Fiza Mehaknay Lagi by Shazia Mustafa Novel20827
Fiza Mehaknay Lagi by Shazia Mustafa Novel20827
Forced Marriage | Unexpected Nikah | Family Drama | Emotional Romance | Arranged Marriage | Social Novel
Short Description
فضا مہکنے لگی شازیہ مصطفیٰ کا ایک جذباتی اور رومانوی اردو ناول ہے جس میں شہریار اور ونیزہ کی اچانک ہونے والی شادی، خاندانی مخالفت، عزت، قربانی، محبت اور نئے رشتے کو قبول کرنے کی خوبصورت جدوجہد کو دلنشین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
Unexpected nikah, family opposition aur dheere dheere janam leti mohabbat ki khoobsurat kahani. Parhiye Fiza Mehaknay Lagi by Shazia Mustafa.

عزت بچانے کے لیے کیا گیا ایک نکاح، جو دو اجنبی دلوں کی تقدیر بدل دیتا ہے۔
بابا جان میں مجبور تھا اور میں نے کچھ برا تو نہیں کیا میں نے نکاح کیا ہے۔۔ وہ حسن احمد سے مسلسل بحث میں مصروف انہیں منانے کی بھی کوشش کر رہا تھا۔ “تمہارا باپ مر گیا تھا یا تمہاری ماں؟” وہ غضب ناک انداز میں دھاڑ رہے تھے۔ ذکیہ تو لرز رہی تھیں، کب سے دونوں باپ بیٹا بحث میں لگے ہوئے تھے۔ “بابا! اس وقت میری سمجھ میں نہیں آرہا تھا کیا کروں؟ ایک دکھی اور بیمار انسان کی عزت رکھ لی، کیا برا کیا؟” شہریار اتنا افسردہ اور ملال زدہ ہو رہاتھا حسن احمد کے ایسے درشت رویے پر، جو اس وقت صرف اپنی عزت کا سوچ رہے تھے، اس لڑکی کی عزت کا نہیں سوچ رہے تھے جو سارے زمانے میں رسوا ہو جاتی۔ اس کا گناہ کوئی ایسا تو نہیں تھا جو معافی کے قابل نہ ہوتا ۔۔ لڑکے والوں نے عین نکاح کے وقت اپنی شرائط رکھ دی تھیں، ہر کوئی سوچ میں پڑ گیا تھا اور خود ونیزہ کے چچا بھی سوچ میں پڑ گئے تھے۔ ان کے مرحوم بھائی کی اولاد تھی جسے انہوں نے اپنی اولاد کی طرح سینے سے لگا کے پالا تھا۔اور پھر اسکی بارات واپس چلی گی تھی اور وہ سرخ جوڑا پہنے اپنی قسمت کا مکوس رہی تھی ۔جب شہریار نے اسکا ہاتھ تھما تھا ۔۔ “میں تمہاری ایسی شادی کو نہیں مانتا، یہاں بھول کے بھی نہیں لے کے آنا اپنی بیوی کو۔” وہ یہ کہہ کر روم سے ہی نکل گئے۔ “ٹھیک ہے، جب میری بیوی کے لیے اس گھر میں جگہ نہیں تو میں بھی نہیں رہوں گا!” شہریار نے اپنا کوٹ اٹھایا۔ “نہیں شہریار! میرے بچے، ایسے نہیں بولو۔” ذکیہ تو ماں تھیں، ان کی دو ہی اولادیں تھیں؛ شہریار اور دوسرا واصف، جو امریکہ میں زیرِ تعلیم تھا، اسے تو یہاں کے حالات کا کچھ نہیں پتہ تھا۔ “ذکیہ! اسے روکنے کی ضرورت نہیں… ایسی خود مختار اولاد کی مجھے ضرورت بھی نہیں!” حسن احمد پلٹ کے واپس آئے۔ شہریار نے افسردہ اور مایوس نگاہوں سے اپنے بابا کو دیکھا جو اصولوں کے ذرا خلاف نہیں جاتے تھے، مگر یہاں بات اصول کی نہیں، اس کی زندگی اور عزت کی تھی۔ اگر انہوں نے اس کا خیال کیا تو کیا برا کیا تھا؟ “ایسے تو نہیں بولیے، اس کی اتنی سی غلطی کی ایسی سزا تو نہیں دیں۔” “اتنی سی غلطی! ارے، پورے خاندان اور آفس میں میری ناک کٹوا دی!” وہ آگ بگولہ ہو رہے تھے۔ شیرازی کی بیٹی سے میں نے اس کا رشتہ پکا کیا تھا۔ کیا یہ بھول گیا تھا؟ شہریار سر جھکائے نادم مجرموں کی طرح کھڑا تھا۔ وہ مزید کیا بولتا؟ شیرازی کی بیٹی کو وہ کب پسند کرتا تھا، بس بابا کے فیصلے کے آگے سر جھکا دیا تھا۔ “اسے کہو دفع ہو جائے، میرے سامنے شکل لے کے نہیں آئے۔” شہریار پھر رکا نہیں، تیزی سے لمبے ڈگ بھرتا باہر نکل گیا۔ وہ اپنے درد سے پھٹتے سر کے ساتھ فلیٹ کے اندر آیا تھا، وہ انہیں دیکھ کر اندر جانے لگی۔ “ایک تم نے ڈرامہ لگا رکھا ہے، آخر چاہتی کیا ہو؟” اس کا غصہ ونیزہ پر اترا اور وہ وہیں صوفے میں ہی دھنس گئی۔ شہریار کی آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں، وہ بہت الجھا بکھرا ہوا تھا۔ بابا کی ناراضگی اور غصہ، اور اس لڑکی کے نخرے، آخر کیا کیا برداشت کرتا۔ “کب تک روتی رہوگی؟” اس نے اس کا نرم و نازک بازو اپنے شکنجے میں لیا، وہ ہچکیاں بھر کے رو رہی تھی۔ “آپ مجھے ایک بار ہی مار ڈالیں!” وہ چیخی۔ “بکواس بند کرو۔۔ میری پریشانیوں کو نہیں بڑھاؤ، میں بہت پریشان ہوں۔” میری وجہ سے پریشان ہیں، آپ کے والد نے آپ کو نکال دیا، مجھے بہو قبول نہیں کر رہے۔” وہ سب جانتی تھی شہریار اسے رخصت کروا کے اپنے ذاتی فلیٹ پر لائے تھے۔ ونیزہ کو یہی دکھ مارے ڈال رہا تھا؛ اسے اس کے سسر والے بھی قبول نہیں کریں گے، وہ ان کے برابر کی نہیں تھی۔ “نہیں، ایسا نہیں ہے۔” وہ اس کی بھیگی ہوئی صورت دیکھ کر نرم پڑا۔ اس میں ونیزہ کا کیا قصور؟ وہ تو کسی اور کے ساتھ رخصت ہو رہی تھی، اسے کیا خبر تھی اس کا نصیب شہریار احمد کے ساتھ لکھا ہے۔ “آپ مجھے چھوڑ دیں، واپس اپنے والدین کے پاس چلے جائیں۔” وہ رونے لگی۔ “جسٹ شٹ اپ! حلیہ درست کرو اور اندر آؤ فوراً!” وہ اسے حکم دے کر اندر بیڈ روم میں چلا گیا۔
نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی
1st Link
Download link
2nd Link
Download Link
3rd Link
Download Link
4th Link
Download Link
Complete Summary
فضا مہکنے لگی شازیہ مصطفیٰ کا ایک دل کو چھو لینے والا سماجی اور رومانوی اردو ناول ہے، جس کی بنیاد عزت بچانے کے لیے کیے گئے ایک غیر متوقع نکاح، خاندانی اختلافات، قربانی اور محبت کے بتدریج پروان چڑھنے پر رکھی گئی ہے۔
کہانی کا مرکزی کردار شہریار احمد ہے، جو ایک بااصول مگر حساس نوجوان ہے۔ ایک شادی کی تقریب میں جب دلہن ونیزہ کے نکاح کے وقت لڑکے والوں کی ناجائز شرائط کی وجہ سے بارات واپس چلی جاتی ہے اور اس کی عزت خطرے میں پڑ جاتی ہے، تو شہریار ایک بڑا فیصلہ کرتا ہے۔ وہ ونیزہ کی عزت بچانے کے لیے اسی لمحے اس سے نکاح کر لیتا ہے۔
یہ فیصلہ اگرچہ ایک مظلوم لڑکی کی زندگی سنوار دیتا ہے، لیکن شہریار کی اپنی زندگی میں شدید طوفان لے آتا ہے۔ اس کے والد حسن احمد اس نکاح کو اپنی عزت اور خاندان کی بے توقیری سمجھتے ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی شہریار کا رشتہ کسی اور خاندان میں طے کر چکے ہوتے ہیں۔ غصے میں وہ نہ صرف اس شادی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں بلکہ شہریار کو گھر چھوڑنے کا حکم بھی دے دیتے ہیں۔
اپنے والد کی ناراضی کے باوجود شہریار اپنی نئی دلہن کو تنہا نہیں چھوڑتا اور اسے اپنے فلیٹ لے آتا ہے۔ دوسری طرف ونیزہ مسلسل احساسِ جرم کا شکار رہتی ہے۔ اسے لگتا ہے کہ اس کی وجہ سے شہریار اپنے والدین سے دور ہو گیا ہے اور وہ کبھی اس خاندان کا حصہ نہیں بن سکے گی۔
شہریار بظاہر سخت مزاج اور غصے والا دکھائی دیتا ہے، مگر حقیقت میں وہ ذمہ دار اور باکردار انسان ہے۔ وہ ونیزہ کو بار بار یقین دلاتا ہے کہ اس میں اس کا کوئی قصور نہیں، جبکہ ونیزہ ہر لمحہ خود کو اس کی مشکلات کی وجہ سمجھ کر ٹوٹتی رہتی ہے۔
کہانی آگے بڑھتے ہوئے دونوں اجنبی لوگوں کے درمیان اعتماد، احترام اور محبت کے خوبصورت رشتے کو پروان چڑھتے دکھاتی ہے۔ ساتھ ہی والدین کی ناراضی، خاندانی انا، معاشرتی روایات اور عزت کے نام پر کیے جانے والے فیصلوں کے نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔
فضا مہکنے لگی ایک ایسی دلنشین داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ کبھی کبھی ایک لمحے کا درست فیصلہ پوری زندگی کا رخ بدل دیتا ہے، اور سچی محبت وقت کے پیدا ہوتی ہے، زبردستی نہیں۔
Fiza Mehaknay Lagi by Shazia Mustafa, Shazia Mustafa novels, complete Urdu novel, forced nikah novel, emotional romance, family drama, Urdu love story, unexpected marriage novel
#FizaMehaknayLagi #ShaziaMustafa #UrduNovel #RomanticNovel #FamilyDrama #LoveStory #ForcedNikah #CompleteUrduNovel #Novelistan
FAQ
Fiza Mehaknay Lagi kis type ka novel hai?
Yeh aik emotional romantic family drama Urdu novel hai.
Is novel ki writer kaun hain?
Is novel ki writer Shazia Mustafa hain.
Novel ka hero kaun hai?
Is kahani ka hero Shahryar Ahmed hai.
Heroine ka naam kya hai?
Novel ki heroine Waneeza hai.
Kya yeh forced nikah based novel hai?
Ji haan. Kahani ek unexpected nikah aur us ke baad paida hone wale family conflicts par mabni hai.
Kya novel mein family opposition bhi hai?
Ji haan. Shahryar ke walid is nikah ko tasleem nahi karte aur usay ghar chhorne par majboor kar dete hain.
Kya yeh complete Urdu novel hai?
Ji haan, Fiza Mehaknay Lagi aik complete Urdu novel hai.
Novel ka central theme kya hai?
Sacrifice, family honour, trust, unexpected marriage aur true love.
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕