Naveed e Mausam E Gul by Ayesha Naseer Ahmad Novel20821

Hidden Nikah |Second Marriage |Hero Boss | Age Difference Base | Family Drama | Emotional Journey | Social Issues | Contemporary Fiction

تو تم دے دو مجھے امپورٹینس۔” وہ ہنس پڑا۔ “بتاؤ، اس امپورٹینس کو حاصل کرنے کے لیے اس غریب اسپور کو کس کے حضور عرضی دینی ہوگی؟ آپ کی امی کو یا پھر سرزمین کو؟”

امرہ کا دل ایک لمحے کو ساکت ہو گیا۔ وہ یک ٹک اسے دیکھتی رہ گئی۔

“کیسی بات کر رہے ہیں آپ؟” اس کی کپکپاتی آواز اتنی ہلکی تھی کہ بمشکل سنائی دی۔

“کیسی؟” وہ بدستور مسکرا رہا تھا مگر اس کی آنکھیں سنجیدہ ہو گئی تھیں۔ “آفس میں تو ہر چیز کے لیے ایک پروپر چینل ہوتا ہے، سوچا تمہارے لیے بھی ہوگا۔”

“نہیں۔” اس نے ایک ایک لفظ پر زور دیتے ہوئے کہا۔ اس کی آواز میں ایسی قطعیت تھی کہ زید کے چہرے پر عجیب سے تاثرات ابھر آئے۔

“کیوں نہیں؟”

“ایسی زحمت مت کرنا۔” وہ نگاہیں جھکا گئی۔

“کیوں نہیں؟” وہ اس کی آنکھوں میں دیکھنا چاہتا تھا۔

“میں نہیں چاہتی۔” اس کی سانسیں بےترتیب ہونے لگیں۔ “ایسا کچھ بھی نہیں چاہتی۔”

اس کے اندر لفظوں کا ایک ہجوم تھا، سب ایک دوسرے سے الجھ رہے تھے، مگر کیا ستم ظریفی تھی کہ وہ اسے روکنے کے لیے کوئی ٹھوس وجہ نہیں دے سکتی تھی۔ وہ یہ بھی نہیں کہہ سکتی تھی، سوائے اس کے کہ وہ نہیں چاہتی۔

“مگر کیوں؟” وہ متحیر اور بےیقین سا بیٹھا رہا۔ نہ جانے کتنی دیر بعد وہ یہ سوال کرنے کے قابل ہوا تھا۔

اسوہ نے نظریں چرا لیں، کیونکہ اگر وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتی تو شاید سب کچھ بول دیتی، مگر اس کی زبان پر صرف اتنا آیا،

“بس… نہیں۔”

یہ ضد نہیں تھی، یہ دفاع تھا۔

وہ اسے دیر تک دیکھتا رہا، پھر جیسے اچانک اس کی آنکھوں سے کوئی دھند چھٹ گئی۔

“اوہ… اوہ مائی گاڈ! مجھے یقین نہیں آ رہا۔”

وہ جیسے کسی بڑے انکشاف پر پہنچا تھا۔

“تم… تم ان کی وجہ سے انکار کر رہی ہو؟”

اس کے لہجے میں سوال نہیں، یقین تھا۔

“تم… تم انہیں ابو ماننے لگی ہو؟”

فضا ایک لمحے کو منجمد ہو گئی۔ اسوہ کی سانسیں الجھ گئیں، اور اس کی نگاہوں کے سامنے وہ تمام چہرے گردش کرنے لگے جنہیں وہ برسوں سے اپنے دل میں سمیٹے ہوئے تھی۔

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link

Complete Summary

“نویدِ موسمِ گل” از عائشہ نصیر احمد ایک دلنشین رومانوی اور خاندانی ناول ہے، جس میں محبت، امید، صبر اور رشتوں کی نزاکت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز، خاندانی ذمہ داریوں، غلط فہمیوں اور جذباتی آزمائشوں کا سامنا کرتے ہیں۔ مشکل حالات ان کے حوصلوں کو بار بار آزماتے ہیں، مگر امید، اعتماد اور سچی محبت انہیں ہر اندھیرے سے روشنی کی طرف لے جانے کی کوشش کرتی ہے۔ وقت کے ساتھ کئی راز بے نقاب ہوتے ہیں اور رشتے نئے امتحانوں سے گزرتے ہیں۔

ناول میں محبت، قربانی، معافی، خاندانی اقدار اور خود شناسی کو دل کو چھو لینے والے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ جذبات سے بھرپور مکالمے، متاثر کن کردار اور غیر متوقع موڑ اس کہانی کو آغاز سے اختتام تک دلچسپ اور یادگار بناتے ہیں۔

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *