Tasallut e qalb by Kiran Rafique

Genre : Actor Hero | After Marriage Base | Innocent Heroin | Romantic Novel

Click the below  link to download the novel

Tasallut e qalb by Kiran Rafique

کیوں چھپایا تھا مجھ سے میری اولاد کو؟؟ تم اتنی سنگ دل کیوں بن جاتی ہو ہر بار

۔۔۔ کیوں تم مجھ پر بار یہ یقین دلانے کی کوشش کرتی ہو کہ تم مجھ سے نفرت کرتی ہو؟؟؟

اذھان نے سرد آواز میں عفاف اے پوچھا تھا جبکہ چہرے پر مسکراہٹ صرف آنش کی وجہ سے تھی۔۔۔۔

حیرت ہے پھر بھی تمہیں یقین نہیں آتا کہ میں تم سے نفرت کرتی ہوں ۔۔۔

عفاف نے طنزیہ انداز میں جواب دیا ۔۔۔

میرا ضبط مت آزمایا کرو عفی ۔۔۔ کسی دن برداشت ختم ہو گئی تو مجھ سے ذیادہ درد تمہیں کوئی نہیں دے سکے گا۔۔۔

کس نے کہا مجھے تمہیں آزمانا ہے مسٹر اذھان گردیزی؟؟ آزمائش وہاں لی جاتی ہے

جہاں یقین ہو کہ مقابل اس پر پورا اترے گا۔۔۔ اور مجھے تم پر رتی برابر بھی یقین نہیں ہے۔۔۔

آنش اپنے ہی دھیان میں گاڑی سے باہر دیکھنے میں مصروف تھی

اور وہ دونوں ایک دوسرے سے سوال جواب کر رہے تھے۔۔۔۔

مجھے بھی تمہارے یقین کی ضرورت نہیں ہے مسز اذھان گردیزی کیونکہ میرے

بچوں کو مجھ سے دور رکھ کر تم نے خود کو میری نظروں میں بہت چھوٹا کر دیا ہے۔۔۔

اذھان بیک مرر سے اسے دیکھ کر بولا۔۔۔

تو پھر ختم کر دو یہ نام نہاد رشتہ، آزاد کر دو مجھے اس بے یقینی کے تعلق سے،

کیوں نہیں چھوڑ دیتے مجھ جیسی لڑکی کو جو تم سے نفرت کے علاوہ کچھ نہیں کرتی۔۔۔

عفاف کی بات پر اذھان نے بے ساختہ بیک مرر سے اس کی آنکھوں میں موجود نمی

کو دیکھا تھا۔۔ دل ایک لمحے میں موم ہوا تھا۔۔۔ محبت کی یہی تو برائی ہے۔۔

محبوب کے آنسوئوں کو دیکھ کر دل پتھر سے موم ہو جاتا ہے۔۔۔ محبوب کے

آنسو گویا پتھر پر شگاف کی طرح دل کو نرم کر دیتے ہیں۔۔۔۔

وہ تو بھول ہی گیا تھا کہ اس نے جدائی کی کوئی بات بھی کی ہے۔۔۔

اگر تم نے رونا شروع کیا تو میں اپنے گھر لے جائوں گا تم دونوں کو۔۔۔

اذھان اسے گھور کر بولا۔۔۔

عفاف نے جلدی سے اپنے آنسو صاف کئے کیونکہ وہ مذاق میں بھی اپنا کہا پورا

کرنے کی کوشش ضرور کرتا تھا۔۔۔۔ اس کے آنسو صاف کرنے پر اذھان کی

مسکراہٹ لبوں کر چھو کر غائب ہوگئی تھی ۔۔۔۔

گھر کے سامنے گاڑی روک کر وہ باہر نکلا اور

آمد کو گود میں اٹھا کر باہر نکال کر عفاف کے لئے دروازہ کھولا۔۔

بڑے سا بڑا شخص بھی باپ کے صورت میں ہو تو بیٹیوں کو شہزادیوں کی طرح

رکھتا ہے اور شوہر کی صورت میں ہوتو بیوی کے لئے سائبان اور محبت کا پیکر ہوتا ہے۔۔۔۔

دونوں دروازے کی طرف بڑھ رہی تھی جب آنش اذھان کو گاڑی کے پاس کھڑے دیکھ کر بولی۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *