Siyah Ishq By Hifza Javed
GENRE : forced marriage, second marriage, and age difference base
Download Link
“کیا ادا حسن ہے یہ۔کتنی پیاری لگ رہی ہو تم بلکل پری جیسی۔”
مرتضی نے پریام کی آنکھوں پر ہاتھ رکھا۔پریام نے مرتضی کاہاتھ ہٹانا چاہا
مگر مرتضی نے اپنی گرفت اور مضبوط کر لی ۔
“ایک بات بتانی تھی۔ جلدی ہی تمہارے بابا سے تمہارا ہاتھ مانگنے آئوں گا
میں اور میرے ساتھ تمہاری سوتن شہانہ رئیس ذادی بھی آئیں گی۔”
پریام کی آنکھوں سے آنسو مرضی کے ہاتھ پر گرے۔
“رو نہیں۔تم اس لیئے پریشان ہو نہ کہ میں شادی شدہ ہوں تو جاناں میری بیوی
میرے لیئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔وہ صرف اپنے خاندانی نام کی وجہ سے
رئیس ذادی ہے میری اصل اور حقیقی بیوی تم ہوگی رانی رئیس ذادی۔بلکل
بھی فکر مت کرنا تمہاری اہمیت کبھی کم نہیں ہوگی میرے محل میں اور میرے دل میں۔”
پریام کے آنسو صاف کرتے ہوئے مرتضی نے اس کے کان کے پاس ایک سرگوشی کی۔
“تمہارے منہ سے ہاتھ ہٹا رہا ہوں مگر چیخنے کی غلطی مت کرنا اس میں تمہاری ہی بدنامی ہے۔”
پریام نے اپنا منہ آزاد ہوتے ہی مرتضی سے دوری اختیار کی۔
“آپ کیا سمجھتے ہیں آپ جیسے شخص کو میں پسند کر سکتی ہوں۔آپ اپنی بیوی کے وفادار نہ ہوئے میرے کیا ہوں گے۔”
اس بات پر مرتضی کو بہت غصہ آیا۔
“میری زندگی کے بہت سے پہلو ہیں جن سے بہت لوگ واقف نہیں اس لیئے
تمہارے لیئے بہتر ہے کہ خاموشی سے چپ چاپ شادی کے
لیئے مان جانا ورنہ مجھے اور بھی بہت سے طریقے آتے ہیں۔”
“ڈرتی نہیں ہوں میں آپ سے۔ سمجھ گئے نہ۔پڑھی لکھی ہوں اور مجھے اپنے حقوق کا
اچھے سے پتا ہے۔آپ جیسے لوگ میرے لیئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔”
“بہت جلدی میں ہی تمہاری زندگی میں خاص اہمیت رکھوں گا۔جائو اندر تمہاری دوست
تمہیں ڈھونڈ رہی ہے مگر سمجھ لو خود کو میرا ورنہ تمہیں اچھے سے سمجھا
سکتا ہوں میں۔”پریام فورا سے اندر بھاگ گئی جبکہ مرتضی نے اپنے ہاتھ کو دیکھا
جہاں پر پریام کی لب سٹک کا نشان بن گیا تھا ۔مرتضی کے ہونٹ مسکرائے اور مستقبل اسے روشن نظر آیا۔
_______________________________