Jobran e Khatam by Aman Riaz

Docter hero based |Maria nawaz | Rude hero based | Village based

آپ نے گاؤں میں شادی کیوں کی۔” لیٹنے سے پہلے حسب عادت چادر جھاڑتے ہوئے اس نے پوچھ ہی لیا۔
“کیا مطلب اور کہاں شادی کرتا سارا خاندان میرا گاؤں میں تھا۔”وہ گود میں رکھے لیپ ٹاپ سے
نگاہیں ہٹائے بغیر بولا تھا اسے سوال غالباً صحیح سے سمجھ میں نہیں آیا تھا۔
“نہیں مطلب آپ نے گاؤں کی لڑکی کیوں چنی شادی کے لیے۔”
“کیوں کوئی مسئلہ ہوتا ہے گاؤں کی لڑکیوں میں۔”
اس نے مسکرا کر جوابا سوال کیا تھا نظر ہنوز لیپ ٹاپ پر تھی۔
“نہیں میں یہ پوچھنا چاہ رہی تھی کہ آپ نے مجھ سے شادی کیوں کی۔”
“اماں کو پسند تھی تم اور میں نے ہی اماں سے کہا تھا
کہ اپنی جیسی لڑکی ڈھونڈنا۔” لاپرواہی سے جواب ایا تھا۔
یہ تو کوئی نئی اطلاع نہیں تھی اس کے لیے۔
“اور آپ کی پسند آپ نے نہیں سوچا کہ آپ کی شادی کیسی لڑکی سے ہونی چاہیے۔”اس نے مزید کریدا تھا۔
“نہیں کوئی ایسا خاص امیج نہیں تھا دماغ میں۔”
آپ یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ ایک اعلی تعلیم یافتہ شخص گاؤں کی ایک کم پڑھی لکھی لڑکی کے
ساتھ گزارا کر سکتا ہے اپنے باپ کو غلط ثابت کرنا چاہتے تھے اپ۔”
الجھے ہوئے لہجے میں پوچھ رہی تھی۔
“کیا فضول باتیں کر رہی ہو تم۔” اس سے ہمیشہ دھیمے لہجے میں
بات کرنے والے ریحان کی آواز یک دم اونچی ہوئی تھی۔
“آپ کو کسی قدامت پسند مرد کی طرح خدمت کے لیے باندی نہیں چاہیے تھی
مجھے دیکھ کر آپ فدا نہیں ہوئے۔کسی نے آپ کو مجبور نہیں کیا تو آپ نے کیوں ایک ایسی لڑکی سے
شادی کی جو آپ کی ٹکر کی نہیں تھی۔ کوئی وجہ تو ہوگی نا۔”آج وہ بھی چپ ہونے کو تیار نہیں تھی۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *