Mohabbat Jaag Jaati Hai By Shaheen Sajjad Novel 20917

Emotional Romance | Cousin Marriage | Forced Marriage | Second Marriage | Family Drama | One Sided Love | Rude Hero | Heartbreak | Social Romantic | Emotional Fiction

محبت جاگ جاتی ہے ایک ایسی محبت کی کہانی ہے جو خاموشی سے دل میں پروان چڑھتی ہے مگر بے رحمانہ الفاظ کے ہاتھوں ٹوٹ جاتی ہے۔ آبگینہ کی بے لوث محبت کو شاہ زیب سمجھ نہیں پاتا اور سب کے سامنے اس کی تذلیل کر دیتا ہے۔ مگر وقت انسان کو وہ سبق سکھاتا ہے جو کوئی نصیحت نہیں سکھا سکتی۔ یہ ناول محبت، انا، احساسِ ندامت، خاندانی رشتوں اور قسمت کے خوبصورت مگر دردناک موڑوں کی داستان ہے۔

Mohabbat Jaag Jaati Hai By Shaheen Sajjad Urdu Novel Cover | Emotional Romantic Novel

Mohabbat Jaag Jaati Hai by Shaheen Sajjad is an emotional Urdu novel based on cousin marriage, heartbreak, forced marriage, second marriage, family drama, and unforgettable love.

اوہ مائی گاڈ! آپ کیا کہہ رہی ہیں مما جانی؟ آبگینہ اور میرا رشتہ؟ آپ نے مجھ سے پوچھے بنا ہی اتنا بڑا فیصلہ کر لیا؟ نو وے! میں اور آبگینہ سے شادی کر لوں؟ مما! آپ لوگوں نے ایسا سوچ بھی کیسے لیا؟” اس کے لفظوں کے تیروں نے آبگینہ کو گھائل کر دیا، اس کے قدم لڑکھڑا گئے، اس نے جلدی سے دیوار کا سہارا لیا۔ “یہ تم کیا کہہ رہے ہو شاہ زیب؟” مما جانی حیرانگی سے اسے دیکھنے لگیں۔ “سادہ سی بات ہے مما جانی! جس لڑکی کی حرکتیں میں ایک پل کو برداشت نہیں کر سکتا، کیا اسے ساری زندگی برداشت کر لوں گا؟ نو مام! آپ اچھی طرح جانتی ہیں کہ آبگینہ جیسی لڑکیاں میرا آئیڈیل نہیں بن سکتیں، جو سارا سارا دن اول فول حلیے میں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتی پھریں، جس میں لڑکیوں والی ایک بھی خوبی نہ ہو، نہ لڑکیوں والی شرم و حیا، نہ دھیما اندازِ گفتگو، نہ وقار، بولے تو لگے گویا کسی نے سر میں پٹاخے چھوڑ دیے ہوں، نہیں مما جانی! سوری، میں یہ مفت کا عذاب ساری زندگی کے لیے مول نہیں لے سکتا، مجھے افسوس ہے میں آپ کی خواہش پوری نہیں کر سکتا۔” الفاظ تھے یا نشتر جو دھڑا دھڑ سینے میں پیوست ہوتے چلے گئے۔ وہ اپنے دل کو سنبھالتی، ڈولتے وجود کے ساتھ اپنے کمرے میں چلی آئی۔ صد شکر کہ اسے کسی نے دیکھا نہیں تھا۔ “شاہ زیب! ساری لڑکیاں شادی سے پہلے ایسی ہی ہوتی ہیں مگر جب ذمہ داری سر پر پڑتی ہے تو سدھر جاتی ہیں، پھر آبگینہ تو بہت پیاری بچی ہے، تم ہمارے انتخاب سے کبھی مایوس نہیں ہو گے۔” مما جانی نے اس اڑیل کو منانے کی ایک آخری کوشش کی تھی۔ “آپ جو کہہ رہی ہیں ٹھیک ہی ہوگا مگر مجھے پھر بھی افسوس ہے کہ میں آپ کی بات نہیں مان سکتا، میں پہلے ہی کسی اور سے کمٹمنٹ کر چکا ہوں۔” وہ سپاٹ انداز میں بولا۔ “کون ہے وہ؟” مما جانی افسردگی سے بولیں۔ “میرے کولیگ کی بہن ہے وہ، بالکل ویسی ہے جیسی لڑکی میں چاہتا ہوں، بالکل میرے خیالات سے میل کھاتی ہوئی، آپ دیکھیں گی تو یقیناً آپ کو بھی پسند آئے گی۔” شاہ زیب بڑے جوش سے بتانے لگا۔ “بیٹا جی! جب آپ کمٹمنٹ کر چکے ہیں تو پھر ہمیں پسند آنا یا نہ آنا تو ثانوی بات ہے، ٹھیک ہے، میں تمہارے چاچو اور دادو سے مشورہ کر لوں پھر چلیں گے۔” انہوں نے دکھ کی انتہا پر جاتے ہوئے کہا مگر شاہ زیب اس اندھی سیڑھی پر کھڑا تھا جہاں اسے اپنے پیاروں کے چہرے دکھائی نہیں دے رہے تھے، اس وقت وہ صرف اپنی غرض کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ “تھینکس مما جانی! یو آر سو گریٹ۔” وہ خوشی کے مارے ان کے گلے لگتے ہوئے بولا اور پھر اپنی خوشی میں ان کی اداسی کو محسوس ہی نہ کر سکا، مما جانی اس کے جانے کے بعد بیڈ سے ٹیک لگا کر پھوٹ پھوٹ کر رو دیں۔ کتنی خواہش تھی انہیں آبگینہ کو اپنی بہو بنانے کی۔ “کاش جواد عیشاء کے لیے اپنا ارادہ ظاہر نہ کرتا تو میں اسے جواد کے لیے مانگ لیتی۔” وہ دلگرفتگی سے سوچ رہی تھیں۔ آبگینہ اپنے ٹوٹے بکھرے وجود کو سمیٹتی اپنے کمرے میں گھٹتی چلی آئی، آنکھیں بھر بھر آ رہی تھیں، دل تھا کہ دکھ کی اتھاہ میں ڈوبا جا رہا تھا، وہ بمشکل تمام اپنے بیڈ تک پہنچی اور پھر بیڈ پر ڈھے گئی۔ “اتنی تذلیل شاہ زیب حسن! اتنی نفرت؟ تم نے تو مجھے میری ہی نظروں میں گرا دیا، کیا کچھ کہہ دیا! ایک بار، صرف ایک بار میرے دل میں تو جھانکتے، دیکھتے تو سہی کہ اس دل میں تمہارے لیے کتنی جگہ ہے! تم میری طرف نظر بھر کر دیکھتے تو سہی، میں خود کو تمہارے لیے سر تا پا بدل دیتی، میں اپنی ساری فضول سرگرمیاں چھوڑ دیتی۔ تم کیا جانو شاہ زیب، میں یہ سب تو اپنے پیارے بابا جانی کی وجہ سے کرتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ مجھے افسردہ دیکھ کر وہ دکھی ہوں، میں تو ان کی خاطر ہنستی ہوں، انہیں خوش کرنے کو اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتی ہوں۔ بابا جانی جو ماما جانی کے جانے سے اکیلے ہو گئے، میں ان کی تنہائی کو اپنی شوخیوں سے، اپنی شرارتوں سے بانٹنے کی کوشش کرتی ہوں، تم اس مسکراہٹ کی قیمت کیا جانو جو ہماری وجہ سے کسی دوسرے کے چہرے پر آتی ہے۔” آبگینہ سوچ سوچ کر پاگل ہو رہی تھی۔ “تم شاہ زیب حسن انکار کرتے مگر یوں میری ذات کی تذلیل تو نہ کرتے، تم نے تو میرے دل کو ریزہ ریزہ کر دیا ہے مگر نہیں شاہ زیب حسن، میں تمہیں اپنے پندار سے کھیلنے کی اجازت نہیں دوں گی، قبل اس کے کہ تمہارا انکار دادو تک پہنچے، میں خود دادو سے جا کر انکار کر دوں گی، کہہ دوں گی میں ان سے کہ میں تم سے نفرت کرتی ہوں، شدید نفرت۔” کہتے کہتے وہ رو پڑی اور پھر روتی چلی گئی۔

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link

محبت جاگ جاتی ہے از شاہین سجاد ایک نہایت خوبصورت، جذباتی اور دل کو چھو لینے والا اردو ناول ہے جس میں یک طرفہ محبت، کزن میرج، خاندانی روایات، ٹوٹے ہوئے خواب، غلط فہمیاں، دوسری شادی اور محبت کے جاگ اٹھنے کی دلکش داستان بیان کی گئی ہے۔

آبگینہ ایک شوخ، زندہ دل اور بے حد محبت کرنے والی لڑکی ہے جو برسوں سے شاہ زیب کو دل ہی دل میں چاہتی ہے، مگر جب گھر والے ان دونوں کے رشتے کی بات کرتے ہیں تو شاہ زیب سب کے سامنے نہ صرف اس رشتے سے انکار کر دیتا ہے بلکہ آبگینہ کی شخصیت کی ایسی تذلیل کرتا ہے کہ اس کا دل ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے۔

دوسری طرف شاہ زیب اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کے خواب دیکھ رہا ہوتا ہے، لیکن قسمت ہر انسان کے لیے الگ فیصلہ لکھتی ہے۔ وقت کے ساتھ رشتوں کی حقیقت، محبت کی قدر اور احساسات کی گہرائی سامنے آتی ہے، مگر تب تک شاید بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

کیا شاہ زیب کو اپنی غلطی کا احساس ہوگا؟ کیا آبگینہ دوبارہ اس پر یقین کر سکے گی؟ یا محبت ہمیشہ کے لیے خاموش ہو جائے گی؟

Skip to PDF content

Mohabbat Jaag Jaati Hai By Shaheen Sajjad, Mohabbat Jaag Jaati Hai Novel, Shaheen Sajjad Novels, Urdu Novel, Romantic Urdu Novel, Emotional Urdu Novel, Cousin Marriage Story, Forced Marriage Novel, Second Marriage Novel, Rude Hero Story, Family Drama, One Sided Love, Heartbreak Novel, Social Romantic Novel, Pakistani Urdu Novel, Complete Urdu Novel, Read Online, Best Urdu Novels, Novelistan

#MohabbatJaagJaatiHai #ShaheenSajjad #UrduNovel #EmotionalRomance #CousinMarriage #ForcedMarriage #SecondMarriage #RudeHero #FamilyDrama #Heartbreak #OneSidedLove #PakistaniNovels #UrduFiction #ReadOnline #Novelistan

 

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *