا کر تمہارا اصلی چہرہ دکھاتی ہوں۔۔”

Download link

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Share this Novel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *