Apne Hisse Ka Diya by Asma Qadri Novel20822
Apne Hisse Ka Diya by Asma Qadri Novel20822
برسوں سے چھپایا گیا ایک راز، آخرکار عمر نے فائقہ کے سامنے کھول ہی دیا۔
غربت اور معاشرتی حقارت کے باوجود اس کے والدین نے عزت اور خودداری کا دامن کبھی نہیں چھوڑا۔
ایک دینی درس نے ایک عورت کی پوری زندگی بدل دی، اور اسی لمحے اس نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
Apne Hisse Ka Diya by Asma Qadri Novel20822
Romance | Family Drama | Emotional Journey | Social Issues | Contemporary Fiction

ہاں، بس میں سوچ رہا تھا کہ ہم اتنے دنوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، لیکن ہم نے کبھی ایک دوسرے کو اپنے فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتایا ہی نہیں۔
“تو آج بتا دیتے ہیں۔ ویسے تو میرے خیال میں اس کی اتنی خاص ضرورت نہیں ہے۔” وہ بدستور پُرسکون تھی۔
“نہیں، آج مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ کم از کم میرا فیملی بیک گراؤنڈ تمہیں معلوم ہونا چاہیے، ورنہ ہو سکتا ہے کسی دن تم مجھ سے شکوہ کرو۔”
عمر کا لہجہ غیر معمولی حد تک سنجیدہ تھا۔
فائقہ کو کسی بڑے انکشاف کا احساس ہوا۔ وہ دھڑکتے دل کے ساتھ عمر کی بات سننے لگی۔
“میرے والدین معاشرے کے اُس طبقے سے تعلق رکھتے تھے جنہیں لوگ نہایت حقارت سے ‘بھنگی’ کہتے ہیں، جبکہ مہذب لوگ انہیں خاکروب کہتے ہیں۔ میرے والد صبح اذان سے بھی پہلے گھر سے نکل جاتے اور شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں جھاڑو لگاتے تھے۔
میری والدہ کا تعلق بھی اسی خاندان سے تھا۔ وہ اپنے خاندان کی سب سے خوبصورت لڑکی تھیں۔ میرے والد نے کبھی یہ پسند نہیں کیا کہ ان کی خوبصورت بیوی سڑکوں پر جھاڑو لگائے، اس لیے انہوں نے انہیں یہ کام نہیں کرنے دیا۔ البتہ بہتر گزر بسر کے لیے میری والدہ لوگوں کے گھروں میں صفائی ستھرائی اور کپڑے دھونے کا کام کرنے لگیں۔
وہ جن گھروں میں کام کرتی تھیں، وہاں اپنی اصل حقیقت ظاہر نہیں کرتی تھیں، کیونکہ اگر لوگوں کو ان کی حقیقت معلوم ہو جاتی تو شاید کوئی انہیں اپنے گھر کام کرنے نہ دیتا۔ ویسے بھی میری والدہ کی شخصیت ایسی تھی کہ لوگ یہی سمجھتے تھے کہ وہ کسی غریب مگر شریف خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔
جن گھروں میں وہ کام کرتی تھیں، ان میں سے ایک گھر میں باقاعدگی سے دینی درس ہوتا تھا۔ وہاں ایک بزرگ خاتون، جنہیں سب ‘دادی’ کہہ کر پکارتے تھے، درس دیا کرتی تھیں۔ وہ نہایت خوش اخلاق اور نرم دل خاتون تھیں۔
میری والدہ اکثر ان کا درس سننے بیٹھ جاتیں۔ آہستہ آہستہ وہ اسلام کی تعلیمات سے بہت متاثر ہوئیں، یہاں تک کہ ایک دن انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی خواہش دادی کے سامنے ظاہر کر دی۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Frequently asked questions
What categories is this novel listed under?
This novel is listed under Complete Novel and Emotional Drama.
Where can I read Apne Hisse Ka Diya by Asma Qadri Novel20822?
The reading content is available in the Read online section of this page.